05/06/2026
ہنزہ میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا: عباس میر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
ہنزہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عباس میر نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں عمر ڈار، ریحانہ ڈار، اور شان دانا گلزار سمیت مقامی قیادت (عزیز احمد، باقر تیحان، آغا نعیم، فرمان تاجک اور رحیم گوجالی) نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
عباس میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا یہ فیصلہ عوامی خدمت، ہنزہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہے۔ انہوں نے پارٹی منشور کے تحت کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ عباس میر کی شمولیت سے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا۔ سیاسی مبصرین اس پیش رفت کو ہنزہ کی مقامی سیاست میں ایک بڑا یو ٹرن قرار دے رہےہیں۔
#ہنزہ, , , , ,
, , , , ,