SUNO GB

SUNO GB 📢 Suno Gilgit Baltistan
"Awaz Hai Aap Ki"
Suno Gilgit Baltistan is your trusted source for news, current affairs, and voices from every corner of the World.

We bring you real stories, verified updates, and community perspectives that matter.

29/07/2025

گلگت بلتستان میں سب سے بڑا ٹراوٹ مچھلی کا شکار ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

29/07/2025
29/07/2025

لڑکیوں کی کم عمری میں شادی غیر قانونی ہے ۔

28/07/2025

Gilgit Baltistan Flood Updates

28/07/2025

Babusar Road Open for Traffic

Gilgit Baltistan latest updates
28/07/2025

Gilgit Baltistan latest updates

ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن — زندگی بچانے کا پیغام(گلگت، 25 جولائی، سنو نیوز)آج دنیا بھر میں ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن منا...
25/07/2025

ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن — زندگی بچانے کا پیغام
(گلگت، 25 جولائی، سنو نیوز)
آج دنیا بھر میں ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد لوگوں کو پانی میں ڈوبنے کے خطرات سے آگاہ کرنا، احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا، اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مربوط اقدامات پر زور دینا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد، خاص طور پر بچے، ڈوبنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ترقی پذیر ممالک میں یہ شرح زیادہ دیکھی گئی ہے، جہاں تیرنے کی تربیت، حفاظتی اقدامات اور بروقت ریسکیو سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے۔

پاکستان اور گلگت بلتستان جیسے پہاڑی اور دریاؤں سے گھِرے علاقوں میں ڈوبنے کے واقعات موسم گرما میں بڑھ جاتے ہیں، جب لوگ تفریح یا سفر کے دوران پانی کے قریب جاتے ہیں۔

🔹 احتیاطی تدابیر:
بچوں کو تنہا پانی کے قریب نہ جانے دیں

تیراکی سیکھنے کی تربیت کو فروغ دیا جائے

لائف جیکٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے

ہنگامی صورت میں فوری ریسکیو اداروں سے رابطہ کیا جائے

سنو ایف ایم عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس دن کی اہمیت کو سمجھے، اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے پانی سے متعلق احتیاطی تدابیر کو اپنا شعار بنائیں۔

"اقراء گل کی تاریخی کامیابیگورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جوٹیال گلگت کی ہونہار طالبہ اقراء گل دختر حضرت گل نے کلاس نہم کے سالا...
17/07/2025

"اقراء گل کی تاریخی کامیابی
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جوٹیال گلگت کی ہونہار طالبہ اقراء گل دختر حضرت گل نے کلاس نہم کے سالانہ امتحان میں 493 نمبر حاصل کر کے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اسکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ کامیابی نہ صرف والدین اور اساتذہ کے لیے باعث فخر ہے بلکہ گلگت بلتستان کی بیٹیوں کے روشن مستقبل کی بھی نوید ہے۔

پاک فوج کا ہیلی ریسکیو مشن ،سیلاب میں پھنسے خاندان کی جان بچا لی گئیراولپنڈی :پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث متعدد ...
17/07/2025

پاک فوج کا ہیلی ریسکیو مشن ،سیلاب میں پھنسے خاندان کی جان بچا لی گئی

راولپنڈی :پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں پاک فوج نے عوام کی مدد کے لیے ایک بار پھر اپنے فرائض بخوبی ادا کرتے ہوئے چکری روڈ پر سیلاب میں پھنسے ایک خاندان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا۔

متاثرہ خاندان گاؤں لڈیان میں اپنے مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا جہاں سے انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ خراب موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کا ہیلی ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل ہوا اور شدید سیلاب میں گھرے تینوں افراد کی زندگیاں بچا لی گئیں۔

پاک فوج کی جانب سے عوام کی مدد اور حفاظت کے لیے جاری یہ کوششیں متاثرین کے لیے امید کی کرن ثابت ہو رہی ہیں۔

Address

Shahra E Qaid Azam Jutial Gilgit
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SUNO GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share