G For Gojra

G For Gojra گوجرہ کی آواز | Gojra Ki Awaz

23/07/2025

ہم نے کہا تھا 3 سے 4 ماہ بعد پھر سے گوجرہ کے حالات واپس اسی طرف جانا شروع ہو جائیں گے۔ اور آج سب آپکے سامنے ہے! بغیر کسی پلاننگ کے جلد بازی میں کیے جانے والے فیصلوں کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

23/07/2025

🔴 عوامی آگاہی برائے جعلی حکیموں سے ہوشیار رہیں 🔴

گوجرہ کے نواحی گاؤں میں موجود شف والی سرکار کی کاپی

کام ملتا جلتا وہ بھی علاج کرتا ہے یہ بھی علاج کرتا ہے
عتیق نامی فراڈیا جو علاج کرنے کے نام پر لاکھوں روپے اکھٹے کر چکا ہے جناب کا طریقہ واردات صرف اور صرف سوشل میڈیا ہے اگر میں یہ کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ سوشل میڈیا کا اصل استعمال یہی کررہا ہے

سوشل میڈیا پر پیسے دے کر پروموشن کرتا ہے اور دکھ کے مارے ہوئے بیمار افراد کو ٹارگٹ کرتا ہے
نہ کوئی ڈگری نہ کوئی تجربہ بس نیم حکیم خطرہ جان

اہلِ علاقہ خصوصاً گوجرہ اور گردونواح کے مکینوں کو باخبر کرنا نہایت ضروری ہے کہ ایک شخص عتیق نامی جعلی حکیم "علاج" کے نام پر معصوم اور دکھ زدہ لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ یہ شخص "شف والی سرکار" جیسا نام اور ماحول بنا کر، لوگوں کو یہ تاثر دیتا ہے کہ اس کے پاس ہر مرض کا روحانی و جسمانی علاج موجود ہے۔

اس فراڈیا کا اصل ہتھیار سوشل میڈیا ہے۔ وہ لاکھوں روپے لگا کر اپنی جعلی شہرت کی پروموشن کرتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مجبور اور بیمار افراد اس کے جال میں پھنسیں۔ جعلی دعوے، جھوٹے مریضوں کے ویڈیوز، اور فیس بک/یوٹیوب اشتہارات کے ذریعے یہ شخص سادہ لوح افراد کو قائل کرتا ہے کہ وہ اُن کی آخری امید ہے۔

لیکن سچ یہ ہے:

یہ شخص کسی بھی مستند ادارے یا کونسل سے منظور شدہ حکیم یا ڈاکٹر نہیں ہے۔

لوگوں سے "علاج" کی مد میں لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔

اس کا کوئی علاج سائنسی یا طبی بنیادوں پر قائم نہیں بلکہ صرف جھوٹ، فریب اور اداکاری پر مبنی ہے۔

اس کے طریقہ واردات کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے، مریض کا علاج نہیں۔

📢 آپ سب سے اپیل ہے کہ:

1. سوشل میڈیا پر نظر آنے والے ہر "روحانی" یا "حکیمی" اشتہار پر یقین نہ کریں۔

2. کسی بھی شخص کو پیسے دینے سے پہلے اس کی مکمل تحقیق کریں۔

3. علاج کے لیے صرف مستند ڈاکٹروں، اسپتالوں یا طبی اداروں سے رجوع کریں۔

4. اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا اس فراڈ کا شکار ہو چکا ہے تو مقامی اتھارٹی یا پولیس کو اطلاع دیں۔

آگاہی پھیلائیں – جانیں بچائیں۔ یہ تحریر اپنے دوستوں، رشتہ داروں، اور سوشل میڈیا گروپس میں ضرور شیئر کریں تاکہ کوئی اور شخص اس دھوکے کا شکار نہ ہو۔




20/07/2025
20/07/2025
بہترین عمرہ پیکجز اور تمام ائیرلائنز کی ٹکٹس کے لئے رابطہ کریں خیر البشر ٹریولز تحصیل آفس روڈ گوجرہ046-3516745,0333-2454...
20/07/2025

بہترین عمرہ پیکجز اور تمام ائیرلائنز کی ٹکٹس کے لئے رابطہ کریں
خیر البشر ٹریولز تحصیل آفس روڈ گوجرہ

046-3516745,0333-2454898,0300-6550754



#خیرالبشرٹریولزگوجرہ #گوجرہ #مکہ #مدینہ #عمرہ #حج #خیرالبشر #پاکستان

18/07/2025
گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر چینی ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہ...
18/07/2025

گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر چینی ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف گوجرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ کی قیادت امیر ضلع ڈاکٹر عطاء اللہ حمید، امرائے زون
محمود عزمی اور حیدر علی چوہدری نے کی۔

#محمودعزمی #گوجرہ #کسان #گندم

کسان کے ساتھ ظلم گوجرہ میں تقریباً 85 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت ہوئی۔ کم قیمت کی وجہ سے گوجرہ کے کسانوں کا اربوں روپے کا نق...
17/07/2025

کسان کے ساتھ ظلم
گوجرہ میں تقریباً 85 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت ہوئی۔ کم قیمت کی وجہ سے گوجرہ کے کسانوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی کا اعلان کسان کا ہرگز مداوا نہیں۔ مگر یہ رقم بھی محض چند فیصد من پسند لوگوں تک محدود رہی۔ گوجرہ کی انتظامیہ باخبر ہوکر بھی خاموش کیوں ؟
ہم نے اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل دار اور نائب تحصیلدار کو خط لکھ کر وقت پر آگاہ کیا تھا کہ رقم کی تقسیم کے لئے جمع ہونے والا ڈیٹا نامکمل ہے۔ لیکن افسوس کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ محمود احمد عزمی امیر جماعت اسلامی گوجرہ

#محمودعزمی #گوجرہ #کسان #گندم

جعلی حکومت کا عوام پر ایک اور ظلمپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ نامنظور اشرافیہ کی عیاشی کے لیے عوام کا خون...
16/07/2025

جعلی حکومت کا عوام پر ایک اور ظلم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ نامنظور
اشرافیہ کی عیاشی کے لیے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے
محمود احمد عزمی امیر جماعت اسلامی گوجرہ

#محمودعزمی #گوجرہ

وزیراعظم صاحب اگر سوال ہوا کہ حکومت میں میرٹ پر آئے تھے! تو پھر کیا جواب دیں گے ؟   #محمودعزمی      #گوجرہ
15/07/2025

وزیراعظم صاحب اگر سوال ہوا کہ حکومت میں میرٹ پر آئے تھے! تو پھر کیا جواب دیں گے ؟

#محمودعزمی #گوجرہ

جماعت اسلامی پاکستان کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سپیشل افراد میں ویل چیئرز گوجرہ کے مقامی ہال حاجرہ پیل...
13/07/2025

جماعت اسلامی پاکستان کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سپیشل افراد میں ویل چیئرز گوجرہ کے مقامی ہال حاجرہ پیلس میں تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر عطاء اللہ حمید امیر جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ،میاں عارف محمود صدر الخدمت فاؤنڈیشن ٹوبہ، حافظ افتخار واہلہ امیر جماعت اسلامی گوجرہ شہر اور محمود احمد عزمی امیر جماعت اسلامی گوجرہ نے خصوصی شرکت کی۔
جماعت اسلامی اور اس کے کارکنان ہمیشہ خدمتِ خلق کے کاموں میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ آپ تمام دوستوں کو بھی دعوت دی جاتی ہے کہ آئیں جماعت اسلامی کے اس قافلے کا حصہ بن جائیں اور آئیں مل کر فلاحی ریاست بنانے کی جد و جہد کا عملی حصہ بن جائیں۔

#محمودعزمی #گوجرہ

12/07/2025

"وہی ہے صاحب امروز جس نے اپنی ہمت سے
زمانے کے سمندر سے نکالا ہے گوہر فردا"
کامیاب انسان کی تعریف کیا ہے؟ مفہومِ حدیث یہ ہے کہ ” کامیاب انسان وہ ہے جو دوزخ کی آگ سے خود کو بچالے۔ اس لحاظ سے آج کا رستم زمان وہ شخص ہے جو ہمت کر کے دنیا کی قید خانے جیسی زندگی گزار کر مستقبل کے سمندریعنی آخرت میں اپنی جنت محفوظ کر لے۔“
اقبال اس شعر میں یہی کہہ رہے کہ صاحب امروز وہ شخص ہے جس کی انفرادیت اس پہلوان جیسی ہے جسے کشتی کے اکھاڑے سے زیادہ نارِ جہنم کی فکر ہے۔ اسی فکر و تفکرات نے اس کے اندر کے جوش و ولولہ، عزم و ہمت اور اولوالعزمی کی لہر کو جلا بخشی ہے۔ پھر کہیں جاکر اس نے ایسے ہنر و کمالات کے ایسے جوہر دکھائے کہ دنیا دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

#محمودعزمی #گوجرہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G For Gojra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share