Rhmani News Gojra

Rhmani News Gojra day by day

27/07/2025

*رونگ سائیڈ پیدل سائیکل والے کا 520 کا چالان*😡😡

23/07/2025

سیل سیل سیل انعام خان کلاتھ گوجرہ گلی ٹیپو سلطان

15/07/2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ!
پٹرول کی قیمت میں 5 روپے36 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11روپے 37 پیسے کا اضافہ، پٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 272روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 284روپے35 پیسے ہوگئی۔

15/07/2025

دو لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی، ایف بی آر کی تاجروں کو یقین دہانی
آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد کے ایف بی آر حکام سے مذاکرات ہوئے جن میں ایف بی آر نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ 2 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔
ایف بی آر کی جانب سے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز پر لاگو نہیں ہو گی، ڈیجیٹل انوائسنگ صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کمپنیوں پر مرحلہ وار لاگو ہوگی جبکہ ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس قانون 37 اے اور 37 بی کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا، کسی بڑے صنعتکار کو بھی سیلز ٹیکس قانون کے تحت گرفتار نہیں کیا جائے گا، سیلز ٹیکس قانون 37 اے اور 37 بی کا مقصد جعلی انوائسز کی روک تھام ہے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ مارکیٹوں میں کسٹم چھاپوں کے خلاف الگ اجلاس میں نیا مکینزم طے ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق موبائل فونز پر ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔

12/07/2025

انچارج ٹریفک عبداللہ سیکٹر عمران وڑائچ سٹی ٹریفک پولیس کے لیے کماؤ پتر بن گیا جس نے آٹھ گھنٹوں کے دوران 202 چالان کر کے شہریوں کو 40 لاکھ 47سو روپے کا جرمانہ کر کے پنجاب ٹریفک پولیس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

08/07/2025
04/07/2025

جوہر ٹاون لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ۔۔۔حملے کے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون زخمی۔۔۔زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا

22/06/2025

بانی ESF چیئرمین چوہدری وسیم عباس ممرا کے آبائی گاؤں چک 437میں اتحاد سٹوڈنٹ فیڈریشن کے عہدیداران اور ممبران کی میٹنگ جس میں چیرمین NPCIH ڈسٹر کٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ چھودری شوکت علی گجر اورنائب صدر قاری بلال خان نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ میں اہم معاملات پر بات ہوئی

19/06/2025

*کمشنر مریم خان کا فیصل آباد شہر کی سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کا حکم -کمشنر کا اپنے دفتر سے متصل سڑک سمیت جامعہ چشتیہ چوک، گول مسجد غلام محمد آباد،نعمت آباد جھنگ روڈ،ٹاٹا بازار لال مل چوک کا دورہ-ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن آصف چوہان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن علی عباس بخاری ہمراہ تھے-چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے عاشورہ محرم جلوسوں کے روٹس کی مرمت بارے بھی آگاہ کیا آمدورفت میں شہریوں کو درپیش مشکلات کا سدباب کیا جائیگا-جن نئی بننے والی شاہراہوں کا کام تعطل کا شکار ہے وہ بھی جلد مکمل کیا جائے:کمشنر مریم خان*

*جڑانوالہ فیصل آباد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بچے کے ورثا پر مقدمہ درج سرکاری ہسپتال میں خاتون سے ہاتھا پائی کا م...
19/06/2025

*جڑانوالہ فیصل آباد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بچے کے ورثا پر مقدمہ درج سرکاری ہسپتال میں خاتون سے ہاتھا پائی کا معاملہ، ڈاکٹر کی مدعیت میں مریض بچے کے ورثا پر مقدمہ درج انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئیں*

کلمہ چوک پر وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار کا جھگڑا/سی ٹی او لاھور کا فوری ایکشن ٹریفک وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار دونوں قص...
19/06/2025

کلمہ چوک پر وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار کا جھگڑا/سی ٹی او لاھور کا فوری ایکشن ٹریفک وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار دونوں قصوروار، حوالات میں بند اور مقدمات کا اندراج
چند گھنٹوں پہلے کلمہ چوک پر ایک موٹر سائیکل سوار نے ون وے اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی جس پر ڈیوٹی پر مامور وارڈنز نے اسکو روکا، خلاف ورزی پر چالان کارروائی کا آغاز کرنے پر موٹر سائیکل سوار طیش میں آ کر لڑائی جھگڑا شروع کر دیا، موتر سائیکل سوار اور ساتھ بیٹھی خاتون نے ٹریفک وارڈنز کو گالیاں دینا شروع کر دیں اور کار سرکار میں مداخلت بھی کی، غلیظ گالیاں دینے پر دونوں وارڈنز بھی غصہ میں آگئے اور تکرار بڑھنے پر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ،سی ٹی او لاھور نے اطلاع ملنے پر فوری متعلقہ ڈیوژنل ایس پی کو انکوائری کا حکم دیا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک وارڈنز قصور وار پائے گئے
سی ٹی او لاھور کے حکم پر دونوں وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار پر ایف آئی آر درج کرتے ھوئے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ھے۔

19/06/2025

*۔۔ عدالت میں پیشی پر آئے باپ سے ملتے باپ کی لاڈو باپ کے پاؤں دبا کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔ لاڈو دھی رانی نا جانے باپ سے ملنے کے لیے کب سے تڑپ رہی ہو گی جو یوں پیشی پر آئے باپ سے احاطہ عدالت میں باپ کے پاؤں دبا کر اپنے دل کو ڈھارس دے رہی ہے گزارش ہے برائی کرنے سے اجتناب کریں تا کے آپ بچے پریشان نہ ہوں خدا پاک اگر اس بچی کے باپ نے جرم نہیں کیا تو اسے جلد رہائی عطا فرما آمین*

Address

New Plat
Gojra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rhmani News Gojra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share