Gojra Social Media

  • Home
  • Gojra Social Media

Gojra Social Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gojra Social Media, News & Media Website, .

سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 تارکین وطن تپتے ہوئے صحرا میں بھوک و پیاس سے دم توڑ ...
15/08/2022

سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 تارکین وطن تپتے ہوئے صحرا میں بھوک و پیاس سے دم توڑ گئے

نیدر لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے  یوم آزادی کے موقع پر سپیشل یونیفارم میں آزادی کا جشن منایا اور ملک کے لیے نیک خواہشات...
15/08/2022

نیدر لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے یوم آزادی کے موقع پر سپیشل یونیفارم میں آزادی کا جشن منایا اور ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان...
14/08/2022

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجویشن تک تعلیم کو فری کریں گے اور خصوصی بچوں کے اداروں اوراسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا، پاکستان کے خلاف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وطن کی حفاظت اورامن کی خاطر قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز و پولیس کے افسروں اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

75ویں یوم آزادی پر سٹیٹ بنک نے 75 روپے کا نوٹ جاری کر دیا۔
14/08/2022

75ویں یوم آزادی پر سٹیٹ بنک نے 75 روپے کا نوٹ جاری کر دیا۔

اشتہار گمشدگیتھانہ چٹیانہ- ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ
14/08/2022

اشتہار گمشدگی
تھانہ چٹیانہ- ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔راس ٹیلر نے اپنی نئی ...
14/08/2022

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔
راس ٹیلر نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا کہ صفر پر آؤٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے مجھے تھپڑ مارے۔
راس ٹیلر نے اپنی کتاب میں بتایا کہ مجھے تین چار تھپڑ مارے گئے ،کہا گیا کہ ملین ڈالر صفر پر آؤٹ ہونے کے نہیں دیے۔
راس ٹیلر نے مزید کہا کہ گو کہ تھپڑ جارح نہیں تھے مگر پروفیشنل ماحول میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔
38 سالہ راس ٹیلر نے یہ انکشافات اپنی نئی کتاب میں کیے ہیں۔

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک
14/08/2022

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک

لڑکی نے اپنی محبت ثابت کرنے لیے ایڈز((AIDSزدہ محبوب کا خون لگوالیا۔آسام: بھارت میں 15 سالہ لڑکی نے محبت ثابت کرنے کے لی...
13/08/2022

لڑکی نے اپنی محبت ثابت کرنے لیے ایڈز((AIDSزدہ محبوب کا خون لگوالیا۔
آسام: بھارت میں 15 سالہ لڑکی نے محبت ثابت کرنے کے لیے محبوب کے ایچ آئی وی پازیٹو والے خون سے بھرے انجکشن کو اپنے جسم میں لگوالیا، اس کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے ضلع ساول کوچی سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی نے فیس بک پر ایک لڑکے سے دوستی کی جو ستدولا علاقے کا رہائشی تھا۔ وہ تین برس سے ملتے رہے ہیں اس دوران لڑکی کی محبت جنون میں بدل گئی۔ لڑکی نے بہت مرتبہ اپنے محبوب کے ساتھ جانے کی کوشش بھی کی لیکن والدین اسے کسی طرح دوبارہ گھر لے آئے۔
اس کے بعد لڑکی نے ایک شدت بھرا قدم اٹھایا اور اس نے ایڈز کے شکار نوجوان سے سرنج میں خون بھرا اور اسے اپنے بدن میں منتقل کرلیا۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور اس کے محبوب کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان آرمی نے میرے حوصلوں کو اڑان دی اور مجھے پاکستان آرمی ایوی ایشن کی پہلی کیپٹن پائلٹ ہونے کا اعزاز ملا۔ پاکستان کی...
13/08/2022

پاکستان آرمی نے میرے حوصلوں کو اڑان دی اور مجھے پاکستان آرمی ایوی ایشن کی پہلی کیپٹن پائلٹ ہونے کا اعزاز ملا۔ پاکستان کی آزاد فضاؤں میں اڑنا کسی شرف سے کم نہیں۔

اب میں بہت بہادر ہو چکی تھی۔ اپنے تئیں اس مرض سے لڑتے لڑتے ایک عرصہ بیت چکا تھا تو سوچا کہ باقی فائٹرز کو بھی ہمت دینے کا وقت آن پہنچا ہے تو وجہہ تھیلیسیمیا سینٹر سوات کی بنیاد رکھی۔ پروردگار کا شکر ہے کہ میں یہاں چئیر پرسن کا فریضہ سر انجام دے رہی ہوں

سارعون پاکستان میں میں نے رئیل فائٹر پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ پراجیکٹ لیڈر کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ تھیلیسیمیا کے بچوں میں مایوسی، ناامیدی اور خوف کو ختم کر کے انہیں ہمت، حوصلہ اور رئیل فائٹر کا لقب دے سکوں۔ پروردگار مجھے میرے سفر میں کامیاب کرے

اشتہار گمشدگیڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھزیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور پوسٹ وائرل کریں۔
10/08/2022

اشتہار گمشدگی
ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور پوسٹ وائرل کریں۔

فیصلہ کرلیا اب لڑوں گا ،یہ سیاست نہیں جہاد ہے (چیرمین تحریک انصاف عمران خان)
10/08/2022

فیصلہ کرلیا اب لڑوں گا ،یہ سیاست نہیں جہاد ہے (چیرمین تحریک انصاف عمران خان)

 #شہباز  #گل  #جسمانی  #ریمانڈتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پولیس نے آج صبح عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں 2 روزہ جسم...
10/08/2022

#شہباز #گل #جسمانی #ریمانڈ
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پولیس نے آج صبح عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ایف ایٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس نے میڈیا کو کوریج سے منع کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جب کہ ان کے وکیل فیصل چودھری نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کی۔ بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے بعد وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اگر ہم گئے تو مقدمہ اخراج کے لیے جائیں گے ۔ شہباز گل کے کپڑوں پر خون کے دھبے لگے ہوئے ہیں ۔ شہباز گل نے کورٹ میں کہا ہے کہ اگر فزیکل ریمانڈ پر بھیجا گیا تو انہیں خطرہ ہے ۔ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو گرفتاریاں پرچے ہوتے ہیں وہ قانون کے مطابق ہونے چاہییں۔ اس وقت میں ڈیفنس ڈسکلوز نہیں کرنا چاہتا ۔ ان پر ناقابل ضمانت دفعات لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کی رائے سے ادارے کی سالمیت کو فرق نہیں پڑتا ۔ مضبوط فوج پاکستان کے لیے ضروری ہے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنان نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

 #اعزاز  #پاکستان پاکستانی بیٹی امبرین مدثر کو گوگل نے سوفٹ ویئر انجینئر کے طور پر ہائر کر لیا ہے ۔
10/08/2022

#اعزاز #پاکستان
پاکستانی بیٹی امبرین مدثر کو گوگل نے سوفٹ ویئر انجینئر کے طور پر ہائر کر لیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم عاشورہ کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات
09/08/2022

ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم عاشورہ کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا
09/08/2022

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا

سبیل حسین ، بچے کا جذبہ قابل دید ہے ہے کوئی جو لائک کرے
09/08/2022

سبیل حسین ، بچے کا جذبہ قابل دید ہے
ہے کوئی جو لائک کرے

ٹوبہ ٹیک سنگھ:-کھیکھہ بنگلہ چک 330 گ ب روڈ پر ڈالا اور موٹر سائیکل میں ٹکر, حادثے میں ایک شخص جانبحقبقول ڈالہ ڈرائیور کہ...
09/08/2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ:-کھیکھہ بنگلہ چک 330 گ ب روڈ پر ڈالا اور موٹر سائیکل میں ٹکر, حادثے میں ایک شخص جانبحق
بقول ڈالہ ڈرائیور کہ میں کھیکھ بنگلہ سے 330کی طرف جا رہا تھا اور بائیک سوار 309 سے ٹوبہ کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک ہم آ منے سامنے سے ٹکرائے۔

 #جانوروں  #کےلیے  #پنکھےٹوکیو میں لباس ساز ایک کمپنی نے ایسے دلکش لباس بنائے ہیں جن پر پنکھے نصب ہیں جو بے زبان جانوروں...
08/08/2022

#جانوروں #کےلیے #پنکھے
ٹوکیو میں لباس ساز ایک کمپنی نے ایسے دلکش لباس بنائے ہیں جن پر پنکھے نصب ہیں جو بے زبان جانوروں کو سخت گرم موسم سے بچا سکتے ہیں۔
اس لباس میں 80 گرام کا نظام لگا ہے جو بیٹری اور پنکھے پر مشتمل ہے اور اسے جالی دار لباس کے اوپر پہنایا جاتا ہے جس سے پالتو جانور کو خوشگوار ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gojra Social Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share