25/08/2025
میں اگرچہ سی سی ڈی کے سخت خلاف ہوں، مگر یہ اندوہناک واقعہ دیکھ کر صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔
سامنے بکھرے، کچے مکانوں میں رہنے والے چند بدمعاش افراد—جن میں ایک فروٹ فروش اور اس کے رشتے دار شامل تھے—نے معمولی تکرار پر دو مسافر بھائیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ استغفراللہ۔
اب یہ سی سی ڈی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مجرموں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لائے اور انہیں انجام تک پہنچائے۔
کیونکہ دشمن داری کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں، اور یہ اقدام نہ دشمنی ہے نہ کوئی ذاتی جھگڑا، بلکہ سراسر غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے۔
ایسے عناصر کا فوری خاتمہ معاشرے کی بقا کے لیے ناگزیر ہے، ورنہ یہی لوگ معاشرتی تباہی اور بربادی کا سبب بنیں گے۔
انہیں نشانِ عبرت بنانا ہوگا۔