Elite News Live

Elite News Live Asslam-o-Alaikum! Elite News Live. Watch our daily news ,follow us on ,Facebook, Instagram, twitter

گوجرہ (ایلیٹ نیوز)پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید انوارالبہار شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کل بروز ا...
28/03/2026

گوجرہ (ایلیٹ نیوز)پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید انوارالبہار شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کل بروز اتوار بعد از نماز عشاء آستانہ عالیہ شاہسوار یہ انواریہ مہندی محلہ میں منعقد کی جائیں گی جسمیں مریدین و معتقدین اور اہل علاقہ بھرپور شرکت کریں گے،عرس کی تقریبات میں تلاوت قرآن پاک ،نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے علاؤہ خصوصی خطاب سجادہ نشیں دربار عالیہ شاہ سواریہ انواریہ صاحبزادہ پیر سید محمد مصطفیٰ حسنین شاہ فرمائیں گے ۔

A Big Honor for the People of Gojra The Punjab Public Service Commission has recommended to the Government the appointme...
16/02/2026

A Big Honor for the People of Gojra
The Punjab Public Service Commission has recommended to the Government the appointment of Dr. Sohail Fareed Khan, a Native of Gojra, as Associate Professor of Oral and Maxillofacial Surgery (BS-19) on a regular basis in the Department of Specialized Healthcare and Medical Education.

30/12/2025

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی واعزازی سیکریٹری جنرل ایمبیسیڈر آف ہاکی پروفیسر راؤ جاوید اقبال ،ڈائریکٹر جنرل آپریشنز میجر(ر)امین ناصر،ڈائریکٹر آپریشنز جنید احمد خان،چئیرمین رانا مشتاق احمد ،وائس چیئرمین کیپٹن (ر) ڈاکٹر شعیب احمد ،اکرم قائم خانی ،صدر زاہد شہاب ،سینئیرنائب صدر منور چوہدری ،نائب صدر مخدوم آصف ہاشمی ،پروفیسر عزیر احمد مدنی ،جوائنٹ سیکریٹری سید امتیاز الحسن ڈائریکٹر سوشل میڈیا راؤ محمد ندیم ،ڈائریکٹر لیگل ڈپارٹمنٹ عظیم احمد خان ایڈووکیٹ ،ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عارف خان اور ڈائریکٹر اسکول ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام محمد اصغر نے اولمپئین منظور الحسن اور اولمپئین رشید الحسن کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔ایمبیسیڈر آف ہاکی پروفیسر راؤ جاوید اقبال نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں پوری قوم لیجنڈری اولمپئینز اور ان کے اہل خانہ کی دلجوئی کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے انھوں نے پورے ملک پی آئی ایچ ہاکی اکیڈمیز کو قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی فوری ہدایات جاری کیں

25/12/2025

گورنمنٹ ملت گرلز ہائی اسکول گوجرہ میں قائد ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا ،تفصیلات وڈیو میں دیکھیں

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلا کی قیادت میں  ڈپٹی کمشنر قائداعظم ویمن ہاکی فیسٹیول گوجرہ، عالمی سطح پر گونجگوجرہ...
22/12/2025

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلا کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر قائداعظم ویمن ہاکی فیسٹیول گوجرہ، عالمی سطح پر گونج
گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں قائداعظم ویمن ہاکی فیسٹیول 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک منعقد ہوگا، جس میں ملک کی نامور ویمن ہاکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس ایونٹ کی خبریں اور تیاریوں کی گونج نہ صرف ملک بھر بلکہ پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔
فیسٹیول کی سرپرستی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلا کر رہے ہیں، جن کے اس تاریخی اقدام کو قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد سراہا جا رہا ہے۔ کھیلوں سے وابستہ عالمی حلقوں کی جانب سے ویمن ہاکی کے فروغ کے لیے اس اقدام کو ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
قائداعظم ویمن ہاکی فیسٹیول کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا، قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینا اور نوجوان نسل میں کھیلوں کا شعور اجاگر کرنا ہے بہترین انتظامات اور معیاری سہولیات کے باعث یہ ایونٹ گوجرہ اور پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
کھیلوں کے شائقین اور شہریوں نے اس فیسٹیول کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ایونٹ گوجرہ کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر ہاکی کے مرکز کے طور پر نمایاں کرے گا

19/11/2025

گوجرہ (ایلیٹ نیوز) ایڈوائزر محتسب اعلیٰ پنجاب عبداللہ شاہد کی زیر صدارت عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری تحصیل گوجرہ میں میونسپل کمیٹی آفس میں منعقد کی جائے گی۔ کھلی کچہری مورخہ 20 نومبر 2025 بوقت صبح 11 بجے منعقد کی جائے گی، جس میں شہری اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست پیش کر سکیں گے۔ محتسبِ اعلیٰ پنجاب کے ادارے کا بنیادی مقصد عوام کو فوری اور موثر انصاف کی فراہمی، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری، اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف محکموں کے افسران بھی موجود ہوں گے تاکہ عوامی مسائل کو موقع پر ہی سنا اور حل کیا جا سکے۔ ایڈوائزر محتسب اعلیٰ پنجاب عبداللہ شاہد نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں ضرور شرکت کریں تاکہ عوامی شکایات کے حل کے عمل کو مزید موثر، شفاف اور فعال بنایا جا سکے۔

جی ایچ ایل  گوجرہ  5-سائیڈ ہاکی لیگ 12  نومبر بروز بدھ سے شروع ہو رہی ہے، جو 15 نومبر بروز ہفتہ تک انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈی...
11/11/2025

جی ایچ ایل گوجرہ 5-سائیڈ ہاکی لیگ 12 نومبر بروز بدھ سے شروع ہو رہی ہے، جو 15 نومبر بروز ہفتہ تک انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم، جنگ روڈ گوجرہ میں منعقد ہوگی۔
اس شاندار ایونٹ میں چھ (6) مردوں کی اور چار (4) خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن کے درمیان دلچسپ اور جوش و جذبے سے بھرپور مقابلے ہوں گے۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، چوہدری ریاض گجر صاحب ہوں گے، جو ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
جبکہ فائنل میچ (15 نومبر) کے چیف گیسٹ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، عمر عباس میلا صاحب ہوں گے۔
دونوں شخصیات نے نہ صرف ایونٹ میں شرکت کی دعوت خوشدلی سے قبول کی بلکہ پوری طرح تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
عمر عباس میلا صاحب اور چوہدری ریاض گجر صاحب دونوں ہی سپورٹس لوور، شفیق اور نہایت نفیس افسران کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔
ان کے تعاون اور دلچسپی سے نہ صرف گوجرہ بلکہ پورے خطے میں ہاکی کے فروغ کو نئی توانائی ملے گی، جو یقیناً قومی کھیل کے احیاء کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور کھلاڑیوں میں زبردست جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے۔
آرگنائزنگ سیکریٹری: خاور جاوید
(انٹرنیشنل ہاکی پلیئر)

19/10/2025

ہاکی کے آسٹروٹرف گراؤنڈ پر آئی ٹی ٹاور کا منصوبہ ختم کیا جائے ۔پروفیسر راؤ جاوید اقبال 🤔📣💬

https://vt.tiktok.com/ZSDqj1uMd/
25/09/2025

https://vt.tiktok.com/ZSDqj1uMd/

63 likes, 11 comments. “سبحان اللہ والحمد اللہ اللّٰہ اکبر welcome junior cadets”

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سیلاب میں عوامی تحفظ کے ساتھ ساتھ شراب فروشوں کے خلاف آپریشن جاری*تھانہ سٹی گوجرہ۔ شراب فروش گرفتار،...
10/09/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس

سیلاب میں عوامی تحفظ کے ساتھ ساتھ شراب فروشوں کے خلاف آپریشن جاری

*تھانہ سٹی گوجرہ۔ شراب فروش گرفتار،105پونڈا شراب برآمد مقدمہ درج*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی گوجرہ اشرف تبسم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ سرفراز احمد انسپکٹر،وسیم اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ ریلوے پھاٹک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم اقبال مسیح عر ف نکا ولد یوسف مسیح سکنہ کرسیچین کالونی گوجرہ کو رنگے ہاتھو ں قابو کیا جس کے قبضہ سے 105پونڈ ا شراب برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ٹوبہ پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر محاظ پر برسرپیکار ہے۔ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار

(ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس)

Address

Gojra
36120

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Elite News Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Elite News Live:

Share