
27/07/2025
اسلام آباد لاہور موٹروے پر مسافر بس کھائی میں جا گری۔۔۔
افسوسناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق ، 18 زخمی۔۔۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں لائے گئے متاثرین میں 7 جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہیں ، ہسپتال ذرائع
اسلام آباد سے لاہور جانے بس نمبر JA 6871 کو بلکسر انٹرچینج کے قریب ڈھوک سیال کے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ بس میں موجود 40 مسافروں میں سے 8 جاں بحق اور تقریباً 18 افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔