Qabaili Sahafi / قبائلی صحافی

Qabaili Sahafi / قبائلی صحافی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qabaili Sahafi / قبائلی صحافی, News & Media Website, Tehsil ladha district south waziristan, Gomal.

Qabaili Sahafi is a neutral news page, admin does not have to agree with any news published on it, On this page, the news of the entire country including tribal districts and Khyber Pakhtunkhwa are published

ضروری اطلاع بابت التواء انٹرویوجن امیدواروں کا 3 اور 4 جولائی کو عارضی انٹرویو تھا وہ فی الحال ملتوی کرلیا گیا ہے۔
02/07/2025

ضروری اطلاع بابت التواء انٹرویو
جن امیدواروں کا 3 اور 4 جولائی کو عارضی انٹرویو تھا وہ فی الحال ملتوی کرلیا گیا ہے۔

🔴 اہم اطلاع – 3 جولائی کو اپر وزیرستان میں ایک دفعہ پھر کرفیو نافذ 🔴3 جولائی 2025، بروز جمعرات، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے ت...
02/07/2025

🔴 اہم اطلاع – 3 جولائی کو اپر وزیرستان میں ایک دفعہ پھر کرفیو نافذ 🔴

3 جولائی 2025، بروز جمعرات، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے تمام تحصیلوں میں مکمل طور پر کرفیو نافذ رہے گا:
کرفیو کے دوران ضلع کے حدود میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی، کرفیو کے دوران تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے اور درجہ ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا
▪ تاؤدہ چینہ – مکین – بی بی رغزئی – سراروغہ – کوٹکئی – سپینکئی رغزئی – نظر خیل
▪ تاؤدہ چینہ – مکین – کانیگرم – شیر وانگی
▪ عزیز آباد چوک – مدی جان – شین وارسک (جنوبی وزیرستان اپر) – مولا خان سرائے – چگملائ
اہم ہدایت:
▪ صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
▪ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے۔
🚨 ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کی طرف سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں

02/07/2025

باجوڑ دھماکہ 💔
اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ,. تحصیلدار عبدالوکیل صوبیدار نور حکیم سمیت کئی افراد شھید 😢

جنوبی وزیرستان (ودود محسود)  لدھا میدان میں شمن خیل قوم کا مشاورتی جرگہ، 10 جولائی کو درے محسود قومی جرگے کے لئے اگاہی م...
02/07/2025

جنوبی وزیرستان (ودود محسود) لدھا میدان میں شمن خیل قوم کا مشاورتی جرگہ، 10 جولائی کو درے محسود قومی جرگے کے لئے اگاہی مہیم چلانے اور بھرپور شرکت کا اعلان

جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا کے علاقے میدان میں شمن خیل قوم کا ایک اہم مشاورتی جرگہ منعقد ہوا، جس میں 10 جولائی 2025 کو مکین میں ہونے والے درے محسود قومی جرگے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا گیا۔

مشاورتی جرگے میں شمن خیل مشران اور عمائدین نے متفقہ طور پر عہد کیا کہ شمن خیل قوم کا ہر فرد اس قومی جرگے میں اپنی شرکت کو فرض سمجھے، کیونکہ یہ جرگہ وزیرستان کی بقاء اور محسود قوم کے اجتماعی مستقبل کے حوالے سے ایک فیصلہ کن موقع ہے۔

جرگے میں کہا گیا کہ درے محسود قومی جرگہ ایک تاریخی سنگِ میل ہوگا، جہاں محسود قوم کی وحدت، علاقائی استحکام اور اپر وزیرستان کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

شمن خیل مشران نے محسود قوم کی تمام ضلعی شاخوں سے اپیل کی کہ وہ 10 جولائی کے جرگے کے لیے اپنے علاقوں میں آگاہی مہم اور تیاریوں کا آغاز کریں تاکہ اس قومی دن کو بھرپور اور تاریخی بنایا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر، لدھا کی زیر صدارت مون سون ایمرجنسی کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں میں، پ...
02/07/2025

اسسٹنٹ کمشنر، لدھا کی زیر صدارت مون سون ایمرجنسی کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں میں، پولیس کے فیلڈ سٹاف، TMA، لائن ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں، اور سب ڈویژن لدھا کے مقامی کمیونٹی ممبران کے لیے ایک سول ڈیفنس ٹریننگ/ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں سیلاب سے بچاو سے ممکنہ تیاری، ہنگامی صورتحال کے دوران بقا کی حکمت عملی، اور سیلاب کے دوران اپنی حفاظت اور دوسروں کی مدد کرنے کے لیے بنیادی زندگی بچانے کی تکنیکوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس ٹریننگ کا مقصد عملہ کو بروقت تیار رہنا اور حکومتی اہلکاروں اور عوام دونوں کی مون سون سے متعلق ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری اور آگاہی کو بڑھانے کے لیے کام کیا گیا

01/07/2025

وزیراعظم کی جانب سے سابقہ فاٹا میں جرگہ سسٹم کی بحالی کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس !
دلچسپ بات یہ ہے کہ کمیٹی میں سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، پارلیمینٹیرینز اور بیروکریٹس کے بجائے دیگر ایسے نمائیندے شامل ہیں جن کو قبائلی روایات کا الف ب پتہ نہیں ہے۔

سرخی:صحافی آتش محسود کے خلاف ایف آئی آر، صحافتی تنظیموں کا اظہار تشویشجنوبی وزیرستان (نمائندہ خصوصی):جنوبی وزیرستان میں ...
01/07/2025

سرخی:
صحافی آتش محسود کے خلاف ایف آئی آر، صحافتی تنظیموں کا اظہار تشویش

جنوبی وزیرستان (نمائندہ خصوصی):
جنوبی وزیرستان میں صحافی آتش محسود کے خلاف کرفیو کی مبینہ خلاف ورزی پر پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ آتش محسود کے مطابق وہ علاقے میں جاری احتجاج کی کوریج کے لیے موجود تھے، تاہم پولیس نے انہیں احتجاج میں شرکت کا الزام دے کر مقدمہ درج کر لیا۔

آتش محسود نے ایف آئی آر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف صحافتی ذمہ داری ادا کر رہے تھے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرا جرم صرف اتنا ہے کہ میں نے عوامی آواز کو کوریج دی۔"

واقعے پر صحافی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صحافی برادری نے خبردار کیا ہے کہ اگر آتش محسود کے خلاف کارروائی واپس نہ لی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ صحافی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی بجائے اسے آئینی اور جمہوری حدود کے اندر آزادی سے کام کرنے دے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں، تاہم صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کو سچائی سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔

30/06/2025

جنوبی وزیرستان اپر : گزشتہ رات سیکیورٹی فورسسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ کے دوران خاتون کی شہادت پر مقامی افراد اور سیاسی رہنماوں کا لدھا ڈپٹی کمشنر آفس کے ساتھ احتجاج۔

یاد رہے محسود قوم نے مستقبل کے فیصلے کے لئے 10 جولائی کو مکین کے مقام پر گرینڈ جرگہ بلایا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا وزیرستان کے حوالے سے۔

30/06/2025

وفاقی وزیر توانائی کے ایلیٹ کلاس بھائی جمال لغاری کو 1 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ برداشت نہ ہوسکی ! حکام کو کھری کھری سنادیں جبکہ ہمارے صوبے کے وزیراعلی علی امین گنڈہ پور کے گھر کے فیڈر پر 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے لیکن مجال ہے اسکو عوام تو کیا اپنی بھی کوئی پروا ہو۔

تحصیل چیئرمین لدھا تاج ملوک محسود کا عوام دوست اقدام، ذاتی خرچ سے واٹر ٹینکی کا مین وال فراہماہلیان دواتوئی ژاور کلے کی ...
30/06/2025

تحصیل چیئرمین لدھا تاج ملوک محسود کا عوام دوست اقدام، ذاتی خرچ سے واٹر ٹینکی کا مین وال فراہم
اہلیان دواتوئی ژاور کلے کی جانب سے شکریہ اور خراجِ تحسین

جنوبی وزیرستان اپر (نمائندہ خصوصی) — تحصیل لدھا سب ڈویژن کے چیئرمین تاج ملوک محسود نے ایک بار پھر عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے دواتوئی ژاور کلے کے لیے واٹر ٹینکی کا مین وال اپنے ذاتی خرچ پر فراہم کیا، جس پر علاقہ مکینوں نے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔

اہلیان ژاور کلے کا کہنا ہے کہ چیئرمین تاج ملوک محسود نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ چند سال قبل جب علاقے کے ٹیوب ویل کا انورٹر چوری ہوا تھا، تب بھی انہوں نے بغیر کسی سرکاری امداد کے نیا انورٹر اپنی جیب سے خرید کر فراہم کیا تھا۔

عوامی حلقوں نے تاج ملوک محسود کے ان بے لوث اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ایسے نمائندے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہیں جو عمل سے خدمت کو ثابت کرتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی مؤثر کارروائی: ڈپٹی کمشنر فضل ودود کی ہیدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی کی زیر نگرانی ت...
30/06/2025

ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی مؤثر کارروائی: ڈپٹی کمشنر فضل ودود کی ہیدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی کی زیر نگرانی تحصیلدار شہزادہ نعمت اللہ کا مارکیٹوں اور فلنگ سٹیشنز کا معائنہ
سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

جنوبی وزیرستان اپر (نمائندہ خصوصی) — ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان اپر جناب فضل ودود صافی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی عظمت علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سب ڈویژن حسنین احمد کی زیر نگرانی نائب تحصیلدار سرویکئی شہزادہ نعمت اللہ نے سرویکئی کے مختلف بازاروں اور فلنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔

معائنے کے دوران دکانوں میں موجود اشیائے ضروریہ کے معیار، صفائی ستھرائی، سرکاری نرخناموں کی دستیابی اور پٹرولیم مصنوعات کی اوگرا کے مطابق قیمتوں پر فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نائب تحصیلدار نے دکانداروں کو واضح ہدایت کی کہ سرکاری نرخناموں کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے اور گاہکوں کو معیاری اشیاء فراہم کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی یہ کارروائی عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا اور حکومت سے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

29/06/2025

جنوبی وزیرستان لدھا : زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں اب تک ایک سیویلین خاتون کی شہادت جبکہ کئی سیویلین افراد کے زخمی ہونے کی مبینہ اطلات آرہی ہیں۔

Address

Tehsil Ladha District South Waziristan
Gomal
29490

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qabaili Sahafi / قبائلی صحافی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qabaili Sahafi / قبائلی صحافی:

Share