جابہ نیوز سرائے عالمگیر

جابہ نیوز سرائے عالمگیر خبر وہ جو غریب کو انصاف دئے ۔ تعریف وہ جو حق دار کو حق دئے ، تنقید وہ جو اصلاح دئے۔ جابہ نیوز سرائے عالمگیر
چوہدری غضنفر علی گل

08/11/2025

🚨 (1) سرکاری ملازم کو دہری شہریت یا ملازمت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، 27 ویں ترمیم کے ذریعے نیا آرٹیکل لانے کی تجویز

🚨 (2) آرٹیکل 243 پر حمایت جبکہ دہری شہریت اور ایگزیکٹو میجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کریں گے: بلاول بھٹو

🚨 (3) آئینی عدالتیں بھی بننی چاہئیں لیکن میثاق جمہوریت کے دوسرے نکات پر بھی عمل کیا جائے: چیئرمین پیپلز پارٹی

🚨 (4) پاکستان اور افـغـاـ نستان کے درمیان استنبول میں ہونیوالے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا

🚨 (5) افـغـاـ ن طاـ لباـ ن سے مذاکرات، پاکستان نے ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات فراہم کر دیے

🚨 (6) افـغـاـ ن طاـ لباـ ن سے مذاکرات جاری، سوشل میڈیا کے کسی بیان پر دھیان نہ دیں: دفتر خارجہ

🚨 (7) سینیٹ: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا

🚨 (8) 27 ویں آئینی ترمیم کے پیش نظر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

🚨 (9) پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر مک مکا کے چکر میں ہے: اسد قیصر

🚨 (10) انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈسک برآمد

🚨 (11) سندھ سے فصل آتے ہی قیمت میں کمی، 500 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر 50 روپے کلو میں فروخت

🚨 (12) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی

🚨 (13) سندھ میں بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن مہم کے دوران پروپیگنڈا اور ویکسین سے انکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

🚨 (14) 27 ویں ترمیم کیلئے کھینچ تان کر دو تہائی اکثریت حاصل کی جارہی ہے: مولانا فضل الرحمان

🚨 (15) آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیش رفت

🚨 (16) مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

🚨 (17) محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے شرانگیز بیان کی مذمت، معافی کا مطالبہ

🚨 (18) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل

🚨 (19) حامد رضا کی گرفتاری نہیں ہوئی، انہوں نے سرنڈر کیا ہے: بیرسٹر گوہر

🚨 (20) این ایف سی ایوارڈ میں گارنٹی دی گئی تھی کہ صوبوں کا حصہ سابقہ حصے سے کم نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

🚨 (21) پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو

🚨

05/11/2025
05/11/2025

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ان کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روک دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ جسٹس صداقت علی خان نے مجھے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی، عدالتی احکامات کی کاپی بھی متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی تھی انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح ہدایات کی تھیں کوئی شکایت نہ ہو، ایئر پورٹ پر پہنچا تو عمرے پر جانے سے روک دیا، کہا گیا آپ نہیں جا سکتے، توہین عدالت کے لیے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح ہدایات کی تھیں کوئی شکایت نہ ہو، ایئر پورٹ پر پہنچا تو عمرے پر جانے سے روک دیا، کہا گیا آپ نہیں جا سکتے، توہین عدالت کے لیے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاؤں گا

29/10/2025

چوہدری یاسین آزاد کشمیر کے لیے نئے وزیر اعظم کے طور پر نامزد
ذرائع جابہ نیوز سرائے عالمگیر

28/10/2025

سرائے عالمگیر شہر میں ایک کلینک کے لیے ایم بی بی ایس ڈاکٹر چاہئے کسی ڈاکٹر کو جاب کی ضرورت ہے تو رابط کرئے

03401155999

26/10/2025

میرپور میں دوہرے قتل میں ملوث قاتلوں کا مقامی سہولت کار گرفتار واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد..ویلڈن میرپور پولیس

26/10/2025

آزاد کشمیر میں ایک بار پھر اِن ہاؤس تبدیلی کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں نئے وزیر اعظم کے لیے تین ناموں پر غور کیا گیا جن میں چوہدری محمد یاسین، چوہدری سردار یعقوب، اور چوہدری لطیف اکبر شامل ہیں۔

اجلاس کی صدارت صدر آصف زرداری نے خود کی جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور ممکنہ حکومتی تبدیلی پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سے متعلق دو اہم اجلاس ہوئے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پارلیمانی اکثریت کے حامل امیدوار کے نام کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

Address

Guj
50000

Telephone

00923455708255

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جابہ نیوز سرائے عالمگیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to جابہ نیوز سرائے عالمگیر:

Share