GCnews

GCnews Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GCnews, News & Media Website, Hafizabad Road, Guj.

14/08/2024

دنیا 5G کے بعد 7G کی طرف جا رہی ہے اور ہمارے سیاستدان دن بدن بے شرم ہوتے جا رہے ہیں ۔اے
وطن کی مٹی گواہ رہنا
جشن آزادی مبارک

13/08/2024

بے قدرا کی جانے تو دیس میرے دیاں شاناں
ہر اک نعمت رب دی ایتھے پوچھ لے جا کساناں
چارے موسم پانج دریا تے کئی ہزار ذخیرے
نا کر تو ناشکری رب دی شکر کر انساناں

(شہر رسول نگر / وزیر آباد محمدیونس مہر)پنجاب میں کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے کینبٹ سٹیڈنگ کمیٹی فناس اینڈ ڈویلپمنٹ نے منظوری ...
11/08/2024

(شہر رسول نگر / وزیر آباد محمدیونس مہر)
پنجاب میں کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے کینبٹ سٹیڈنگ کمیٹی فناس اینڈ ڈویلپمنٹ نے منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا کوڑا ٹیکس دیہاتی شہری علاقوں کے رہائشی افراد کے ساتھ چھوٹے اور بڑے کاروبار پر لگایا گیا ہے۔
پنجاب کے تمام شہروں میں کوڑا ٹیکس عائد کر دیا گیا

کوڑا ٹیکس، دیہاتی شہری علاقوں کے رہائشی افراد کے ساتھ چھوٹے اور بڑے کاروبار پر لگایا گیا۔
کوڑا ٹیکس پنجاب بھر میں چھوٹے اور بڑے گھروں کی تناسب پر لگایا دیا گیا
کچی آبادیوں کے مکینوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا گیا
دیہاتوں میں 5 سے 10 مرلہ گھر پر 200 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری
دس مرلہ سے ایک کنال یا بڑے گھر پر 400 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا گیا
دیہاتوں میں چھوٹے کاروبار اور دکانوں وغیرہ پر 300، درمیانے درجے کے کاروبار پر 700 لگایا گیا,بڑے بزنس، فیکٹری، کارخانوں اور پیٹرول پمپس وغیرہ پر 700 روپے کوڑا ٹیکس لگایا گیا
شہری آبادی میں 5 مرلہ گھر پر 300، 5 سے 10 مرلہ گھر تک 500 روپے ماہانہ لیا جائے گا
دس مرلہ سے ایک کنال گھر پر 2 ہزار جبکہ اس سے بڑے گھر پر 5 ہزار ماہانہ ٹیکس لگایا گیا

شہروں میں دکانوں وغیرہ پر 500 روپے، درمیانے درجے کا کاروبار کرنے والوں سے ایک ہزار ٹیکس عائد کیا گیا
شہروں میں فیکٹریوں، کارخانوں اور بڑے کاروبار کرنے والوں سے تین ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا گیا۔

11/08/2024

گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع یوم آزادی قومی جوش و خروش سے منایا جائے گا، پاکستان کی تاریخ کے پہلے آزادی فلوٹ کا گجرات اور گوجرانوالہ آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، آزادی تقریبات اور آزادی فلوٹ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی

یوم آزادی تقریبات کے حوالے سے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کمشنر دفتر سے اور گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن، اسسٹنٹ کمشنر جنرل تنویر یاسین، ڈائریکٹر آرٹس کونسل، پی ایچ اے/ جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس، سکول ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن(کالجز)، سوشل ویلفیئر، پبلک بلڈنگز، سپورٹس، سکائوٹس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 14 اگست کی تقریبات کے حوالے سے تمام اضلاع میں متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور تحریری احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 14 اگست کے روز ایک ہی وقت میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع اور تمام تحصیلوں میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تمام سرکاری عمارتوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سبز اور سفید رنگ کے برقی قمقموں سے سجایا جائے اور تمام تحصیلوں کے افسران بھرپور جوش کے ساتھ یوم آزادی منائیں۔کبڈی، والی بال، فٹ بال، ہاکی، کرکٹ، فائر ورکس، تعلیمی اداروں میں سیمینارز، میوزیکل کنسرٹ، آتش بازی، کیک کٹنگ کے علاوہ شجر کاری بھی کی جائے گی۔ اضلاع کے تمام اہم مقامات پر چوکوں اور سڑکوں پر جھنڈے، ملی نغمے اور قومی گیت لگائے جائیں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر امسال منفرد نوعیت کاآزادی فلوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جوکہ راولپنڈی سے لاہورتک جائے گا اور پاکستان کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرے گا۔ مینار پاکستان، مزار قائد، قائد اعظم ریزیڈنسی، کوئٹہ، خیبر پختونخوا، گلگت اور آزاد کشمیر کے ثقافتی رنگ بھی اس فلوٹ پر نظر آئیں گے۔ فلوٹ میں تحریک آزادی سے متعلق ڈاکومینٹریز، قائد اعظم محمد علی جناح کی تقاریر اور ملی نغمے چلاے جائیں گے اور اس کے علاؤہ مقامی گلوکار بھی سٹیج پر پرفارم کریں گے۔

14 اگست 2024 یوم آزادی کی مرکزی تقریب و پرچم کشائی کمشنر دفتر میں 08:45 پرمنعقد ہوگی۔ ایک ہی وقت میں ضلع کے تمام سکولوں، کالجوں اورسرکاری دفاتر میں پرچم کشائی کی جائے گی اور قومی ترانے کے ساتھ ساتھ شہدائے پاکستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دُعا بھی کی جائے گی۔ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے بھی لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دارالعلوم نقشبندیہ ماڈل ٹاؤن میں پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہو گی اور ضلع میں تمام مکاتب فکر کے مدارس بھرپور شجرکاری کریں گے۔ اس کے علاوہ 14 اگست تا 17 اگست کے دوران باسکٹ بال، ہاکی،فٹ بال، ٹیبل ٹینس، کرکٹ اور بیڈمنٹن کے مقابلے بھی منقد ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے محکمہ تعلیم کے افسران کوذمہ داریاں سونپی گئیں جس کے مطابق ڈائریکٹر کالجز 12 اگست دن 10 بجے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں (کالجز)میں آئین پاکستان اور قرار داد پاکستان پر مشتمل لیکچرز دیں،سی ای او ایجوکیشن 13 اگست صبح 8 بجے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں تقاریر، قرات،نعت خوانی، اور پینٹگز کے مقابوں کا انعقاد کریں گے۔13 اگست صبح 9 بجے ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز ضلع کے تمام کالجز میں قومی ملی نغموں کے مقابلے، جشن آزادی سٹالز، کوئز مقابلے کروائیں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر 12 اگست دن 11 بجے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ہینڈ بال کا مقابلہ (خواتین)کروائیں گے۔ پبلک ریلیشن آفیسر 13 اگست شام 5 بجے جم خانہ گوجرانوالہ میں فوٹو جرنلسٹ کے ہمراہ جشن آزادی کیک کٹنگ پروگرام کا انعقاد کریں گے جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی ہوں گے۔ ڈویژن سپورٹس آفیسر 13 اگست شام 5 بجے فٹ بال میچ بمقام پیپلز کالونی اسٹیڈیم منعقد کریں گے جس کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ہوں گے۔13 اگست شام 5 بجے ضلع کے تمام سکولو ں میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگائیں گے۔ 13 اگست شام 5 بجے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی نگرانی میں جشن آزادی بین المدارس فٹ بال میچ کا انعقاد کریں گے جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ہوں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی نگرانی میں 13 اگست بمقام شہدائے پولیس پارک جی ٹی روڈ پر قومی دن کی تقریبات منعقد ہوں گی جس میں ملی نغمے، قومی ترانہ اور اسٹیج پر فارمنسز بھی ہوں گی اس کے علاوہ 2 این جی او ز اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 1 لاکھ پودے پارکس اور گرین بیلٹس میں لگائے جائیں گے۔
آزادی فلوٹ پورے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ 10 اگست کو راولپنڈی سے روانہ ہوگا اور براستہ جہلم، کھاریاں، گجرات، وزیرآباد سے ہوتا ہوا 12 اگست کی شام گوجرانوالہ پہنچے گا۔ تمام اضلاع میں آزادی فلوٹ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، فلوٹ کے ہمراہ آنے والے فنکاروں کے علاوہ مقامی گلوکار، پرفارمر یوم آزادی کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ گوجرانوالہ میں باب وزیرآباد، گکھڑ آمد پر فلوٹ کا استقبال ہوگا اور مرکزی پروگرام گلشن اقبال پارک کے سامنے ہوگا جہاں شاندار لائٹنگ، گھوڑا ڈانس، ٹیبلوز، یوم آزادی پرفارمنس ہوں گی اور رات گوجرانوالہ میں قیام کے بعد 13 اگست کئ صبح 9 بجے لاہور کی جانب گامزن ہو گا۔ ضلع گوجرانوالہ کی حدود میں آزادی فلوٹ 12 اگست کو شام 4 دریائے چناب پل بجے پہنچے گا، گوجرانوالہ کی حدود میں پہنچے پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز اپنے سٹاف کے ہمراہ آزادی فلوٹ کااستقبال کریں گے اور تقریباً ساڑھے 4بجے باب وزیرآباد کے مقام پر اکٹھے ہوں گے جہاں غباروں اور کبوتروں کو آزاد کیا جائے گا اس کے علاوہ ڈھول کی تھاپ پر گھوروں کے رقص کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔شام 6بجے آزادی فلوٹ وزیرآباد سے ہو کر گکھڑ منڈی تک پہنچے گا جہاں اجتماعی صورت میں پُر تپاک استقبال کیا جائے گا۔7بجے گکھڑ منڈی سے روانہ ہوا کر تقریبا ً ساڑھے 7بجے گلشن اقبال پارک جی ٹی روڈ کے مقام پر پہنچے گا جہاں ڈی جی پی ایچ اے،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر،،سی او میونسپل کارپوریشن اپنے تمام الائیڈ سٹاف کے ہمراہ آزادی فلوٹ کا پُر تپاک استقبال کریں گے گلشن اقبال پارک میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا اور رات سرکٹ ہاؤس گوجرانوالہ میں گزارے گا۔ صبح 9 بجے گوجرانوالہ سے روانہ ہو گا اور ساڑھے 9 بجے آزادی فلوٹ کا کامونکی میں استقبال کیا جائے گا جہاں مقامی منتخب نمائندے، اسسٹنٹ کمشنر دیگر محکموں کے افسران ہمراہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے آزادی فلوٹ کو خوش آمدید کہیں گے، فلوٹ ساڑھے 10 بجے کامونکی سے لاہور کی طرف گامزن ہو گا۔ اس سلسلہ میں آزادی فلوٹ کے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہونے سے لے کر روانگی تک تمام روٹ اور مقامات کی سیکیورٹی، صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا، تمام روٹ اور مقامات پر ریسکیو 1122کی ایمرجنسی گاڑیوں اور محکمہ صحت کے عملہ اور طبی سہولیات کے ساتھ آراستہ رہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جس سکے۔اس کے علاوہ روٹ میں شامل تمام پیٹرول پمپس کو بھی تیار کیا جائے اور خوبصورت کُمکُمے لگائے جائیں۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں سرکاری دفاتر میں برقی کُمکُمے روشن کریں اور پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کریں اس کے علاوہ کیک کٹنگ تقریبات، شجرکاری، ملی نغموں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کریں۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع امن وامان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ اس سلسلہ میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی کے حوالے سے محکمہ پولیس گوجرانوالہ کو ہدایت کی کہ جشن آزادی کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے اور اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر اہم عمارتوں کی حفاظت کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور حساس / اسٹریٹجک تنصیبات اور قومی ورثوں کے مقامات، حساس / نیم حساس عمارتوں کی درجہ بندی کریں اور اس کے مطابق سیکیورٹی کو تعینات کیا جائے، جہاں ضروری ہو وہاں اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کریں۔اس کے علاوہ شہر کے تمام مصروف بازاروں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے۔انہوں نے ٹریفک آفیسر کو ہدایت کی کہ ٹریفک پلان اور ٹریفک مینجمنٹ کی حکمت عملی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، ون ویلنگ کے سیکشن 99A کے تحت موٹر وہیکل آنڈیننس 1965 قوانین کانفاذ اور سختی سے عملدرآمد کرایاجائے۔ انہوں نے ڈی او ریسکیو 1122 کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈز اور ڈی او سول ڈیفنس کوالرٹ رکھا جائے اور جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقوں پر کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں، ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سیز میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اور تمام ضروری ادویات کے وافر سٹاک کی دستیابی بھی یقینی بنائیں۔

رنگ روڈ کنسٹرکشن کی وجہ سے بابو صابو چوک میں بارش کے باعث ایک گاڑی کیچڑ میں پھنسنے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح بلاک ہو گئی ت...
11/08/2024

رنگ روڈ کنسٹرکشن کی وجہ سے بابو صابو چوک میں بارش کے باعث ایک گاڑی کیچڑ میں پھنسنے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح بلاک ہو گئی تھی جس کی وجہ سے عوام الناس پریشان تھی۔ایسے میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے شیراکوٹ سیکٹر میں تعینات آفیسر انسپکٹر ظفر صاحب یونیفارم پہنے کیچڑ میں اترے اور گاڑی کو دھکا لگا کر باہر نکالنے میں مددکی۔
آفیسر آپکا یہ فعل لائق تحسین ہے
مالک کائنات آپکو آسانیاں عطا فرماۓ اور اسی طرح آسانیاں تقسیم کرتے رہنے کا شرف بخشے۔۔۔آمین

اچھے کام پہ تعریف کرنا میرے نبی ﷺ کی سنت ہے۔

05/08/2024
تمام اہل اسلام کو عید مبارک
09/04/2024

تمام اہل اسلام کو عید مبارک

06/01/2024

سال 2024 کی خوشی میں صحافی بھائیوں کے لیے پروفیشنل صحافیوں کے ساتھ کا سنہری موقع

* مناسب سیکیورٹی اورمناسب بیک اپ فیس کے ساتھ *
*جی سی نیوز اور جی ایس نیوز" پاکستان*
*ہمارے چینل کو ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے نمائندگان کی ضرورت ہے*
*یہ آفر 31 جنوری تک ہے*
*لاہور،مریدکے،کامونکی،شیخوپورہ،فیصل آباد، ڈسکہ، سیالکوٹ،گجرات،کھاریاں،جہلم، اسلام آباد ۔جھنگ،سرگودھا، ملتان۔مظفر گڑھ ،لودھراں،چترال، بہاولپور ۔ رحیم یارخان ۔کراچی اور دیگر شہروں سے بیوروچیف*ڈپٹی بیوروچیف*نامہ نگار* کالم نگار, چیف رپورٹر, کرائم رپورٹر*نمائندہ خصوصی, ڈسٹرکٹ رپورٹر, تحصیل رپورٹر,بزنس رپورٹر*
سمیت اپنی پسند کا عہدہ لے کر اپنے علاقہ کے مسائل اجاگر کریں*
*ایڈوانس ماہانہ مناسب بیک اپ فیس کے ساتھ نماٸندگی لیں*
️*تو دیر کس بات کی آج ہی جی سی نیوز کی نمائندگی حاصل کریں اور دین و دنیا میں اپنا نام پیدا کریں
*03150006630*

06/01/2024
06/01/2024

جناب وزیراعظم پاکستان صاحب کرکٹ ہماری نسلوں کو برباد کر رہی ہے نوجوانوں میں جوئے کا رجحان بھرتا جا رہا ہے اور ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی دن بدن ناقص ہوتی جا رہی ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ پاکستان کا پیسہ اور نوجوان نسلوں کو بچانے کے لئے کرکٹ کا کھیل ہی بند کر دینا چاہئیے۔
منجانب : انجمن تحفظ نوجوان پاکستان

Address

Hafizabad Road
Guj
25250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GCnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GCnews:

Share