Pothwar Media

Pothwar Media News Page

04/07/2025
کوٹانہ نزد روات کے انسانی سمگلر خاندان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج۔   سرغنہ گرفتار، ایک کروڑ رقم ڈکارنے کے بعد رقم ...
24/06/2025

کوٹانہ نزد روات کے انسانی سمگلر خاندان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج۔ سرغنہ گرفتار، ایک کروڑ رقم ڈکارنے کے بعد رقم مانگنے والوں پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتاری پر ترلے کرنے لگا۔ دیگر ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ۔گرفتاری کےلئےچھاپے جاری۔ملزمان میں خواتین بھی شامل جو شکار گھیر کر لاتی تھی۔ ملزمان کو چودہ سال جیل اور بھاری جرمانے ہوں گے۔
شئیر کیجئے تاکہ دیگر متاثرین بھی آگاہ ھو سکیں۔

جائیداد کے معاملے میں کسی سے کوئی تنازع نہیں، زائد قبضے کا الزام بے بنیاد ہے، چوہدری عبدالعزیز  چوہدری عبدالعزیز نے اپنے...
19/06/2025

جائیداد کے معاملے میں کسی سے کوئی تنازع نہیں، زائد قبضے کا الزام بے بنیاد ہے، چوہدری عبدالعزیز

چوہدری عبدالعزیز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان کا اپنے کسی عزیز یا رشتہ دار سے جائیداد کے حوالے سے کوئی تنازع نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایک اوورسیز پاکستانی ہیں اور کسی بھی قسم کے جھگڑے یا تصادم پر یقین نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ میرا صرف اتنا مطالبہ ہے کہ اگر کسی کو شک ہے کہ میں نے جائیداد میں اپنے حصے سے زائد زمین پر قبضہ کر رکھا ہے تو وہ باقاعدہ نشاندہی کر کے درخواست دے دے۔ اگر ایسا ثابت ہو جائے کہ میں نے کسی کے حصے پر ناجائز قبضہ کیا ہے تو میں ایک منٹ میں وہ زمین واپس کر دوں گا چوہدری عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اگر میرے والد محترم میرا ذاتی مکان بھی لینا چاہتے ہیں وہ بھی دینے کا تیار ہوں انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد الزامات کے بجائے حقائق کی روشنی میں بات کی جائے تاکہ خاندانی رشتے اور امن و سکون برقرار رہ سکے۔

بیول دھیڑہ کنیال کے رہائشی ضعیف باپ کی فریاد، بیٹے کے خلاف اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ بیول کے نواحی گاؤں دھیڑہ کنی...
19/06/2025

بیول دھیڑہ کنیال کے رہائشی ضعیف باپ کی فریاد، بیٹے کے خلاف اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ

بیول کے نواحی گاؤں دھیڑہ کنیال کے رہائشی چوہدری عبدالحفیظ نے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کا بیٹا چوہدری عبدالعزیز نافرمان اور حد سے زیادہ لالچی ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل نافرمانی کی بنیاد پر اپنے بیٹے کو عاق کر دیا تھا، اور اس کے حصے میں آنے والی زمین بھی رضاکارانہ طور پر اسے دے دی گئی تھی چوہدری عبدالحفیظ کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود چوہدری عبدالعزیز مزید زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور انہیں ناجائز طور پر تنگ و ہراساں کر رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور ایسے بیٹے کے خلاف کارروائی کی جائے جو اپنے ضعیف والد کو ذہنی اذیت دے رہا ہے اور وراثتی حق سے تجاوز کرتے ہوئے ناجائز تصرف میں مصروف ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) راس الخیمہ یو اے ای کے صدر ثاقب محمود راجہ کی زیر صدارت دبئی میں 28 مئی کے یومِ تکبیر کے حوالے سے ش...
29/05/2025

پاکستان مسلم لیگ (ن) راس الخیمہ یو اے ای کے صدر ثاقب محمود راجہ کی زیر صدارت دبئی میں 28 مئی کے یومِ تکبیر کے حوالے سے شاندار تقریب، کیک کاٹا گیا

دبئی (نمائندہ خصوصی زاہد پرویز سے): پاکستان مسلم لیگ (ن) راس الخیمہ یو اے ای کے صدر ثاقب محمود راجہ کی قیادت میں دبئی کے مقامی آفس میں یومِ تکبیر کی مناسبت سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے تاریخی دن 28 مئی 1998 کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جب وطنِ عزیز نے ناقابل تسخیر دفاعی طاقت حاصل کر کے اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت کا اعزاز حاصل کیا۔

تقریب میں پارٹی عہدیداران، کارکنان، اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ثاقب محمود راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ تکبیر دراصل قومی وقار، خودمختاری اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے قائدِ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کو اس جرأت مندانہ فیصلے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جس کے نتیجے میں پاکستان ایٹمی قوت بنا اس موقع پر سارم راجہ انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن راس الخیمہ غلام مصطفی مغل۔ محمد شہزاد بٹ۔ صدیق خان۔ ودیگر بھی موجود تھے

آخر میں یومِ تکبیر کی خوشی میں خصوصی کیک کاٹا گیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

بیول کے رہائشی وقاص چشتی کے چچا خالد جاوید کی انگلینڈ میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف سے ملاقات خالد جاوید بیول ک...
23/04/2025

بیول کے رہائشی وقاص چشتی کے چچا خالد جاوید کی انگلینڈ میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف سے ملاقات
خالد جاوید بیول کے رہائشی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جماعت سے منسلک ہیں عرصہ دراز سے یوکے میں مقیم ہیں

Address

Bewal Gujar Khan
Gujar Khan
320000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pothwar Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share