02/07/2025
مسہ کسوال کو ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کروانے والے گکھڑ کسوال قبیلے کے سرخیل، مسہ کسوال کی آن بان، اور ستارہ امتیاز (ملٹری) کے حامل بریگیڈیئر (ر) اعجاز قمر کیانی صاحب کے اعزاز میں سلاو میں ایک پر وقار و پرتکلف عشائیہ منعقد کیا گیا۔
محفل کا مقصد فقط خیر مقدم نہ تھا، بلکہ یہ تقریب وطنِ عزیز سے محبت اور ترقی کے عزم کا مظہر بنی۔ بریگیڈیئر کیانی صاحب نے نہایت متانت سے پاکستان کی موجودہ سماجی، سیاسی و ترقیاتی سمت پر روشنی ڈالی، اور راولپنڈی رنگ روڈ جیسے عظیم منصوبے کا تفصیلی تذکرہ فرمایابرگیڈیئر اعجاز قمر کیانی نے خطاب میں پاکستان کی موجودہ صورتحال، فوج کے پیشہ ورانہ کردار، آپریشن "بنیان المرصوص"، اور ایران-اسرائیل کشیدگی جیسے عالمی معاملات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کے تلخ و سچے سوالات کا پُروقار اور مدلل انداز میں جواب دیا، جو اُن کے تجربے اور وقار کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
محفل میں مہمانوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بریگیڈیئر کیانی کی گفتگو میں شفافیت، اخلاص اور وطن دوستی کی جھلک نمایاں تھی، جسے محفل کے شرکاء نے سراہا
تقریب کا اختتام نہایت خوشگوار عشائیے اور دلنشین ملاقاتوں کے ساتھ ہوا، جہاں حاضرین نےبریگیڈیئر (ر) اعجاز قمر کیانی کی خدمات کو سراہنا اور ان کی موجودگی میں ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کرنا یقیناً ایک مثبت قدم ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ جیسے منصوبے پاکستان کے شہری انفراسٹرکچر کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
برطانیہ بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں صاحبزادہ عرفان احمد شاہ دیوان حضوری شریف سوہاوہ ، خلیق کیانی صاحب برائٹن، نصیر راجہ بانی و چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کام ، حبیب رشید فرام بیول ، راجہ احسان، راجہ عدنان فرام نڑالی ، چیئرمین ہائی ویکم مسجد کمیٹی چوہدری ساجد ، ممبر ہائی ویکم مسجد کمیٹی چوہدری عاشق حسین، راجہ علی اصغر فرام کوونٹری ، سابق چیئرمین چشم مسجد کمیٹی حآجی راجہ ظفر . سابق وائس چیئرمین چشم مسجد کمیٹی حاجی راجہ محمد اشرف ، حاجی راجہ محمد ارشد ، راجہ خرم حیات ، محمد علی کیانی، صدر پاکستان پریس کلب یوکے راجہ مسرت نمائندہ دنیا نیوز ، بزنس میں چوہدری آفتاب آف کنگر، کونسلرچوہدری محمد عارف جنیالوی، بیول سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی افتخار احمد وارثی، چوہدری صفدر حسین مالک جو جو فاسٹ فوڈ چین ، لندن سے حافظ شہزاد اور چوہدری توقیر، محمد اسلام کیانی آف مسہ کسوال ، محمد محمد غفار بھٹی آف چشم ، چوہدی شاہد ہائی ویکم ، چوہدری بشارت محمود ہائی ویکم، محمد جمیل ،حاجی محمد حنیف فرام ایلزبری ، سابق سلاو کونسلر راجہ صفدر فرام دیوان حضوری شریف، چشم سے سابق مئیر اور موجودہ کونٹی کونسلر راجہ محمّد فیاض نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس تقریب کے انعقاد میں روح رواں کا کردار چوہدری طارق محمود فرام ہائی ویکم نے ادا کیا۔