Souch news

Souch news I am Journalist from last 25 years

06/07/2025

گوجرخان(دانش رضا قریشی)اندرون شہر نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ بارش کا پانی ڈھوک شاہ زمان اور ڈھوک وادی کے گھروں میں داخل ہو گیا

26/06/2025

بھارت کا برطانیہ کو دھوکہ؟
بھارت میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے F-35 طیارے کا خفیہ اسٹیلتھ پینٹ روس کو دے دیا گیا۔ دنیا کا بھارت پر اعتماد مزید خطرے میں۔۔۔!

گوجرخان(ملک نصیر)گوجرخان میں پرمٹ کے نام پر رات دن گھنٹوں بجلی بند رکھ کر محکمہ واپڈا نے عوام کا جینا محال کر دیا اس تما...
26/06/2025

گوجرخان(ملک نصیر)گوجرخان میں پرمٹ کے نام پر رات دن گھنٹوں بجلی بند رکھ کر محکمہ واپڈا نے عوام کا جینا محال کر دیا اس تمام تر صورتحال پر عوامی سماجی حلقوں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں آئے دن گوجرخان شہر اور گردونواح میں بجلی بند رہنا معمول بن گیا سورج شعلے اگل رہا ہے اور ادھر واپڈا نے بھی انت مچائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بزرگ بچے اور مریض سخت اذیت سے دوچار ہےگوجرخان واپڈا والوں کی طرف سے آئے روز حیلوں بہانوں سے بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ لوڈشیڈنگ سے متعلق واپڈا افسران اور لائن مینوں کے آپس میں بیانات ہی نہیں ملتے ہیں نجانے یہ کونسا گورکھ دھندہ کھول کے بیٹھے ہیں بار بار بجلی آنے جانے اور ولٹیج کبھی زیادہ کبھی کم ہونے سے شہریوں کے برقی آلات جل جانے کااندشہ بھی ہے عوام پہلے ہی ہوشربا ٹیکسوں کیساتھ بھاری بھر کم بل ادا کر رہے ہیں سردیوں میں مینٹیننس کے نام پر بجلی بند رہتی تھی تو اب گرمیوں میں بھی مینٹیننس کے نام پر بند کی جا رہی ہے بجلی کے مسلے پر منتخب نمائندے بھی خاموش ہیں ان کو عوام کو درپیش مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے مقامی نمائندوں کی کارکردگی صرف بیان بازی تک ہی محدود ہے انہیں چاھیے کہ گوجرخان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسلے پر آواز بلند کریں

22/06/2025

گوجرخان(نمائندہ سوچ نیوز)مندرہ پولیس کی کاروائی، چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار، گینگ نے مساجد، مدرسوں، گھروں اور دکانوں سے چوری و نقب زنی کا انکشاف کیا، زیر حراست گینگ سے 9 لاکھ سے زائد مالیت کی الیکٹرانکس و گھریلو سامان برآمد، گینگ سے مسروقہ رقم 90 ہزار روپے اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گینگ نے مساجد، مدرسوں، گھروں اور دکانوں سے چوری و نقب زنی کا انکشاف کیا، زیر حراست گینگ سے 9 لاکھ سے زائد مالیت کی الیکٹرانکس و گھریلو سامان برآمد ہوا، گینگ سے مسروقہ رقم 90 ہزار روپے اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا، برآمد اشیاء میں ایل ای ڈی، یو پی ایس، بیڑیاں، سلائی مشین اور دیگر سامان شامل ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست گینگ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی(نمائندہ سوچ نیوز)ایس ایچ او تھانہ صدر واہ سید آفتاب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، چوری اور نقب زنی کی وارداتو...
22/06/2025

راولپنڈی(نمائندہ سوچ نیوز)ایس ایچ او تھانہ صدر واہ سید آفتاب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 21 ہزار 500 روپے اور مسروقہ موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 21 ہزار 500 روپے اور مسروقہ موبائل فون برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

گوجرخان(عامر وزیر ملک سے)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے گوجرخان شہر کی مہنگی ترین کمرشل اراضی پر غیر قان...
15/06/2025

گوجرخان(عامر وزیر ملک سے)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے گوجرخان شہر کی مہنگی ترین کمرشل اراضی پر غیر قانونی کھوکھے لگانے پر انتظامیہ کی خاموشی مافیا کے ساتھ بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتی ہے، لاقانونیت کی انتہا ہو چکی، عوامی نشاندہی کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر شکایات موصول ہو رہی ہیں مکمل تحقیقات کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے نمائندگان رہنما اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں ،شہر کی خوبصورتی کو بگاڑنے والوں کا راستہ روکیں وہ گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گوجرخان شہر کا مخصوص مہنگا کمرشل ایریا پر مافیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں اور رات کی تاریکی میں جس کا جی چاہتا ہے ،کھوکھا لگا رہا ہے ان معاملات پر انتظامیہ پر جو بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اس کا مثبت جواب نہ دیا گیا اور عوامی سوشل میڈیا شکایات کے باوجود انتظامیہ حرکت میں نہ ائی جس سے اہلکاروں اور مافیا کے درمیان خاصا تعلق ظاہر ہوتا ہے جس پر سخت ایکشن لیا جائے گا دما دم مست قلندر ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے نمائندگان کو اپنے شہر سے کوئی دلچسپی نہیں رہی انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے موجودہ حالات میں انتظامیہ کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے جس کا جہاں جی چاہتا ہے کھوکھا لگا رہا ہے تجاوزات قائم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی پریس کانفرنس کروں گا اور یہ بات ایوانوں تک پہنچنی چاہیے کہ گوجرخان کی انتظامیہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی بجائے کھوکھے لگانے میں مافیا کی آلا کار بنی ہوئی ہے اور دیدہ دلیری کے ساتھ کیبنز لگائے جا رہے ہیں، تجاوزات روز بروز بڑھ رہی ہے شہری ابادی مسائل کی اماجگاہ بن چکی ہے اس تمام تر صورتحال پر انتظامیہ کی کوئی کاروائی سامنے نہ ائی بلکہ نت نئی کہانیاں سامنے ا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اب کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی مافیا کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جبکہ کوئی اہلکار بدعنوانی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کو سونے کی چڑیا بنا لیا گیا اور مافیا ایما پر سب کچھ کر رہا ہے ان کے پیچھے جن افسران، اہلکاروں کا ہاتھ ہے ان کے خلاف تحقیقات ضرور ہونی چاہیے چوہدری جاوید کوثر نے مزید کہا کہ اپنے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے گوجرخان کے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کر کے دم لینگے

گوجرخان(سوچ نیوز)ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی سید علی عباس کی سربراهی میں پولیس ٹیم کاروائی، موٹر سائیکل چوری,نقب زنی اور ...
04/06/2025

گوجرخان(سوچ نیوز)ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی سید علی عباس کی سربراهی میں پولیس ٹیم کاروائی، موٹر سائیکل چوری,نقب زنی اور دیگر چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 3 ہزار 500 روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری، نقب زنی اور دیگر چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 3 ہزار 500 روپے برآمد ہوئی، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

03/06/2025

گوجرخان(سوچ نیوز)نواحی قصبہ گرمالہ بائیک ایکسڈنٹ میں نوجوان جانبحق جس کا نام جہانگیر والد غلام نعمان بتایا جاتا ہیں جو کہ سسرال گاؤں کا رہاشی ہے اور کونتریلہ جاتے ہوئے راستے گرمالہ موڑ میں کھمبے سے ٹکرا گیا جسے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

31/05/2025
گوجرخان(نمائندہ خصوصی)ایڈوکیٹ ثاقب علی بیگ نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج ہمارے سر فخر س...
28/05/2025

گوجرخان(نمائندہ خصوصی)ایڈوکیٹ ثاقب علی بیگ نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج ہمارے سر فخر سے بلند ہیں ہم واحد اسلامی ملک ہیں جو ایٹمی طاقت بن کر ابھرا ہے یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دِن ہے جس دِن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر اُبھرا۔ یہ وہ دِن ہے جس دِن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا اور جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم ہو گیا11 مئی 1998ء کو بھارتی ایٹمی دھماکوں نے جہاں ہمسایہ ملک کے جارحانہ عزائم کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا وہاں خطے میں طاقت کے توازن اور امن کو بھی شدید دھچکا پہنچا۔وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضہ تھا کہ تمام تر مصلحتوں اور دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد کے پیش نظر مشکل فیصلے کئے جائیں۔ الحمد للہ یہ شرف مسلم لیگ ن کی محبِ وطن قیادت کو ہی نصیب ہوا کہ جس نے تمام تر یکطرفہ عالمی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر 28 مئی 1998 کو بھارتی دھماکوں کے جواب میں پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اِس دن ہماری قیادت نے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور اسے بیرونی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا یوم تکبیر ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ اس دن ہم پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے عہد کی تجدید کریں۔ یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں۔ مجھے اس بات پر بے حد فخر ہے کہ مسلم لیگ ن کے اس پانچ سالہ دورِ حکومت میں جہاں ملکی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے وہاں معاشی شعبے میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔ ہم نے تعمیر و ترقی کی ایک ایسی مضبوط بنیاد رکھی ہے جس پر مستقبل میں تعمیر ہونے والی عمارت ملک و قوم کو اقوام ِ عالم میں سرخرو کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی۔ مجھے پوری امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی تائید سے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور اسے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کا سفر جاری و ساری رہے گا

Address

Gujar Khan
47850

Telephone

+923235151434

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Souch news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share