گاؤں جٹال

گاؤں جٹال 🌹مہاڑا سوہنڑاں گراں جٹال 🌹

01/09/2025
📢🚨 وائلڈ لائف الرٹ 🚨📢پنجاب وائلڈ لائف رینجر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اہم اعلان:🛑 جنگلی بٹیر کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر د...
08/08/2025

📢🚨 وائلڈ لائف الرٹ 🚨📢
پنجاب وائلڈ لائف رینجر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اہم اعلان:

🛑 جنگلی بٹیر کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کوئی بھی شکاری اگر:

🔸 جال
🔸 پٹی
🔸 ٹیپ ریکارڈر
🔸 یا شکار کا کوئی بھی سامان

آپ کے رقبے پر لگا کر شکار کرتا ہوا پکڑا گیا، تو:

⚠️ رقبہ مالک اور شکاری دونوں کے خلاف FIR درج کی جائے گی۔

📌 شکار کی یہ کارروائی غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے۔

❗ براہ کرم جنگلی حیات کے تحفظ میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا ساتھ دیں۔

📞 شکایت یا اطلاع کے لیے فوری طور پر قریبی وائلڈ لائف دفتر سے رابطہ کریں۔

🌿 قدرتی حیات کا تحفظ – ہم سب کی ذمہ داری! 🌿

زیورات اور قیمتی سامان چوری کرنے والے خواتین کا گروہ پکڑا گیاگوجرخان (راجہ محمد ارشاد دھمیال) تھانہ جاتلی کی حدود کرنب ا...
08/08/2025

زیورات اور قیمتی سامان چوری کرنے والے خواتین کا گروہ پکڑا گیا

گوجرخان (راجہ محمد ارشاد دھمیال) تھانہ جاتلی کی حدود کرنب الیاس میں مقامی افراد نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خواتین کے ایک گروہ کو ٹریس کر لیا جو کہ مانگنے کے بہانے مختلف گھروں سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر رہا تھا۔ یہ واقعہ مقامی لوگوں میں تشویش کا باعث بنا، جس کے نتیجے میں انہوں نے متحرک ہو کر خواتین کے اس گروہ کو گاؤں کے اندر ہی پکڑ لیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ خواتین کا گروہ حصال شریف کے قریب جھگیوں میں رہائش پذیر ہے، اور انہوں نے گھروں میں مانگنے کے بہانے قیمتی سامان چوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔ ندیم الرحمن شہید پریس کلب سکھو کے صدر راجہ ایوب منہاس کی بروقت کارروائی اور سی سی ٹی وی کی نگرانی کی بدولت یہ خواتین قانون کے شکنجے میں آ گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ جاتلی کو کر دی گئی ہے
پکڑی جانے والی خواتین کو مقامی افراد تھانہ جاتلی پولیس کے حوالے کرنے کے لیے لے جا رہے ہیں جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مقامی افراد نے اس واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے تئیں مزید محتاط رہنے کی ضرورت محسوس کی ہے، اور اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بھی گاؤں میں سیکیورٹی کے انتظامات بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس واقعے نے جرم کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، جس کے تحت مقامی کمیونٹی کے اتحاد کی اہمیت اب پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

03/08/2025
20/07/2025

ایک بزرگ نے دعا مانگنے کا سلیقہ اپنی بیوی سے کیسے سیکھا ? عالمی مبلغ اسلام پیر اجمل رضا قادری صاحب15جولائی2025 درویش آباد

🌙 9 محرم الحرام 🌙کربلا کا پیغام: صبر، وفا اور قربانی9 محرم الحرام ہمیں یاد دلاتی ہے اُس اندوہناک رات کی، جب نواسۂ رسول ...
05/07/2025

🌙 9 محرم الحرام 🌙

کربلا کا پیغام: صبر، وفا اور قربانی

9 محرم الحرام ہمیں یاد دلاتی ہے اُس اندوہناک رات کی، جب نواسۂ رسول ﷺ، حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں نے دینِ حق کی سربلندی کے لیے قربانی کی تاریخ رقم کی۔

اس رات خیموں میں چراغ مدھم ہو چکے تھے، شہادت کی تیاری ہو رہی تھی، اور وفا کی معراج کو چھوتے ہوئے لبیک حسین کی صدائیں بلند ہو رہی تھیں۔

💔 ایک طرف یزیدی لشکر کی بے رحمی
❤️ دوسری طرف حسینیت کا جذبہ، صبر اور اللہ پر کامل یقین

یہ دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کی راہ میں اگر جان بھی دینی پڑے تو گھبرانا نہیں چاہیے، کیونکہ اصل کامیابی اُسی کی ہے جو باطل کے سامنے ڈٹ جائے۔

آئیں! آج کے دن عہد کریں کہ
ہم حق و سچ کا ساتھ دیں گے،
ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے،
اور امام حسینؑ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔

14/01/2025

In accordance with the theme of the month which is "To Speak The Truth" ✏️📚😊

Address

Gujar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گاؤں جٹال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share