District Information Office,Gujranwala

  • Home
  • District Information Office,Gujranwala

District Information Office,Gujranwala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Information Office,Gujranwala, Gill Road, Opposite Medcare Hospital, .

📢 Official page of District Information Office, Gujranwala | 🌍 Showcasing the performance, initiatives & services of Government of Punjab representatives & institutions 🏛️✨

12/09/2025
12/09/2025
پریس ریلیز گوجرانوالہ:8۔ستمبر(۔      )ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر ذوالفقار علی نے آئی ٹی  اینڈ سوشل میڈی...
08/09/2025

پریس ریلیز

گوجرانوالہ:8۔ستمبر(۔ )ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر ذوالفقار علی نے آئی ٹی اینڈ سوشل میڈیا ماہر رانا سہیل انجم کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر خوشی کے لمحات کو مزید یادگار بنا دیا۔ اس پرمسرت موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین بھی انکے ہمراہ شریک تھے۔

سالگرہ کی یہ سادہ مگر پُر وقار تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں دفتری اہلکاروں اخلاق احمد ،آغا علی رضا،حافظ محمد شہباز،محمد جاوید کے علاوہ دوستوں اور ساتھیوں نے راناسہیل انجم کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔ کیک کاٹنے کے بعد شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور خوشگوار لمحات کو تصویروں میں محفوظ کیا۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی اور منور حسین نے اس موقع پر کہا کہ اجتماعی تقریبات تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ انہوں نے دان سہیل انجم کے لیے زندگی میں کامیابیوں اور خوشیوں کی دعا کی۔

---

پریس ریلیز گوجرانوالہ:4۔ستمبر(۔      )ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر ذوالفقار علی نے ڈپٹی ڈائریکٹر منور حسی...
04/09/2025

پریس ریلیز

گوجرانوالہ:4۔ستمبر(۔ )ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر ذوالفقار علی نے ڈپٹی ڈائریکٹر منور حسین کے ہمراہ آئی ٹی اور سوشل میڈیا ایکسپرٹ رانا سہیل انجم کو سوشل میڈیا کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی پر اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

یہ تقریب نہ صرف رانا سہیل انجم کی محنت اور لگن کا اعتراف تھی بلکہ سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ سوشل میڈیا آج کے دور میں ادارہ جاتی تشہیر اور عوامی آگاہی کے لیے انتہائی موثر ذریعہ ہے، اور رانا سہیل انجم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے گوجرانوالہ ڈویژن کی کارکردگی کو بہتر انداز میں اجاگر کیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر منور حسین نے بھی رانا سہیل انجم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے استعمال میں نوجوانوں کی کاوشیں اداروں کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔
انہوں نے رانا سہیل انجم کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی محنت اور صلاحیتوں سے ادارے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

Address

Gill Road, Opposite Medcare Hospital

50250

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923324722273

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information Office,Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share