Al Hasanaat Media

Al Hasanaat Media Islamic Media Production company

11/05/2026

(کلام پیر مہر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ)
اج سک متراں دی ودھیری اے

10/05/2026

Naatein Sarkar Ki Parhta Hon Mein - Hafiz Rahmatullah Khan - New Naat 2026

10/05/2026

Waldain ki Azmat - Syed Hifzur Rahman Shah Adeem

"معرکہ حق بنیان مرصوص"بنیانٌ مرصوص کے ماحول میں یومِ تکبیر(الحسنات میڈیا گوجرانوالہ کے اسٹوڈیو میں گفتگو)بعد الحمد والصل...
09/05/2026

"معرکہ حق بنیان مرصوص"

بنیانٌ مرصوص کے ماحول میں یومِ تکبیر(
الحسنات میڈیا گوجرانوالہ کے اسٹوڈیو میں گفتگو)

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ الحسنات میڈیا گوجرانوالہ کا شکر گزار ہوں کہ یومِ تکبیر کے اہم موقع پر مجھے اپنے سامعین اور ناظرین سے کچھ باتیں کرنے کا موقع فراہم کیا۔ الحسنات میڈیا کے ساتھ تعلق تو بہت پرانا ہے، حافظ عمر فاروق صاحب ہمارے بہت اچھے ساتھی ہیں، بہت اچھا کام کر رہے ہیں، دینی اعتبار سے، ملی اعتبار سے، اور ان ساتھیوں میں سے ہیں جن کو کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ اللہ پاک اس ادارے کو اور اس ٹیم کو برکتوں، ترقیات اور ثمرات سے نوازیں اور ملک کا، دین کا، قوم کا زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

میں ایک دو باتیں یومِ تکبیر کے حوالے سے عرض کرنا چاہوں گا۔ آج ۲۸ مئی ہے، اس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کر کے خود کو ایٹمی قوتوں کے ایٹمی ممالک کی صف میں شامل کیا تھا، جو قوم کے ایک بہت دیرینہ خواب کی تعبیر تھی۔

ایٹمی قوت کا حصول ہماری قومی ضروریات میں سے بھی تھا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے ایک ایسے اہم مقام پر ہے کہ اس کے لیے قوت ہونا ضروری ہے، اپنے تشخص کی حفاظت کے لیے بھی، اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی، اور اپنے علاقائی اسٹیٹس کی حفاظت کے لیے بھی اس کا ایٹمی قوت ہونا ضروری ہے، یہ ہماری قومی ضرورت تھی۔
اور دینی تقاضا بھی تھا، قرآن پاک نے ہمیں قوت کے حصول کا جو حکم دیا ہے اس کا معیار یہ بتایا ہے ’’واعدوا لھم ما استطعتم من قوۃ و من رباط الخیل ترہبون بہ عدو اللہ وعدوکم‘‘ (الانفال ۶۰) اللہ پاک نے حکم دیا ہے کہ وقت کی قوت کو حاصل کرو، استطاعت کو بھی، وسائل کو بھی۔ اس معیار پر کہ تم اللہ کے دشمنوں کو اور اپنے دشمنوں کو دباؤ میں رکھ سکو، رعب میں رکھ سکو۔ اس کا ترجمہ میں یہ کیا کرتا ہوں کہ اس حد تک قوت حاصل کرو کہ طاقت کا توازن تمہارے ہاتھ میں ہو اور تم سے دنیا خوف محسوس کرے کہ ان کو چھیڑا تو کام خراب ہوگا، جیسے ابھی چھیڑ کر انڈیا نے نتیجہ حاصل کر لیا ہے۔
یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم ’’یومِ تکبیر‘‘ منا رہے ہیں اور ’’بنیانٌ مرصوص‘‘ کے ماحول میں منا رہے ہیں۔ یہ دونوں باتیں ہمارے لیے اعزاز کی بات ہیں کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت بنا، اس نے عالمی قوتوں کے درمیان ایک مقام حاصل کیا، اور پھر آج کے دور میں بنیانٌ مرصوص کے ذریعے ہم نے اپنی حیثیت تسلیم کروائی کہ ہم قابلِ شکست نہیں ہیں، قوت میں ہمارے پاس وہ توازن موجود ہے کہ ہم پر کوئی فیصلہ کوئی بات زبردستی مسلط نہیں کی جا سکتی۔

اس کے ساتھ ہمارے پاکستان کی ایک امتیازی حیثیت ہے، پاکستان صرف ایک ملک نہیں ہے، یہ کچھ مقاصد کے لیے قائم کیا گیا تھا، حاصل کیا گیا تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم، ان کے رفقاء اور ان کے ساتھ بالخصوص جو دینی قیادت تھی، حضرت مولانا شبیر احمد عثمانیؒ، حضرت مولانا عبد الحامد بدایونیؒ، حضرت مولانا ابراہیم میر سیالکوٹیؒ، مختلف مکاتبِ فکر کے ان اکابر علماء کرام کا ایک واضح مقصد تھا کہ ایک اسلامی ریاست کے طور پر ایک ملک وجود میں آئے۔ اور میں اسے اسلام کا ایک معجزہ کہا کرتا ہوں کہ ۱۹۲۴ء میں عالمی طاقتوں نے مل کر ہماری نظریاتی ریاست خلافتِ عثمانیہ کا خاتمہ کروایا تھا، اور ۱۹۴۷ء میں اسلام کے نام پر ایک نئی نظریاتی ریاست وجود میں آ گئی تھی اور مسلمانوں نے، امتِ مسلمہ نے اپنا تشخص تسلیم کروایا اور پاکستان وجود میں آیا۔

پاکستان کو خراب کرنے کی اور ختم کرنے کی بڑی کوششیں ہوئی لیکن پاکستان جن مقاصد کے لیے وجود میں آیا تھا کہ دنیا میں امتِ مسلمہ میں وحدت قائم ہو اور اسلامی نظریاتی ریاست بحال ہو، انشاء اللہ العزیز پاکستانی قوم پوری وحدت کے ساتھ اور یکجہتی کے ساتھ اس مقصد کی طرف پیشرفت جاری رکھے گی، اور الحمد للہ پاکستان کی یہ تاریخ ہے کہ جب بھی کوئی قومی مسئلہ پیش آیا قوم متحد رہی ہے۔

اور آج یومِ تکبیر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے وحدت بھی قائم رکھنی ہے، قوت بھی قائم رکھنی ہے اور اپنا تہذیبی، اعتقادی، ایمانی ایجنڈا بھی قائم رکھنا ہے تاکہ باوقار طریقے سے پاکستان عالمِ اسلام کی قیادت کر سکے اور ہم اپنے قیامِ ملک کے نظریاتی، تہذیبی اور علاقائی مقاصد کی تکمیل کر سکیں۔ اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائیں۔

میں ایک بار پھر الحسنات میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت اس ادارے کو زیادہ سے زیادہ ملک و قوم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ میں وقتاً‌ فوقتاً‌ انشاء اللہ العزیز الحسنات میڈیا کے ذریعے اس کے ناظرین اور سامعین سے گفتگو کرتا رہوں گا، اللہ پاک توفیق سے بھی نوازیں، برکات اور ثمرات سے بھی نوازیں، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

09/05/2026

Wo Haya Ki Khoobsurat Ek Pari Hai Fatima -Manqabat Syeda Fatima Zahra - Hafiz Munir Ahmad

06/05/2026

نبی کریم ﷺ کا گھرانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی مولانا محمد ادریس ترنگ زئی کی شہا...
06/05/2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی مولانا محمد ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے آفیشل فیس بک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ممتاز عالمِ دین، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگ زئی کی بزدلانہ قاتلانہ حم*لے میں شہادت کی خبر نے دل کو انتہائی رنجیدہ کر دیا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی شہادت قبول فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ علم و تقویٰ کا یہ روشن ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور امید ظاہر کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ منگل کی صبح چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی مولانا محمد ادریس ترنگ زئی کو شہید کر دیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

05/05/2026

عظمت قرآن کانفرنس 60 خوش نصیب حفاظ کرام کی دستار بندی
مرکزی جامع مسجد مدنیہ لدھے والہ چیمہ ضلع وزیرآباد

دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث اور جمعیت علمائے اسلام کے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ، مولانا محمد ادریس صاحب ترنگز...
05/05/2026

دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث اور جمعیت علمائے اسلام کے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ، مولانا محمد ادریس صاحب ترنگزئی (سابق ایم پی اے) چارسدہ میں جنازہ گاہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

04/05/2026

Address

Gujranwala
50250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hasanaat Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Hasanaat Media:

Share