reality ki dunya

reality ki dunya Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from reality ki dunya, Digital creator, Gujranwala.

07/08/2026
07/08/2026

وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا...
جعلی ڈگریوں پر ڈاکٹرز کی بھرتی اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے مقدمے میں سابق ایم ایس سول ہسپتال گوجرانوالہ، ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی خبر دیکھی تو ایک پرانا واقعہ ذہن میں تازہ ہو گیا۔
کئی سال قبل میں نے سول ہسپتال گوجرانوالہ میں بعض ڈاکٹرز کی غیر حاضری کے حوالے سے اُس وقت کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ، ڈاکٹر نثار چیمہ کو شکایت کی تھی۔ میری شکایت کا مقصد صرف عوامی مفاد اور سرکاری ہسپتال میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی تھا۔
اسی دوران مجھے ڈاکٹر فضل الرحمن صاحب کی طرف سے فون آیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دوست ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کا مؤقف ہے کہ میں نے انہیں ہراساں کیا ہے، حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ میری شکایت صرف ڈاکٹرز کی غیر حاضری کے بارے میں تھی۔ بعد ازاں مجھے بلایا گیا، جہاں مجھے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت بھی مجھے یقین تھا کہ میں نے صرف اپنی صحافتی اور شہری ذمہ داری ادا کی ہے۔
آج جب ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو ہتھکڑیوں میں دیکھا تو وہ سارا واقعہ دوبارہ یاد آ گیا۔ یہ واقعہ اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ سرکاری عہدے امانت ہوتے ہیں، اور اختیار کے ساتھ جوابدہی بھی لازم ہے۔ وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی، اس لیے ہر شخص کو قانون، دیانت داری اور انصاف کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when reality ki dunya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share