Allama Shahid Raza Madni

Allama Shahid Raza Madni Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Allama Shahid Raza Madni, Digital creator, Gujranwala-Hafizabad road, Gujranwala.

This Is Official Youtube Channel Of
Allama Shahid Raza Madni
(Principal Jamia Tul Noor Islamic Center)
Like & Follow This Page For More Islamic Videos And Information

26/08/2026
کہاں کا منصب کہاں کی دولت قسم خدا کی ہے یہ حقیقت جنہیں بلایا ہے مصطفی نے وہی مدینے کو جا رہے ہیں
19/08/2026

کہاں کا منصب کہاں کی دولت قسم خدا کی ہے یہ حقیقت جنہیں بلایا ہے مصطفی نے وہی مدینے کو جا رہے ہیں

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی رنج و الم اور قلبی صدمے کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعۃ النور اسلام...
06/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و الم اور قلبی صدمے کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعۃ النور اسلامک سینٹر اور جامع مسجد نور کی بنیاد رکھنے والی نہایت مخلص، باوقار، خیرخواہ، ایثار شعار اور ہر دلعزیز شخصیت جناب محترم رانا نیک محمد رحمہ اللہ تعالیٰ آج قضائے الٰہی سے اس جہانِ فانی سے رحلت فرما گئے۔
سوگواران=رانا یاسر عرفات رانا سجاد حیدر رانا رستم حسین رانا محمد یوسف مرحوم رانا محمد آصف رانا محمد کاشف انکے والد محترم رانا مون خاں کے نانا جان رانا نیک محمد سابق چیئرمین نوکھر قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ھے
مرحوم کی پوری زندگی خدمتِ دین، رفاہِ عامہ، اخلاص، محبت، ایثار اور انسانیت کی خدمت سے عبارت تھی۔ وہ ہمیشہ اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دینے والے، ضرورت مندوں کے غم گسار، اور جامعۃ النور و جامع مسجد نور کے بے لوث محسن تھے۔ ان کی دینی، سماجی اور رفاہی خدمات ایک روشن سرمایہ ہیں، جو ان شاء اللہ ان کے لیے صدقۂ جاریہ اور ذریعۂ نجات ثابت ہوں گی۔
جامعۃ النور اسلامک سینٹر کے اساتذہ، طلبہ، انتظامیہ اور جملہ وابستگان مرحوم کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ رب العزت اپنے فضل و کرم سے مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان کے درجات بلند فرمائے، تمام منازلِ آخرت کو آسان فرمائے، ان کی نیکیوں اور خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور انہیں جنت الفردوس میں اپنے مقرب بندوں کے ساتھ اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔
اللہ تعالیٰ تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور متعلقین کو صبرِ جمیل، حوصلۂ کامل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین، بجاہِ سید المرسلین ﷺ

27/06/2026

الحمد للہ رب العالمین
امیرِ اہلِ سنت، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی دعاؤں سے نوازا جانا ہمارے لیے عظیم سعادت اور اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرتِ علامہ مولانا ظہیر مدنی صاحب کو ان کی دینی کاوشوں، اخلاص اور محنت پر اجرِ عظیم عطا فرمائے، اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا سایۂ عاطفت ہم پر ہمیشہ قائم رکھے، ان کی دعاؤں کے صدقے ہمیں گناہوں کی بیماری سے شفا عطا فرمائے، تقویٰ، اخلاص، استقامت اور عشقِ رسول ﷺ و محبتِ اہلِ بیت سے ہمارے دلوں کو منور فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

14/06/2026

جامعۃ النور اسلامک سینٹر کے اساتذۂ کرام کے ہمراہ تعلیمی و علمی قافلے کا دارالعلوم میمن، بولٹن مارکیٹ کراچی کا بابرکت دورہ۔ اس موقع پر علمی تبادلۂ خیال، ادارے کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ اور دینی خدمات سے آگاہی حاصل کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ان اداروں اور اساتذہ کی مساعی کو قبول فرمائے اور امتِ مسلمہ کے لیے نافع بنائے۔ آمین۔

21/04/2026

ماشاء اللہ!

آج جامعۃ النور اسلامک سینٹر نوکھر گجرانوالہ میں محترم چوہدری لیاقت علی ارائیں صاحب (ملتان) کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ سعادت و مسرت بنی۔ آپ ایک معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہیں، اور رشتے میں ہمارے معزز چچا بھی ہیں۔

محترم نے جامعہ کے نظام، تعلیمی سرگرمیوں اور کارکردگی کو نہایت پسند فرمایا اور حوصلہ افزائی فرمائی، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔

اسی موقع پر ان کے صاحبزادے احمد بھائی کی شادی کی خوشی بھی شامل تھی۔ دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نکاح کو خیروبرکت، محبت اور دائمی خوشیوں کا ذریعہ بنائے، اور دونوں کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین

محترم چوہدری لیاقت علی ارائیں صاحب کی جامعہ میں آمد ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کی زندگی میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔ آمین

— شاہد رضا مدنی
پرنسپل، جامعۃ النور اسلامک سینٹر نوکھر گجرانوالہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہالحمد للہ! جامعۃ النور اسلامک سینٹر (للبنات و للبنین) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 30 مارچ...
25/03/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ! جامعۃ النور اسلامک سینٹر (للبنات و للبنین) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 30 مارچ بروز سوموار، 10 شوال المکرم کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔
تمام طلبا و طالبات اور ان کے معزز سرپرستوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بروقت جامعہ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
الحمد للہ یہ ادارہ دینِ اسلام کے نور کو عام کرنے کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر تمام طلبا و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنی دیگر مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے بروقت جامعہ میں حاضر ہوں۔
اسی طرح تمام اساتذہ کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں باقاعدہ اور احسن انداز میں شروع کی جا سکیں۔
جزاکم اللہ خیراً کثیراً

20/03/2026
24/02/2026

رمضان کی قدر کریں رمضان کے پہلے جمعۃ المبارک کا خطبہ

Address

Gujranwala-Hafizabad Road
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Shahid Raza Madni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share