شورکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جھنگ پولیس کی کاروائیاں جاری
شورکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جھنگ پولیس کی کاروائیاں جاری ' ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ فیصل رزاق کاہلوں کی دبنگ کاروائی' تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ جس میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق تین ڈاکوؤں نے تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ باھو پل سے ایک موٹر سائیکل چھینی اور شورکوٹ سٹی کی طرف فرار ہو گئے جس پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ کرائم فائٹر پولیس آفیسر فیصل رزاق کاہلوں نے انچارج چوکی نیکوکارا صدام عمر ' اے ایس آئی ملک منظر کھوکھر اور پولیس ملازمین کے ساتھ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے تین پلی کے قریب پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میں داخل ہو گئے اسی دوران وائرلیس کے ذریعے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی شورکوٹ غضنفر عباس 'ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حاجی طاہر منج ' انچارج چوکی شورکوٹ سٹی واصف نول ' ایس ایچ او تھانہ وریام والا راؤ احسن پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ڈاکو عمیر وارث عرف زبیر ولد محمد وار
بوبڑی بھارہ کہو اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد تقریباً 200 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئی
بوبڑی بھارہ کہو اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
تقریباً 200 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں
40 مریضوں کا آنکھوں کا معائنہ کیا گیا،مقامی لوگوں نے اس کیمپ کے انعقاد پر منظرعام ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین اسد چوہدری کا شکریہ ادا کیا
منظر عام ٹرسٹ پاکستان کے زیراہتمام مایہ ناز ڈاکٹرز کی زیرنگرانی انگوری روڈ بھارہ کہو،اسلام آباد میں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریباً 200 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں۔اس کے علاوہ 40 سے زائد لوگوں کا آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔مقامی لوگوں نے اس کیمپ کے انعقاد پر منظرعام ٹرسٹ کے چیئرمین اسد چوہدری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خصوصی طور پر ہمارے لئے اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور منظم عام ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور ڈسٹرکٹ ممبران انچارج منظرعام ٹرسٹ جھنگ میاں تصور عباس تھیم نے امید ظاہر کی کہ منظر عام ٹرسٹ پاکستان آئندہ بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتا رہے گا جس سے وہاں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے میاں تصورعباس نے مزید کہا اللہ پاک منظرعام ٹرسٹ کو مزید فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے
ڈسکہ ( ارسلان اکبر بٹ سے ) ڈی ایس پی ڈسکہ قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی سرپرستی کرنے لگا شریف شہری مقدمہ کے اندراج کے لیے خوار ھونے لگا تفصیل
ڈسکہ ( ارسلان اکبر بٹ سے ) ڈی ایس پی ڈسکہ قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی سرپرستی کرنے لگا شریف شہری مقدمہ کے اندراج کے لیے خوار ھونے لگا تفصیل کے مطابق گاگے والی کے رھائشی شاھد الیاس پر 10 اکتوبر کو چار مسلح افراد نے جان سے مارنے کی نیت سے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی اور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے واضح شناخت ھونے کے باوجود ڈی ایس پی ڈسکہ عرفان الحق سلہریا نے ملزمان سے مبینہ تعلق ھونے کی بنا پر مقدمہ درج کرنے کی بجاۓ طفل تسلیاں دینا شروع کردیں مدعی کی جانب سے قرآن پاک پر حلف دینے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ھو سکا ھے ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ سب انسپکٹر یوسف انصاری نے موقف بیان کرتے ھوے کہا کہ تمام واقعہ کے ٹھوس شواہد ھونے کے باوجود ڈی ایس پی مزکورہ مقدمہ کے اندراج میں رکاوٹ ڈال رھے ھیں کیونکہ ڈی ایس پی ڈسکہ کے بھائ پراپرٹی کا کاروبار کرتے ھیں اور ملزمان نواز دوگل وغیرہ سے تعلق ھونے کی بنا پر ڈی ایس پی ڈسکہ نے مقدمہ درج کرنے کی بجاۓ دونوں فریقین کی صلح کرانے کے لئے دباؤ ڈالا جارھا ھے ڈی ایس پی کی پولیس گردی سے متاثرہ مدعی کا کہنا ھے کہ ملزمان غنڈہ گرد عناصر ھیں اور ان کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں مل رہی ھیں مگر انصاف فراہم کرنے کی بجاۓ ڈی ایس پی ھٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہے جب چ
گوجرانوالہ زمینداروں کا ماسٹر سٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج سوسائٹی انتظامیہ پر ذاتی ملکیتی رقبہ پر قبضہ کرنے کا الزام تفصیلات کے مطابق مسلم
گوجرانوالہ زمینداروں کا ماسٹر سٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج سوسائٹی انتظامیہ پر ذاتی ملکیتی رقبہ پر قبضہ کرنے کا الزام تفصیلات کے مطابق مسلم چک کے زمیندار مالکان کے خلاف گزشتہ روز احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ماسٹر سٹی مالکان انتظامیہ اور سیز بلاک سے ملحقہ ان کے دس کنال چار مرلہ قیمتی زرعی اراضی ہتھیانہ چاہتے ہیں
گزشتہ روز مسلم لیگ ن ونڈالہ دیال شاہ کے رہنماء چوہدری عباس جٹ شیخوپورہ جیل سے باعزت رہا ہوکراپنی رہائش گاہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے پھول
گزشتہ روز مسلم لیگ ن ونڈالہ دیال شاہ کے رہنماء چوہدری عباس جٹ شیخوپورہ جیل سے باعزت رہا ہوکراپنی رہائش گاہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات مبارکباد دینے کیلئے ان کے ڈیرہ پر جمع ہوگئے۔چوہدری عباس جٹ نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے مخصوص اشاروں پر منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسوایا گیا۔لیکن شاید مخالفین بھول بیٹھے تھے کہ عزت وذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلت۔میرے مخلافین کو ذلت کے سوا کچھ نہیں ملا۔میں کاروباری شخص ہوں۔فیرزوالا پولیس کے کرپٹ اہلکاروں نے مخالفین کے کہنے پر جھوٹ مقدمے میں مجھے پھنسوایا اور بھاری نذرانوں کی ڈیمانڈ کرتے رہے۔مگر اللہ تعالی کی ذات نے مجھے اتنے بڑے کیس سے باعزت رہا کروایا، اور مجھے عزت بخشی۔ سابق ناظم نڈالہ دیال شاہ ملک مقبول حسین کے صاحبزادے انکی مبارکباد کا پیغام لے کر آئے۔ایم پی اے پیر اشعر رسول،ایم پی اے میاں عبدالرئوف،اور رانا تنویر حسین چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نے چوہدری عباس جٹ کو باعزت بری ہونے کی مبارکباد دینے کیلئے اپنے نمائندے بھیجے۔
شیخوپورہ ۔ڈی ایس پی سرکل فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا ہمراہ ایلیٹ فورس سپیشل سرچ آپریشن کیا گیا
شیخوپورہ ۔ڈی ایس پی سرکل فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا ہمراہ ایلیٹ فورس سپیشل سرچ آپریشن کیا گیا،دوران سرچ آپریشن کریمینلز افراد افراد سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی
لاہور ۔ایس ایس پی سی آئی اے کی زیرِ نگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر نبی بخش بٹ کی جرائم پیشہ عناصر اور معاشرے میں خوف و ہراس
لاہور ۔ایس ایس پی سی آئی اے کی زیرِ نگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر نبی بخش بٹ کی جرائم پیشہ عناصر اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری
سی آئی اےکاہنہ پولیس کی کارروائی/ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایت پرایس پی سی آئی اے لاہور کی اسلحہ کی نمائش کرنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی۔
ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار.
گرفتار ملزمان میں شہزاد,زغیم اورایان شامل،
گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ جدید رائفل,2پسٹلز اور گولیاں برآمد،
ملزمان ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرکے شریف شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے,
ملزمان سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کی ویڈیو وائرل کرکے سنسنی پھیلاتے تھے،
ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کا مقدمہ درج کرلیا گیا,
انچارج سی آئی اے کاہنہ انسپکٹرنبی بخش بٹ نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا،
اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی,
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سےملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان۔
وجرانولہ کی جانب گوجرانوالہ کے علاقہ لدھیوالہ وڑائچ میں بااثر افراد نے چوری کے الزام میں اپنی ہی عدالت لگا لی با اثر ملزمان محن
رُخ کرتے ہےگوجرانولہ کی جانب گوجرانوالہ کے علاقہ لدھیوالہ وڑائچ میں بااثر افراد نے چوری کے الزام میں اپنی ہی عدالت لگا لی
با اثر ملزمان محنت کش محمد اکرم اور سہیل کو گھر سے زبردستی اٹھا کر ڈیرے پر لے گئے سفاک ملزمان فہد اور نبی احمد نےمحنت کش اکرم کو پائپوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر تشدد کا نشانہ بناکر ظلم کی اک اور داستان رقم کر دی بااٿرظالم ملزمان کے تشدد کی فوٹیج میڈیا نے حاصل کر لی لدھیوالہ وڑائچ کے پولیس اہلکاروں کی واقعہ سے لا علمی کا اظہار جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی پولیس کی لا علمی اور عدم توجہ کی وجہ سے آے دن ایسے واقعات تیزی سے جنم لے رہے ہیں متاٿرہ خاندان نے سی پی او گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
جذبہِ انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کی میٹنگ عہدیداران کی شرکت۔ جذبہِ انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چئیرمین سید متین رضا نے فاؤنڈیشن کی کارگردگی
جذبہِ انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کی میٹنگ عہدیداران کی شرکت۔
جذبہِ انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چئیرمین سید متین رضا نے فاؤنڈیشن کی کارگردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ وائس چیئرمین ندیم احمد انصاری وائس چیئرمین سید ساجد علی صدر محبوب الرحمن جنرل سیکرٹری محمد وہاج الدین کا
کا بے حد مشکور ہوں کہ آپ تمام افراد جذبہِ انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ گھڑے ہیں اللہ پاک آپ لوگوں کے اس جذبہِ انسانیت کو اپنی بارگاہ الہی میں قبول فرمائے۔انہوں نے کہا کہ احترامِ انسانیت کا دنیا میں بسنے والوں کا مشترکہ ورثہ ہے تو غلط نہیں ہو گا ۔ایک دوسرے کا احترام مہذب اقوام کی ترقی کا راز اور امتیاز ہے دعا ھے کہ اللہ تعالیٰ جذبہِ انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے اس نیک کام میں پاکستان میں ہر مسلمان کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما ئے۔جذبہِ انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چئیرمین سید متین رضا نے کہا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کا جائزہ لیں اور اگر کسی کو ہماری ضرورت ہے تو اپنی استطاعت و حیثیت کے مطابق اُسکی ضرورت کو پورا کریں
ڈی پی اوصاحب شیخوپورہ جناب غلام مبشر میکن کے احکامات کے پیش نظر عمران عباس چدھڑ DSPفیروزوالہ سرکل کی زیر نگرانی SHOتھانہ فیروزوالہ شاہد رفیق
ڈی پی اوصاحب شیخوپورہ جناب غلام مبشر میکن کے احکامات کے پیش نظر عمران عباس چدھڑ DSPفیروزوالہ سرکل کی زیر نگرانی SHOتھانہ فیروزوالہ شاہد رفیق نے اپنی پولیس کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے گینڈی گینگ کے 03ارکان کو گرفتارکرکے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے نقدی رقم 12 لاکھ روپے ،رانفل 223بور اور 02 عددپسٹل 30بور برآمد کرلئے گرینڈی گینگ ضلع سیالکوٹ ،ضلع گجرات،ضلع گوجرانوالہ اور ضلع شیخوپورہ ہاوس رابری کی واردات میں ملوث تھے اور دوران واردات گینڈی گاڑی کا استعمال کرتے تھے اورصوبہ پنجاب کے متعدد اضلاع کو مطلوب تھے ۔جن کا ایک رکن احسان ولد اللہ دتہ بعد ازگرفتاری جیل جا چکا ہے اور ایک رکن ٹال پلازہ گوجرانوالہ میں دوران پولیس مقابلہ ہلاک ہوچکا ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں زبیر ولداللہ دتہ ،عمران ولد بشیر،ظہیر ولد محمد بشیر شامل ہیں۔گرینڈی گینگ نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ۔
افسران بالا کے احکامات کے مطابق عمران عباس چدھڑDSPفیروزوالہ سرکل نے شاہد رفیق SHOتھانہ فیروزوالہ ایریا،عمران ڈوگر SI، گلزار احمد ASI معہ دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں گرینڈی گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خود سپروژن کی ۔
ستارہ نیوزایچ ڈی
ستارہ نیوزایچ ڈی
* لاہور *سی آئی اے کاہنہ پولیس کی کارروائی/اندھے قتل کا ڈراپ سین، بھتیجا ہی چچا کا قاتل نکلا*۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر ایس ایس پی سی
*
لاہور
*سی آئی اے کاہنہ پولیس کی کارروائی/اندھے قتل کا ڈراپ سین، بھتیجا ہی چچا کا قاتل نکلا*۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر ایس ایس پی سی آئی اے کا جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ۔
سگے چچا کےاندھے قتل کی واردات میں ملوث بھتیجااورچچی ساتھی سمیت گرفتار ،ایس ایس پی سی آئی اے
گرفتار ملزمان میں مزمل امتیازاحمد,شعیب اور فوزیہ شامل, ایس ایس پی سی آئی اے.
گرفتار ملزمان سے آلہ قتل پسٹل,موٹرسائیکل اورگولیاں برآمد, شعیب خرم جانباز.
ملزم مزمل کے اپنی چچی فوزیہ کے ساتھ نائز تعلقات تھے, ایس ایس پی سی آئی اے
ملزم نےچچی فوزیہ سے مل کراپنے چچاالطاف حسین کوراستے سے ہٹانےکابھیانک منصوبہ بنایا,شعیب خرم جانباز.
ملزم نے چچی فوزیہ اور دوست شعیب کی مدد سے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کردیاتھا, ایس ایس پی
ملزمان قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، ایس ایس پی سی آئی اے۔
انچارج سی آئی اے کاہنہ انسپکٹر نبی بخش بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کوگرفتار کیا،ایس ایس پی۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی طرف سے ایس ایس پی سی آئی اے اور پولیس ٹیم کیلئے اندھے قتل کے ملزمان کی گرفتاری پرتعریفی اسناد کا اعل