
23/08/2025
سوات میں تبلیغی جماعت نے وہ کارنامہ انجام دیا جو عام حالات میں ایک مہینے میں مکمل ہونا تھا، مگر اللہ کے فضل سے انہوں نے اسے صرف دو دن میں پایۂ تکمیل تک پہنچا دیا۔
جماعت کے افراد اپنا تمام ساز و سامان اپنے ساتھ لائے، کھانے پینے کا انتظام بھی خود کیا اور کسی پر بوجھ بننے کے بجائے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا۔ ان کی سادگی، عاجزی اور لگن نے ہر دل کو چھو لیا۔ دن ہو یا رات، انہوں نے نہ تھکن کی پرواہ کی اور نہ ہی آرام کی فکر، بلکہ پوری دلجمعی سے خدمت کے میدان میں ڈٹے رہے۔
یہ عظیم قربانی اور خدمت خلق کا جذبہ سوات کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تبلیغی جماعت نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ دین کی محنت صرف باتوں سے نہیں بلکہ عمل اور قربانی سے زندہ رہتی ہے۔