Abdul Rehman

Abdul Rehman This is my official page.I will upload regularly Motivational/Inspirational Post of best content.

This Page Is All About Motivate The Persons And Spread The Positivity

"کچھ لوگ خوبصورت جگہوں کے متلاشی رہتے ہیں اور کچھ لوگ جہاں بیٹھیں وہ جگہ خوبصورت بن جاتی ہے۔"
24/07/2025

"کچھ لوگ خوبصورت جگہوں کے متلاشی رہتے ہیں اور کچھ لوگ جہاں بیٹھیں وہ جگہ خوبصورت بن جاتی ہے۔"

اس کی دنیا ایک لمحے میں اجڑ گئی اور زندگی کی ہر رونق مانند پڑ گئی۔بیوی کے جانے سے اس کے گھر کا سکون اور زندگی کا سہارا چ...
24/07/2025

اس کی دنیا ایک لمحے میں اجڑ گئی اور زندگی کی ہر رونق مانند پڑ گئی۔
بیوی کے جانے سے اس کے گھر کا سکون اور زندگی کا سہارا چھن گیا۔ وہ شریکِ حیات جو ہر دکھ سکھ کی ساتھی تھی، اس کے بچھڑنے سے زندگی میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو کبھی نہیں بھر سکتا۔
بیٹے کی موت نے تو اس کی کمر ہی توڑ دی ہے۔ وہ امید، وہ خواب، وہ سہارا جو اس نے اپنے بڑھاپے کے لیے سوچا تھا، سب خاک میں مل گیا۔ اپنے جگر کے ٹکڑے کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرنا ایک ایسا درد ہے جو باپ کی روح کو چھلنی کر دیتا ہے۔ اس کی آنکھوں کی روشنی اور جینے کی امنگ جیسے ختم ہو گئی ہے۔
اور بھائی کی جدائی نے اس کا بازو ہی کاٹ دیا ہے۔ بچپن کا وہ دوست، جوانی کا وہ رازداں اور ہر مشکل میں ساتھ کھڑا ہونے والا جب نہ رہا تو وہ خود کو بالکل تنہا اور بے یار و مددگار محسوس کرتا ہے۔
الغرض، وہ شخص غموں کے ایک ایسے پہاڑ تلے دب گیا ہے جہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ وہ زندہ تو ہے مگر اس کی روح مر چکی ہے۔ اس کی ہنسی اور خوشی اپنے پیاروں کے ساتھ ہی کہیں دفن ہو گئی ہے اور اب اس کی زندگی صرف یادوں، آنسوؤں اور ایک نہ ختم ہونے والے انتظار کا نام ہے۔"
۔

کبھی ذات تو ۔  کبھی درجات کے مسئلے کبھی رم جھم تو کبھی برسات کے مسئلےاک امتحان سی ہے۔ یارو یہ زندگی بھی کبھی سوالات تو ۔...
20/07/2025

کبھی ذات تو ۔ کبھی درجات کے مسئلے
کبھی رم جھم تو کبھی برسات کے مسئلے

اک امتحان سی ہے۔ یارو یہ زندگی بھی
کبھی سوالات تو ۔ کبھی جوابات کے مسئلے

فارق رہتی دنیا تک یہاں مسئلے ہوں گے
کبھی حیات تو ۔ کبھی اموات کے مسئلے

وہ عورت جو ٹی وی دیکھتے ہوئے مر گئی — اور کسی نے 42 سال تک اُس کی غیر موجودگی محسوس نہ کی👉😳زگریب، کروشیا کے دل میں ایک ع...
13/07/2025

وہ عورت جو ٹی وی دیکھتے ہوئے مر گئی — اور کسی نے 42 سال تک اُس کی غیر موجودگی محسوس نہ کی👉😳

زگریب، کروشیا کے دل میں ایک عورت بغیر کسی نشان کے غائب ہو گئی۔ اُس کا نام ہیڈویگا گولِک تھا، اور آخری بار کسی نے اُسے 1966 میں زندہ دیکھا تھا۔

کسی نے اُس کے بارے میں کوئی سوال نہیں کیا۔
نہ اُس کا کوئی قریبی رشتہ دار تھا جو اُس کی گمشدگی کی اطلاع دیتا،
نہ کوئی دوست جو یہ سوچتا کہ وہ اچانک خاموش کیوں ہو گئی۔
کسی کو اُس کی غیر موجودگی کا احساس تک نہ ہوا۔

2008 میں، زگریب کے حکام نے ایک پرانے اپارٹمنٹ کو دوبارہ الاٹ کرنے کی کوشش کی — ایک ایسا اپارٹمنٹ جو برسوں سے بظاہر خالی پڑا تھا۔
اتنا وقت گزر چکا تھا کہ لوگ بھی بھول چکے تھے کہ یہ اپارٹمنٹ اصل میں کس کا تھا۔

جب حکام نے زبردستی دروازہ کھولا، تو جو منظر اُن کے سامنے تھا وہ دھچکا دینے والا اور دل دہلا دینے والا تھا۔

اپنی کرسی پر بیٹھی ہوئی تھی ہیڈویگا گولِک —
سامنے ایک پرانا 1960 کی دہائی کا ٹی وی،
پاس ایک چائے کا کپ،
اور اُس کا جسم وقت کے ہاتھوں ممی بن چکا تھا۔

اُس کا جسم کم از کم 42 سال تک وہیں پڑا رہا — مکمل تنہائی میں، دنیا کی نظروں سے یکسر اوجھل۔

یہ اپارٹمنٹ اُس کا ذاتی تھا، جو اُس نے سابقہ یوگوسلاویہ کے زمانے میں خریدا تھا۔
1966 کے بعد سے کوئی بھی اُس اپارٹمنٹ میں داخل نہیں ہوا تھا۔
پڑوسی سمجھتے رہے کہ وہ کہیں اور منتقل ہو گئی ہے… لیکن کسی نے کبھی تصدیق کرنے کی کوشش تک نہ کی۔

نہ کسی نے اُسے تلاش کیا،
نہ کوئی خاندان،
نہ کوئی دوست،
نہ ہی اُس کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی۔

اپارٹمنٹ کا اندرونی منظر ایک وقت کے کیپسول جیسا تھا:
برتن اب بھی سنک میں پڑے ہوئے،
فرنیچر پر موٹی گرد جمی ہوئی،
اور ٹی وی آج بھی کرسی کی طرف رخ کیے ہوئے —
جیسے اب بھی اُس عورت کو شام کی خبریں سنانے کے لیے تیار ہو
جسے یہ دنیا کب کی بھول چکی تھی۔👉😔

بس اتنی سی زندگی ہے اسلئے سوچ سمجھ کر جیؤ اور جینے دو🙏💞

پس ثابت ہوا کہ مصروفیت بڑی شے ہے۔ خود کو مصروف رکھو چاہے plastic bags ہی کیوں نہ پھلانا پڑیں، خاص کر جب آپ ڈیپریسڈ ہوں۔م...
11/07/2025

پس ثابت ہوا کہ مصروفیت بڑی شے ہے۔ خود کو مصروف رکھو چاہے plastic bags ہی کیوں نہ پھلانا پڑیں، خاص کر جب آپ ڈیپریسڈ ہوں۔
میں ہمیشہ کہتا ہوں ڈیپریشن کے حل کا سب سے مؤثر طریقہ مصروفیت ہے باقی طریقے بعد میں آتے ہیں۔ مصروفیت اگر کمائی والی ہو تو کیا ہی بات لیکن اگر کمائی والی نہ بھی ہو خود کو مصروف رکھو کسی بھی طرح سے یہ آپ کیلئے بے حد ضروری ہے چاہے آپ ڈیپریسڈ ہوں یا نہ ہوں۔

اس دنیا کی بھاگم بھاگ میں آپ آخر  میں تنہا ہی پائے گے خود کو
10/07/2025

اس دنیا کی بھاگم بھاگ میں آپ آخر میں تنہا ہی پائے گے خود کو

کل سٹی ہاؤسنگ سے ہوتے ہوئے ادھو رائے  موڑایمن آباد کی طرف جانے کا اتفاق ہوا گرمی کے شدت زیادہ ہونے کی وج سے سوچا کیوں نہ...
04/07/2025

کل سٹی ہاؤسنگ سے ہوتے ہوئے ادھو رائے موڑایمن آباد کی طرف جانے کا اتفاق ہوا گرمی کے شدت زیادہ ہونے کی وج سے سوچا کیوں نہ کچھ دیر نہر کنارے بیٹھا جائے وہاں اس بچے کو دیکھنے کا اتفاق ہوا اور اس کو دیکھ کر یوں لگا کہ کبھی کبھی خوبصورتی بھی ڈراؤنی ہوتی ہیں اس بچے کی آنکھیں نیلے رنگ کی تھی اور قریب سے دیکھنے پر یوں ہی محسوس ہوتا تھا شاید آپ کسی سانپ کی آنکھوں میں دیکھ رہے ہیں خیر یہ بس ایک ادنیٰ سے بندے کی سوچ ہے اللہ پاک اس بچے کو کامیابیاں عطا کرے

کچھ گھروں میں چھت میں یہ روشن دان ہوا اور روشنی کے گزر کے لیے ہوتا ہے۔۔۔ اور یہ تو ہوا اور روشنی کے علاوہ بچوں کا بڑا زب...
02/07/2025

کچھ گھروں میں چھت میں یہ روشن دان ہوا اور روشنی کے گزر کے لیے ہوتا ہے۔۔۔ اور یہ تو ہوا اور روشنی کے علاوہ بچوں کا بڑا زبردست ایکٹیوٹی ایریا بھی بن سکتا ہے۔ جی پی ٹی کا آئڈیا ہے کسی گروپ میں دیکھا تھا۔ اگر آپ کے گھر بھی چھت میں یہ روشن دان ہے تو رسی تو باندھی جا ہی سکتی ہے ۔ ہے نا

رازِ حیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر تم سات مرتبہ بھی گر پڑو تو تم پر آٹھویں مرتبہ بھی اٹھ کھڑا ہونا فرض ہے...❤️
03/06/2025

رازِ حیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر تم سات مرتبہ بھی گر پڑو تو تم پر آٹھویں مرتبہ بھی اٹھ کھڑا ہونا فرض ہے...❤️

"How's lifé going?Honestly everything that I didn't want to happen, happened."
22/05/2025

"How's lifé going?
Honestly everything that I didn't want to happen, happened."

میں دوبارہ کھل جاؤں گا اور انہیں ثابت کروں گا کہ مرجھانا محض ایک فضول کہانی ہوتی ہے
22/05/2025

میں دوبارہ کھل جاؤں گا اور انہیں ثابت کروں گا کہ مرجھانا محض ایک فضول کہانی ہوتی ہے

کامل کی تلاش میں ہیں,,,عمل سے بیزار لوگ...!!❤️‍🩹
21/05/2025

کامل کی تلاش میں ہیں,,,
عمل سے بیزار لوگ...!!❤️‍🩹

Address

Street No 20 Mujahid Colony Shaheenabad Gujranwala
Gujranwala
52290

Telephone

+923006256046

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abdul Rehman:

Share