Allama Muhammad Adeel Raza

Allama Muhammad Adeel Raza Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Allama Muhammad Adeel Raza, TV Channel, Gujranwala.

29/09/2026

اللہ کریم حضرت علامہ مولانا محمد عبدالرشید اویسی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کے والد محترم کی کامل و اکمل بخشش فرمائے آمین

تحریک صراطِ مستقیم گجرات کے ذمہ داران کے ہمراہ حضرت علامہ مولانا محمد عبدالرشید اویسی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کے والدِ محت...
29/09/2026

تحریک صراطِ مستقیم گجرات کے ذمہ داران کے ہمراہ حضرت علامہ مولانا محمد عبدالرشید اویسی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کے والدِ محترم، حاجی محمد بشیر صاحب مرحوم کی قبرِ مبارک پر اجتماعی حاضری ہوئی۔ اس موقع پر علامہ اویسی صاحب اور ان کے برادرِ محترم حضرت علامہ محمد خورشید صاحب سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی۔
اللہ تعالیٰ حاجی محمد بشیر صاحب مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبرِ انور کو نور سے منور فرمائے، اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، درجاتِ عالیہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ حضرت علامہ مولانا محمد عبدالرشید اویسی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ، حضرت علامہ محمد خورشید صاحب اور تمام اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ
محمد عدیل رضا جلالی
29/09/2016

آج ان شاءاللہ تعالیٰ
26/09/2026

آج ان شاءاللہ تعالیٰ

آج ان شاءاللہ تعالیٰ آستانہ عالیہ قادریہ قاسمیہ ڈھوڈا شریف گجرات کنگ سہالی گجرات
24/09/2026

آج ان شاءاللہ تعالیٰ آستانہ عالیہ قادریہ قاسمیہ ڈھوڈا شریف گجرات
کنگ سہالی گجرات

آج ان شاءاللہ تعالیٰ بھٹے کلاں سیالکوٹ
23/09/2026

آج ان شاءاللہ تعالیٰ بھٹے کلاں سیالکوٹ

22/09/2026

آلِ نبی ﷺ، اولادِ علیؓ، فخرُ السادات حضرت علامہ مولانا پیر سید محمد عبداللہ شاہ صاحب الخوارزمی آف کیرانوالہ سیداں، گجرات کی زیرِ قیادت تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ ریلی کا عظیم الشان، ایمان افروز اور روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں علماء و مشائخِ عظام، دینی و ملی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول ﷺ نے نہایت جوش و خروش، عقیدت و محبت اور جذبۂ ایمانی کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء کے پُرجوش نعروں سے فضائے شہر گونج اٹھی؛ ہر سمت عشقِ رسول ﷺ کی صدائیں بلند تھیں، ہر زبان پر تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ کا ذکر تھا اور ہر دل میں عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کا عزم موجزن تھا۔ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے عاشقانِ رسول ﷺ کا یہ قافلہ اپنے آقا و مولا، رحمتِ عالم، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے تاجِ ختمِ نبوت کی پاسبانی کے لیئے یک زبان و یک جان ہو کر میدان میں نکل آیا ہو۔
نعرۂ تکبیر! اللہ اکبر!
نعرۂ رسالت! یا رسول اللہ ﷺ!
تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ زندہ باد!
عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ زندہ باد!
اس موقع پر قبلہ شاہ صاحب کے والہانہ، پُرجوش اور ایمان افروز انداز میں لگائے جانے والے ختمِ نبوت کے نعروں نے سماں ہی بدل دیا۔ ان کی آواز میں عشقِ رسول ﷺ کی تڑپ، اپنے جدِّ امجد حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے والہانہ محبت اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کا غیر متزلزل عزم پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر تھا۔ ان کی پُرجوش صداؤں نے شرکائے ریلی کے دلوں میں نئی حرارت پیدا کر دی اور فضا کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے نعروں سے منور کر دیا۔
اور پھر وہ منظر آیا جو یقیناً اس ریلی کا سب سے منفرد، دل موہ لینے والا اور ایمان کو تازہ کر دینے والا منظر تھا!
ایک سچا سید زادہ، آلِ رسول ﷺ کا چشم و چراغ، اپنے نانا جان، تاجدارِ ختمِ نبوت، رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے عقیدۂ ختمِ نبوت کی پاسبانی کے لیے خود میدان میں قیادت کرتے ہوئے نظر آ رہا تھا؛ گلی گلی، بستی بستی اور شہر شہر اپنے نانا جان ﷺ کے تاجِ ختمِ نبوت کا پیغام بلند کر رہا تھا۔
کیا شان ہے اس نسبت کی!
کیا عظمت ہے اس سعادت کی!
کیا حسین منظر ہے اس محبت کا!
نسبت بھی رسول اللہ ﷺ سے، محبت بھی رسول اللہ ﷺ سے، زبان پر نعرہ بھی رسول اللہ ﷺ کا، اور جدوجہد بھی اپنے نانا جان ﷺ کے تاجِ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیئے۔
یہ صرف ایک ریلی نہ تھی؛
یہ عشقِ رسول ﷺ کا اظہار تھی!
یہ نسبتِ رسول ﷺ کی پاسبانی تھی!
یہ غیرتِ ایمانی کا مظاہرہ تھی!
یہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے ساتھ وفاداری کا اعلان تھی!
ایک طرف آلِ رسول ﷺ کا یہ عاشق اپنے نانا جان ﷺ کے تاجِ ختمِ نبوت کی پاسبانی کے لیے قیادت کر رہا تھا اور دوسری طرف عاشقانِ رسول ﷺ کا ایک سمندر اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے نعرہ زن تھا۔
فضائیں گواہ رہیں!
یہ قافلہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا قافلہ تھا!
یہ صدائیں محبتِ مصطفیٰ ﷺ کی صدائیں تھیں!
یہ عہد تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ کے تاج کی حفاظت کا عہد تھا!
فتنوں، باطل نظریات اور گمراہ کن افکار کے اس دور میں عقیدۂ ختمِ نبوت کو عام کرنا، اس کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور نسلِ نو کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ اور تحفظِ ختمِ نبوت کا شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ترین دینی ذمہ داریوں میں سے ہے۔
ہمیں چاہیے کہ اپنی آواز، اپنی تحریر، اپنے کردار اور اپنی جدوجہد کے ذریعے اس عظیم عقیدے کی خدمت کرتے رہیں، نسلِ نو کو ختمِ نبوت کی عظمت سے روشناس کرائیں اور ہر باطل فکر کے مقابلے میں حق و صداقت کا پرچم بلند رکھیں۔
آج کی یہ ریلی اس بات کا زندہ ثبوت تھی کہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ آج بھی دلوں میں زندہ ہے، عقیدۂ ختمِ نبوت آج بھی ایمان کی دھڑکن ہے اور تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ کی محبت آج بھی اہلِ ایمان کے سینوں کو حرارت عطا کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوبِ مکرم، خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے عقیدۂ ختمِ نبوت کی خدمت، حفاظت اور اشاعت کے لیے اخلاص، استقامت اور جذبۂ ایمانی عطا فرمائے۔
یا اللہ! قبلہ شاہ صاحب کو صحت و عافیت، سلامتی، ایمان و عمل کے ساتھ درازئ عمر عطا فرما، ان کی دینی و ملی خدمات کو شرفِ قبول بخش، ان کے جذبۂ عشقِ رسول ﷺ کو مزید قوت عطا فرما، اور ان کی قیادت میں دین و ملت کی خدمت کو مزید فروغ عطا فرما۔
ریلی میں شریک تمام علماء و مشائخِ عظام، دینی شخصیات، کارکنان اور عاشقانِ رسول ﷺ کو بارگاہِ الٰہی سے اجرِ عظیم عطا فرما۔
اور اے اللہ! ہمیں ہمیشہ اپنے نبی کریم ﷺ کی محبت، سنت اور عقیدۂ ختمِ نبوت پر ثابت قدم رکھ۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔
ختمِ نبوت زندہ باد!
عقیدۂ ختمِ نبوت زندہ باد!
تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ کا پیغام زندہ باد!
عشقِ رسول ﷺ زندہ باد!
لبیک یا رسول اللہ ﷺ!

من جانب: محمد عدیل رضا جلالی
22/09/2026

🌹 شہیدِ ناموسِ صحابہ و اہلِ بیت کے مزارِ اقدس پر حاضری 🌹رَفیقِ حضور کنزُ العلماء، عزت مآب و محترم المقام جناب ڈاکٹر محمد...
21/09/2026

🌹 شہیدِ ناموسِ صحابہ و اہلِ بیت کے مزارِ اقدس پر حاضری 🌹
رَفیقِ حضور کنزُ العلماء، عزت مآب و محترم المقام جناب ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی صاحب آف لاہور نے تحریکِ صراطِ مستقیم ضلع گجرات کے احباب کے ہمراہ شہیدِ ناموسِ صحابہ و اہلِ بیت، حضرت علامہ مولانا محمد طلحہ رضا رضوی جلالی شہید علیہ الرحمہ کے مزارِ اقدس پر حاضری دی۔
اس موقع پر شہیدِ ناموسِ صحابہ و اہلِ بیت کے برادرِ محترم جناب محمد محبوب رضوی جلالی صاحب سے ملاقات فرمائی اور قانونی کارروائی کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون اور ساتھ دینے کی یقینی دہانی بھی فرمائی۔
اللہ تعالیٰ شہید علیہ الرحمہ کی قبرِ انور پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے، ان کے درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، پسماندگان و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور تمام علماءِ اہلِ سنت کی حفاظت و نصرت فرمائے۔
آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Muhammad Adeel Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category