Daily Qaumi Kirdar

Daily Qaumi Kirdar Daily QAUMI KIRDAR is Large Range Urdu newspaper published from
Gujranwala/Lahore.

‼️تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا ہنگامی ایکشن پلان تیار⛔  لاہور(قومی کردار نیوز)سی سی ڈی نے پنجاب بھر میں تعلیمی...
06/09/2026

‼️تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا ہنگامی ایکشن پلان تیار⛔
لاہور(قومی کردار نیوز)سی سی ڈی نے پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہنگامی ایکشن پلان اور 'زیرو ٹالرنس' پالیسی نافذ کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں کی کڑی مانیٹرنگ اور بڑے ڈیلرز کے خلاف خفیہ کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔ اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے والدین اور اساتذہ بچوں پر کڑی نظر رکھیں جبکہ عوام بے خوف ہو کر منشیات فروشوں کے عبرتناک انجام کے لیے انکی نشاندہی ضرور کریں۔

📢‼️نئے صوبے ہر صورت بنیں گے، محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان، 79 سالہ بوسیدہ نظام ری سیٹ ہوگا🇵🇰لاہور(قومی کردار نیوز)وزیرِ داخ...
06/09/2026

📢‼️نئے صوبے ہر صورت بنیں گے، محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان، 79 سالہ بوسیدہ نظام ری سیٹ ہوگا🇵🇰
لاہور(قومی کردار نیوز)وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ79 سالہ بوسیدہ نظام ری سیٹ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ نئے صوبے ہر صورت بنیں گے مگر سندھ اور جنوبی پنجاب کی شناخت محفوظ رہے گی۔ نئے یونٹس لسانیت نہیں، عوامی مرضی اور آئین سے بنیں گے۔اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔ اسلام آباد کو بھی صوبے کا درجہ ملنا چاہیے۔










‼️_لیوی ختم کرو ورنہ پہیہ جام_حافظ نعیم کا حکومت کو الٹی میٹم  ✊پٹرولیم لیوی + ملاکنڈ ٹیکس ختم نہ ہوئے تو `ملک گیر پہیہ ...
05/09/2026

‼️_لیوی ختم کرو ورنہ پہیہ جام_حافظ نعیم کا حکومت کو الٹی میٹم ✊
پٹرولیم لیوی + ملاکنڈ ٹیکس ختم نہ ہوئے تو `ملک گیر پہیہ جام` اور `انقلاب لاؤ مارچ`
مطالبہ: مریم نواز کا جہاز بیچو، سرکاری گاڑیاں 1300cc کرو✈️🚗
نیا اعلان: لیوی کیخلاف 5 کروڑ دستخطوں سے عوامی ریفرنڈم🗳️
حتمی مذاکرات: `7 ستمبر اسلام







‼️بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں نے غریب کا خون چوس لیا، پٹرول پر 3 روپے کی خیرات😞مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، بجلی 2 روپے 58 پیسے...
05/09/2026

‼️بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں نے غریب کا خون چوس لیا، پٹرول پر 3 روپے کی خیرات😞

مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، بجلی 2 روپے 58 پیسے، ڈیزل 3 روپے 74 پیسے مہنگا،نیپرا کی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے باعث بجلی مہنگی ہونے سے ملک بھر کے تمام صارفین پر 33 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا جس کی وصولی ستمبر تا نومبر ہوگی۔
دوسری جانب 5 تا 7 ستمبر کے لیے ڈیزل 3.74 روپے مہنگا (نئی قیمت 378 روپے) جبکہ پٹرول 3 روپے سستا کر کے 345 روپے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔








‼️بھارتی ظلم کا شکار  یاسین ملک نے سزائے موت کی درخواست دے دی 💔نئی دہلی(فارن ڈیسک)بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں عمر ...
04/09/2026

‼️بھارتی ظلم کا شکار یاسین ملک نے سزائے موت کی درخواست دے دی 💔
نئی دہلی(فارن ڈیسک)بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک نے سرینگر کی ٹاڈا/پوٹا عدالت میں حلف نامہ جمع کراتے ہوئے خود کو سزائے موت دینے کی درخواست کر دی ہے۔
27 اگست کو جمع کرائے گئے اس حلف نامے میں یاسین ملک نے کہا ہے کہ اپریل 1990 میں پنڈت نرس سرلا بھٹ کے قتل کے جھوٹے کیس میں بھارتی حکومت انہیں پھنسا رہی ہے۔ انہوں نے استخارے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد مقدمے کی مزید پیروی اور اپنا دفاع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اسے کسی صورت جرم کا اعتراف یا استغاثہ کے سامنے ہتھیار ڈالنا نہ سمجھا جائے۔

⚠️ہسپتالوں میں ناتجربہ کار ڈاکٹرز فائر سیفٹی آفسر بن گئے ‼️لاہور(قومی کردار نیوز)پنجاب کے 52 ٹیچنگ ہسپتالوں میں محکمہ سپ...
04/09/2026

⚠️ہسپتالوں میں ناتجربہ کار ڈاکٹرز فائر سیفٹی آفسر بن گئے ‼️
لاہور(قومی کردار نیوز)پنجاب کے 52 ٹیچنگ ہسپتالوں میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت ماہرین کی بجائے ایڈمن، انیستھیزیا اور ریڈیالوجی کے ناتجربہ کار ڈاکٹرز کو فائر سیفٹی افسر مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فنڈز اور آلات فراہم کیے بغیر صرف کاغذی کارروائی کی گئی تاکہ کسی حادثے کی صورت میں انہی ڈاکٹروں کو 'قربانی کا بکرا' بنایا جا سکے۔




‼️پٹرول پر 35 فیصد بھتہ نامنظور، آج ملک بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال🚫لاہور(قومی کردار نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ...
03/09/2026

‼️پٹرول پر 35 فیصد بھتہ نامنظور، آج ملک بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال🚫
لاہور(قومی کردار نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، لیوی اور آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، جسے تاجروں اور وکلا کی حمایت بھی حاصل ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے پٹرول پر 35 فیصد ٹیکس کو بھتہ قرار دے کر اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، آج تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب حکومت نے پٹرول 2 روپے 29 پیسے اور ڈیزل 1 روپیہ 11 پیسے مزید مہنگا کر دیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 346 روپے اور ڈیزل 372 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

طلبہ کےلئے تحفہ، علم کا سفر آسان، صرف 3 ہزار ماہانہ، بائیک آپ کی، 🏍️ڈاؤن پیمنٹ اور سود ختم🚫لاہور(قومی کردار نیوز)مریم نو...
03/09/2026

طلبہ کےلئے تحفہ، علم کا سفر آسان، صرف 3 ہزار ماہانہ، بائیک آپ کی، 🏍️ڈاؤن پیمنٹ اور سود ختم🚫

لاہور(قومی کردار نیوز)مریم نواز کا بڑا ریلیف، انٹرسٹ + انشورنس حکومت دے گی، ای-بائیک پورٹل اس ہفتے کھلے گا، ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت
پہلے طلبہ، پھر سرکاری ملازمین اور ڈلیوری بوائز کو بھی ملیں گی







Daily Qaumi Kirdar

‼_خلع پر دھوکہ ختم، صرف اپنا دیا ہوا حق مہر ہی واپس ملے گا_🚫  لاہور(قومی کردار نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ خلع ...
02/09/2026

‼_خلع پر دھوکہ ختم، صرف اپنا دیا ہوا حق مہر ہی واپس ملے گا_🚫
لاہور(قومی کردار نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ خلع کی صورت میں شوہر صرف وہی حق مہر واپس لے سکتا ہے جو اس نے خود ادا کیا ہو۔ عدالت نے بیوی سے 11 تولے سونا واپس لینے کا حکم کالعدم کر دیا کیونکہ سونا اور گھر بیوی کے والد کے پیسوں سے ثابت ہوئے۔ عدالت نے کہا نکاح نامے میں درج ہونے سے شوہر مالک نہیں بنتا۔ نابالغ بچے کا نان نفقہ باپ کی ذمہ داری ہے، کم آمدن کا بہانہ نہیں چلے گا۔ زچگی کے 63 ہزار اور 22 تولے زیورات کی واپسی کا دعوی بھی مسترد۔

‼️خبردار، کچرا پھیلانے پر اب ای چالان ہوگا، نیا قانون نافذ⚠️لاہور(قومی کردار نیوز)گندگی پھیلانے والوں کے خلاف اینٹی لیٹر...
02/09/2026

‼️خبردار، کچرا پھیلانے پر اب ای چالان ہوگا، نیا قانون نافذ⚠️
لاہور(قومی کردار نیوز)گندگی پھیلانے والوں کے خلاف اینٹی لیٹرنگ سکواڈ متحرک۔ یکم ستمبر سے ای چالان کے ذریعے وارننگ کا آغاز کر دیا گیا،اگلے ماہ سے سخت کارروائی ہوگی نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے پر ایک سے 10ہزار، گھر یا دکان کے باہر صفائی نہ ہونے پر پانچ سے 50 ہزار تک اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ کوڑا جلانے پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ، 2 سال قید، ٹائر جلانے پر 5 لاکھ جرمانہ، 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ جرمانوں کی ادائیگیاں صرف بینک یا ڈیجیٹل ذرائع سے ہوں گی، اہلکاروں کو نقد رقم دینے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

Address

Trust Plaza G. T. Road. Gujranwala
Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Qaumi Kirdar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Qaumi Kirdar:

Shortcuts

Share