RB News Network

RB News Network RB News Network brings you the latest breaking news and updates from Pakistan and around the world.

یوحنا یعقوب خان ضلع گوجرانوالہ کے لیے وزیرِ اقلیتی امور پنجاب کے کوآرڈینیٹر مقرر، نوٹیفکیشن جاری​صوبائی وزیر رامیش سنگھ ...
28/06/2026

یوحنا یعقوب خان ضلع گوجرانوالہ کے لیے وزیرِ اقلیتی امور پنجاب کے کوآرڈینیٹر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
​صوبائی وزیر رامیش سنگھ اروڑہ نے یوحنا یعقوب کو باقاعدہ نوٹیفکیشن سونپ دیا؛ مسیحی برادری اور سماجی رہنماؤں کی طرف سے فیصلے کا خیرمقدم
​گوجرانوالہ 28 جون 2026
فرانسیس آباد کی معروف اور ہر دلعزیز سماجی و سیاسی شخصیت یوحنا یعقوب خان کو ضلع گوجرانوالہ کے لیے وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رامیش سنگھ اروڑہ نے یوحنا یعقوب خان کو تقرری کا نوٹیفکیشن سونپا۔
​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب کوآرڈینیٹر یوحنا یعقوب خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قیادت کی طرف سے سونپی گئی اس اہم ذمہ داری کو بھرپور، ایمانداری اور احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
​تقریب میں موجود سماجی کارکن ثاقب خادم، ڈویژنل کوآرڈینیٹر شہزاد بھٹی، اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ گوجرانوالہ چمن شہزاد بھٹی نے یوحنا یعقوب خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ:
​"ہم سب سے پہلے خداوند کے شکر گزار ہیں اور اس کے بعد صوبائی وزیر رامیش سنگھ اروڑہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تقریباً دو ماہ کی باریک بینی اور گہرے مشاہدے کے بعد، میرٹ اور جذبہِ خدمت کی بنیاد پر فرانسیس آباد کی اس مخلص شخصیت کو بطور نمائندہ منتخب کیا۔"
​مقررین نے عقاب عالم (کوآرڈینیٹر ٹو سی ایم مینارٹی ایڈوائزری کونسل، گورنمنٹ آف پنجاب) اور شہزاد بھٹی (ڈویژنل کوآرڈینیٹر) کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے تمام تر دباؤ اور سازشوں کے باوجود ضلعی سطح پر ایک بہترین اور موزوں نمائندے کے انتخاب میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ قاضی شعیب بابر، پاسٹر شہزاد اور سرفراز گل کی غیر مشروط محبت اور سپورٹ کو بھی سراہا گیا۔
​رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ یوحنا یعقوب خان گزشتہ کئی برسوں سے گوجرانوالہ میں سماجی خدمات کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کا بطور کوآرڈینیٹر چناؤ ضلع گوجرانوالہ کی مسیحی برادری کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس اہم تقرری پر اہلیانِ فرانسیس آباد اور گوجرانوالہ کی مسیحی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور وزیرِ اقلیتی امور رامیش سنگھ اروڑہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گوجرانوالہ ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 80 شاہد عثمان ابراہیم کی خصوصی کاوشوں سے حافظ آباد روڈ عالم چوک سے جناح روڈچوک ت...
28/06/2026

گوجرانوالہ ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 80 شاہد عثمان ابراہیم کی خصوصی کاوشوں سے حافظ آباد روڈ عالم چوک سے جناح روڈچوک تک 2.7 کلومیٹر طویل 6 انچ قطر کی گیس پائپ لائن منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس موقع پر شاہد عثمان ابراہیم نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور حلقے کی ترقی کے لیے مزید منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے۔اس موقع پر عوامی حلقوں نے منصوبے کو علاقے کی دیرینہ ضرورت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو گیس کی فراہمی میں بہتری آئے گی جبکہ مستقبل میں گیس پریشر اور فراہمی سے متعلق مسائل میں بھی نمایاں کمی ہوگی ہے۔اس تقریب میں ۔ سابق یوسی چئیرمین اسلم ابراہیم انصاری۔وائس چئیرمن عثمان الحق بٹ۔سابق چئیرمن لالہ عصمت اللہ انصاری۔انچارج سوئی گیس خرم عباس۔علی رضا سپروائز رسوئی گیس میٹنس۔سابق چیئرمین زبیر جنجوعہ ۔سابق چئیرمن حاجی صدیق انصاری۔رانا آفتاب ۔جاوید شریف بٹ۔طارق انصاری ۔مظفر بٹ۔صوفی ارشد النصاری۔ سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما و کارکنان موجود تھے

27/06/2026
25/06/2026

گوجرانوالہ لدھے والہ وڑائچ 9محرم الحرام کے جلوس میں ماتمی حضرات کو طبی امداد کے لئیے لگاے گے کیمپ میں آر ایچ سی لدھے والہ وڑائچ کی ڈاکٹروں کی ٹیم سارا دن موقعہ پر موجود رہی انچارج ڈاکٹر ضیا الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا

25/06/2026

گوجرانوالہ لدھے والہ وڑائچ 9محرم الحرام کے جلوس کی کوریج کرتے ہوے

25/06/2026

گوجرانوالہ لدھے والہ وڑائچ ،9 محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر امام بارگاہ کے متولی سید اردت علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ضلعی انتظامیہ کا بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوے

25/06/2026

RB News Network | Breaking News
9 محرم الحرام: جلوسِ ذوالجناح اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ۔

25/06/2026

گوجرانوالہ لدھے والہ وڑائچ میں موسم انتہائی خوبصورت اللہ تعالیٰ کی رحمت شروع بارشِ جاری

25/06/2026

آ ج نو محرم الحرام کے دن صبح کا خوب صورت موسم آ سمان پر بادلوں کے ڈیرے ٹھندی ٹھندی آہو

Address

Gujranwala, Punjab
Gujranwala
5250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RB News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share