kalim ke dunya

kalim ke dunya some one sapical

‏قانون کو ہاتھ میں لینے والے قانون کے شکنجے میں  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے "محفوظ پنجاب" ویژن پر عمل کرتے ہوئے سرگودھ...
16/05/2025

‏قانون کو ہاتھ میں لینے والے قانون کے شکنجے میں
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے "محفوظ پنجاب" ویژن پر عمل کرتے ہوئے سرگودھا پولیس کی بڑی کاروائی۔ تھانہ صدر بھلوال کے علاقہ میں با اثر افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ڈی پی او سرگودھا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کاروائی کی ہدایت کی جس پر پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔
ٹھوس شواہد کے ساتھ قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور، ضلع کونسلز ختم،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025میں ضلع کونسل کو ختم، ضلعی چیئرمین متعلقہ ض...
12/03/2025

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور،
ضلع کونسلز ختم،

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025میں ضلع کونسل کو ختم، ضلعی چیئرمین متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا
مقامی حکومت کی اکائی یونین کونسل ہوگی،تمام ضلع کو لوکل گورنمنٹ یونٹس میں تقسیم کیا جائیگا
یونین کونسل کے 9 جنرل کونسلر، ایک خاتون کونسلر، ایک اقلیتی کونسلر، ایک یوتھ کونسلر اور ایک کسان یالیبر کی مخصوص نشستیں ہونگی، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا چناؤ ہاؤس کے منتخب ممبران کریں گے
پھر تحصیل کونسل ہوگی جہاں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا چناؤ ہاؤس کے منتخب ممبران کریں گے
شہری علاقوں میں ٹاؤن کارپوریشن ہوگی جس کا ایک میئر اور دو ڈپٹی میئر ہونگے
ضلع مری کو چھوڑ کر تمام شہروں میں میونسپل کارپوریشن ہوگی،میونسپل کمیٹی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین ہوگا

12/03/2025

پاک فوج نے ٹرین ہائی جیکر کو گرفتار کر لیا۔

ایک حکیم سے پوچھا گیا: زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟حکیم نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو آج رات کا کھانا میرے ...
13/12/2024

ایک حکیم سے پوچھا گیا:
زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟
حکیم نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو آج رات کا کھانا میرے پاس کھانا ہوگا۔
سب دوست رات کو جمع ہوگئے
اس نے سوپ کا ایک بڑا برتن سب کے سامنے لا کررکھ دیا۔
مگر سوپ پینے کے لیے سب کو ایک ایک میٹر لمبا چمچ دے دیا۔ اور سب کو کہا کہ آپ سب اپنے اپنے لمبے چمچ سے سوپ پینا ہے۔
ہر شخص نے کوشش کی،
مگر ظاہر ہے ایسا ناممکن تھا۔
کوئی بھی شخص چمچ سے سوپ نہیں پی سکا۔ سب بھوکے ہی رہے۔
سب ناکام ہوگئے تو حکیم نے کہا:
میری طرف دیکھو۔
اس نے ایک چمچ پکڑ ا،
سوپ لیا اور چمچ اپنے سامنے والے شخص کے منہ سے لگا دیا۔
اب ہر شخص نے اپنا اپنا چمچ پکڑا اور دوسرے کو سوپ پلانے لگا۔
سب کے سب بہت خوش ہوئے۔
سوپ پینے کے بعد حکیم کھڑا ہوا اور بولا:
جو شخص زندگی کے دسترخوان پر اپنا ہی پیٹ بھرنے کا فیصلہ کرتا ہے،
وہ بھوکا ہی رہے گا۔
اور جو شخص دوسروں کو کھلانے کی فکر کرے گا، وہ خود کبھی بھوکا نہیں رہے گا۔
دینے والا ہمیشہ فائدہ میں رہتا ہے،
لینے والے سے۔
آپ زندگی میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے، جب تک آپ کے دوست احباب کامیاب نہیں ہوتے۔
ہم سب کی کامیابی کا راستہ دوسروں کی کامیابی سے ہوکر گزرتا ھے❤

10/12/2024

اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، وزیراعظم کا دوٹوک پیغام

Alhamdulliah,Many Congratulations to you my brother, Asim Azam CheemaToday, A really good friend of mine has been promot...
05/12/2024

Alhamdulliah,
Many Congratulations to you my brother, Asim Azam Cheema

Today, A really good friend of mine has been promoted to the rank of DSP.

30/11/2024

تازہ ترین
وزیرآباد سینئر صحافی ملک شہباز کی لاش گیمن کے پانی سے برآمد ہسپتال منتقل

30/11/2024

حجاج بن یوسف حافظ قرآن تھا وہ تہجد کی ایک رکعت میں 10 سپاروں کی تلاوت کرتا تھا ، باجماعت نماز پڑھاتا تھا اور شراب و زنا سے دور بھاگتا تھا لیکن انتہائی ظالم تھا جب اس کی موت آئی تو انتہائی عبرتناک موت آئی
حضرت سعید بن جبیر رحمۃ اللہ علیہ جو کے ایک تابعی بزرگ تھے ایک دن منبر پر بیٹھے ھوۓ یہ الفاظ ادا کیے کہ "حجاج ایک ظالم شخص ھے"
ادھر جب حجاج کو پتہ چلا کہ آپ میرے بارے میں ایسا گمان کرتے ھیں تو آپکو دربار میں بلا لیا اور پوچھا۔
کیا تم نے میرے بارے میں ایسی باتیں بولی ھیں؟؟ تو آپ نے فرمایا ھاں, بالکل تو ایک ظالم شخص ھے۔ یہ سن کر حجاج کا رنگ غصے سے سرخ ھو گیا اور آپ کے قتل کے احکامات جاری کر دیے۔ جب آپ کو قتل کیلیے دربار سے باہر لے کر جانے لگے تو آپ مسکرا دیے۔
حجاج کو ناگوار گزرا اسنے پوچھا کیوں مسکراتے ھو تو آپ نے جواب دیا تیری بےوقوفی پر اور جو اللہ تجھے ڈھیل دے رھا ھے اس پر مسکراتا ھوں۔
حجاج نے پھر حکم دیا کہ اسے میرے سامنے زبح کر دو، جب خنجر گلے پر رکھا گیا تو آپ نے اپنا رخ قبلہ کی طرف کیا اور یہ جملہ فرمایا:
اے اللہ میرے چہرہ تیری طرف ھے تیری رضا پر راضی ھوں یہ حجاج نہ موت کا مالک ھے نہ زندگی کا۔
جب حجاج نے یہ سنا تو بولا اسکا رخ قبلہ کی طرف سے پھیر دو۔ جب قبلہ سے رخ پھیرا تو آپ نے فرمایا: یااللہ رخ جدھر بھی ھو تو ھر جگہ موجود ھے. مشرق مغرب ھر طرف تیری حکمرانی ھے۔ میری دعا ھے کہ میرا قتل اسکا آخری ظلم ھو، میرے بعد اسے کسی پر مسلط نہ فرمانا۔
جب آپکی زبان سے یہ جملہ ادا ھوا اسکے ساتھ ھی آپکو قتل کر دیا گیا اور اتنا خون نکلا کہ دربار تر ھو گیا۔ ایک سمجھدار بندہ بولا کہ اتنا خون تب نکلتا ھے جب کوی خوشی خوشی مسکراتا ھوا اللہ کی رضا پر راضی ھو جاتا ھے۔
حجاج بن یوسف کے نام سے سب واقف ہیں، حجاج کو عبد الملک نے مکہ، مدینہ طائف اور یمن کا نائب مقرر کیا تھا اور اپنے بھائی بشر کی موت کے بعد اسے عراق بھیج دیا جہاں سے وہ کوفہ میں داخل ہوا، ان علاقوں میں بیس سال تک حجاج کا عمل دخل رہا اس نے کوفے میں بیٹھ کر زبردست فتوحات حاصل کیں۔
اس کے دور میں مسلمان مجاہدین، چین تک پہنچ گئے تھے، حجاج بن یوسف نے ہی قران پاک پر اعراب لگوائے، الله تعالی نے اسے بڑی فصاحت و بلاغت اور شجاعت سے نوازا تھا حجاج حافظ قران تھا. شراب نوشی اور بدکاری سے بچتا تھا. وہ جہاد کا دھنی اور فتوحات کا حریص تھا. مگر اسکی تمام اچھائیوں پر اسکی ایک برائی نے پردہ ڈال دیا تھا اور وہ برائی کیا تھی ؟ "ظلم "
حجاج بہت ظالم تھا، اس نے اپنی زندگی میں ایک خوں خوار درندے کا روپ دھار رکھا تھا.. وہ الله کے بندوں،اولیاء اور علماء کے خون سے ہولی کھیل رہا تھا. حجاج نے ایک لاکھ بیس ہزار انسانوں کو قتل کیا ہے ،اس کے جیل خانوں میں ایک ایک دن میں اسی اسی ہزار قیدی ایک وقت میں ہوتے جن میں سے تیس ہزار عورتیں تھیں. اس نے جو آخری قتل کیا وہ عظیم تابعی اور زاہد و پارسا انسان حضرت سعید بن جبیر رضی الله عنہ کا قتل تھا۔
انہیں قتل کرنے کے بعد حجاج پر وحشت سوار ہو گئی تھی، وہ نفسیاتی مریض بن گیا تھا، حجاج جب بھی سوتا، حضرت سعید بن جبیر اس کے خواب میں ا کر اسکا دامن پکڑ کر کہتے کہ اے دشمن خدا تو نے مجھے کیوں قتل کیا، میں نے تیرا کیا بگاڑا تھا؟ جواب میں حجاج کہتا کہ مجھے اور سعید کو کیا ہو گیا ہے۔۔؟
اس کے ساتھ حجاج کو وہ بیماری لگ گئی زمہریری کہا جاتا ہے ،اس میں سخت سردی کلیجے سے اٹھ کر سارے جسم پر چھا جاتی تھی ،وہ کانپتا تھا ،آگ سے بھری انگیٹھیاں اس کے پاس لائی جاتی تھیں اور اس قدر قریب رکھ دی جاتی تھیں کہ اسکی کھال جل جاتی تھی مگر اسے احساس نہیں ہوتا تھا، حکیموں کو دکھانے پر انہوں نے بتایا کہ پیٹ میں سرطان ہے ،ایک طبیب نے گوشت کا ٹکڑا لیا اور اسے دھاگے کے ساتھ باندھ کر حجاج کے حلق میں اتار دیا۔
تھوڑی دیر بعد دھاگے کو کھینچا تو اس گوشت کے ٹکڑے کے ساتھ بہت عجیب نسل کے کیڑے چمٹے ھوۓ تھے اور اتنی بدبو تھی جو پورے ایک مربع میل کے فاصلے پر پھیل گی۔ درباری اٹھ کر بھاگ گۓ حکیم بھی بھاگنے لگا، حجاج بولا تو کدھر جاتا ھے علاج تو کر۔۔ حکیم بولا تیری بیماری زمینی نہیں آسمانی ھے۔ اللہ سے پناہ مانگ حجاج، جب مادی تدبیروں سے مایوس ہو گیا تو اس نے حضرت حسن بصری رحمتہ الله علیہ کو بلوایا اور انسے دعا کی درخواست کی۔
وہ حجاج کی حالت دیکھ کر رو پڑے اور فرمانے لگے میں نے تجھے منع کیا تھا کہ نیک بندوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنا، ان پر ظلم نہ کرنا ،مگر تو باز نہ آیا …آج حجاج عبرت کا سبب بنا ہوا تھا. وہ اندر ،باہر سے جل رہا تھا ،وہ اندر سے ٹوٹ پھوٹ چکا تھا. حضرت بن جبیر رضی الله تعالی عنہ کی وفات کے چالیس دن بعد ہی حجاج کی بھی موت ہو گئی تھی۔
جب دیکھا کہ بچنے کا امکان نہیں تو قریبی عزیزوں کو بلایا جو بڑی کراہت کے ساتھ حجاج کے پاس آۓ۔ وہ بولا میں مر جاوں تو جنازہ رات کو پڑھانا اور صبح ھو تو میری قبر کا نشان بھی مٹا دینا کیوں کہ لوگ مجھے مرنے کے بعد قبر میں بھی نہی چھوڑیں گے۔ اگلے دن حجاج کا پیٹ پھٹ گیا اور اسکی موت واقع ھوی۔
اللہ ظالم کی رسی دراز ضرور کرتا ھے لیکن جب ظالم سے حساب لیتا ھے تو، فرشتے بھی خشیت الہی سے کانپتے ھیں، عرش ھل جاتا ھے۔
اللہ ظالموں کے ظلم سے ھم سب کو محفوظ رکھے..!! آمین"

27/11/2024

سانحہ ڈی چوک
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن💔

18/11/2024

24 نومبر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال
حویلی حامد ناصر چٹھہ کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات

18/11/2024

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی، محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت، نوٹیفکیشن

ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی، نوٹیفکیشن

ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، محکمہ ماحولیات پنجاب

پنجاب میں بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث ماحولیاتی کیفیت میں بہتری آئی ہے، محکمہ ماحولیات

15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن

تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندیوں میں نرمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت، محکمہ ماحولیات

گوجرانوالہ میں لگائے جانے والے تین روزہ فری آئی کیمپ کا وزٹ جس میں پاکستان کے ماہر سرجن ڈاکٹرز نے مستحق افراد کے ایک ہزا...
16/11/2024

گوجرانوالہ میں لگائے جانے والے تین روزہ فری آئی کیمپ کا وزٹ جس میں پاکستان کے ماہر سرجن ڈاکٹرز نے مستحق افراد کے ایک ہزار سے زیادہ آپریشنز کئے، ہر آپریشن پر مجموعی خرچہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ آیا جس میں مریضوں کو سوئس کمپنی کے جدید لینز اور چالیس روز کےلئے ادویات کی فراہمی بھی شامل ہے ، کسی مریض سے کوئی معاوضہ نہیں لیا گیا اور اللہ تعالی کی رضا کےلئے یہ سارا فلاحی و رفاہی کام کیا گیا، اللہ تعالی آئی کیمپ کی انتظامیہ کے تمام ارکان خصوصا حاجی عبدالرزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے چئیرمین جناب عبدالرحیم جانو، ادارہ المصطفے کے سربراہ جناب علامہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی، چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جناب چودھری سمیع اللہ نعیم اور پاکستان رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کے سینئر رکن اور پرائم پرل رائس ملز کے جناب میاں صبیح الرحمان کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین
Idara-Tul-Mustafa International

Address

Al Nahda Dubai
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when kalim ke dunya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share