
17/02/2024
الحمدللہ دارالشفاء فری آئی کیمپ قرآن کریم محل لدھیوالہ وڑائچ گوجرانوالہ المستفیض دارالاحسان مرکز نمبر551 میں 1 مارچ 2024سے اللہ کی مخلوق کی بے لوث خدمت کے لیے آنکھوں کے مریضوں کا علاج اور آپریشن شروع ہیں ۔
اللہ کی مخلوق پیرومرشد سرکار ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی قدس سرہ العزیز
فیض یافت صوفی میاں نذر محمد قدس سرہ العزیز کے اس مشن سے صحت یاب ہو رہی ہے۔
آپ قدس سرہ العزیز کا فرمان ہے:
اللہ اپنی بیمار مخلوق سے بہت محبت رکھتا ہے ۔اور جو اس بیمار شخص سے محبت رکھتا۔ اللہ تبارک و تعالی خود اور اس کے فرشتے ۔اس کی تخلیق کی گئی ساری مخلوقات اس بندے سے محبت رکھتے ہیں۔
آپ قدس سرہ العزیز اکثر فرمایا کرتے تھے۔
اللہ کی بیمار مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اس سے محبت کیا کرو اللہ ان کے صدقے تم سے محبت رکھتا ہے۔ الحمدللہ
• فری پرچی
• فری آئی چیک اپ
• فری دوائی
• فری ٹیسٹ
• فری بلڈ پریشر شوگر چیک اپ
• فری آپریشن
• فری کھانا
• فری رہائش
• لینز بذمہ مریض
آپریشن کے بعد ساری ادویات و معالج فری
کیمپ میں معائنے، آپریشن ، ادویات اور خدمت کے نام پر کسی بھی مریض سے کوئی پیسہ نہیں لیا جاتا بلکہ مریض اور اس کے تیمار دارکو خوراک اور رہائش بھی مفت مہیا کی جاتی ہے اور ہر مریض کے لئے ضروری ہے کہ وہ موسم کے مطابق بستر اور ایک تیمار دار اپنے ہمراہ لائے ( مرد کے ساتھ مرد، عورت کے ساتھ عورت )
٭ علاوہ ازیں طبی شعبہ بھی سارا سال مخلوق کی بے لوث خدمت میں مصروف کا رر ہتا ہے جہاں سے لاکھوں کی تعداد میں عام مخلوق بلاتمیز اعلی وادنیٰ فیضیاب ہوتی رہتی ہے ۔
یکم مارچ سے 31 مارچ تک سےیہ آئی کیمپ اس کے خادم اللہ کی بیمار مخلوق کے استقبال میں کمربند ہیں۔ اللہ ان پر اپنا فضل کرم و رحمت فرمائے آمین۔ اور اس مشن کو قیامت تک جاری و ساری فرمائے آمین۔