18/01/2024
الیکشن کمیشن نے مجھے ریکٹ 🏸 کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔ PTI کا انتخابی نشان بلا چھین کر ہمارے سیاسی مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ وہ شکست سے بچ جائیں گے۔ الحمدللہ آزاد ہوں پر غلام نہیں اور انشاءاللّٰہ ریکٹ 🏸 پی پی 68 کے ہر ووٹر کا نشان بنے گا۔ دوستوں، بھائیوں، بزرگوں ، ماؤں اور بہنوں کا نشان بنے گا۔ 8 فروری کا سورج ریکٹ 🏸 کی جیت، میری جیت اور خان صاحب کی جیت کی نوید لے کر طلوع ہوگا (انشاءاللّٰہ)۔ اس سازشی ٹولے کو جلد معلوم پڑ جائے گا کہ تحریک انصاف کا بلا تو کبھی انتخابی نشان تھا ہی نہیں، انتخابی نشان تو وہ قیدی نمبر 804 خود ہے۔ کوئی بھی انتخابی نشان ملے جیت عمران خان کے فلسفے اور اسکے اصولوں کی ہوگی۔