
14/01/2025
وہ لمحے سکون کے قریب آنے لگے
تیرے خواب حقیقت میں سجانے لگے
میرے ہاتھوں پہ مہندی سی باتیں کریں
چوڑیاں تیرے نام کی گنگنانے لگے
دل میں تیری چاہت کا چراغ جل اٹھا
میرے خواب بھی اب مسکرانے لگے
محبت کا یہ رنگ عجب کھیل کھیل گیا
تقدیریں بھی تیرے قدموں میں جھکانے لگے
عروج اقبال