Gujranwala City News.

Gujranwala City News. CEO

List of 53 Seniors police officer Retirement
11/09/2026

List of 53 Seniors police officer Retirement

53 سینئرپولیس آفیسرز کی ریٹائرمنٹ کا شیدول جاری
11/09/2026

53 سینئرپولیس آفیسرز کی ریٹائرمنٹ کا شیدول جاری

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی جانب سے 3 دن میں  پنجاب کے مختلف اضلاع میں 11 ہسپتالوں کی انسپی...
11/09/2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی جانب سے 3 دن میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 11 ہسپتالوں کی انسپیکشن کے دوران 8 ہسپتالوں میں اضافی پارکنگ فیس پر ٹھیکہ منسوخ اور FIR درج

اس وقت دنیا میں 14 ایسی پہاڑی چوٹیاں ہیں جن کی اونچائی 8000 میٹر سے زیادہ ہے یہ چوٹیاں ہمالیہ اور کراکرم میں واقع ہیں، ا...
09/09/2026

اس وقت دنیا میں 14 ایسی پہاڑی چوٹیاں ہیں جن کی اونچائی 8000 میٹر سے زیادہ ہے یہ چوٹیاں ہمالیہ اور کراکرم میں واقع ہیں، ان 14 میں سے 5 چوٹیاں
کے ٹو - K2
ننگا پربت
گاشربرم 1
براڈ پیک
گاشربرم 2
پاکستان میں واقع ہیں۔

اگر آپ کوہ پیمائی کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک مہنگا شوق ہے مختلف کمپنیاں آپ کو سروس دیتی ہیں یہ کمپنیاں آپ کو ٹرینینگ دیتی ہیں سفر کے دوران کھانا اور کوہ پیمائی کے دوران استعمال ہونے والا سامان بھی سیل کرتی ہیں،

سفر کے دوران آپ کا سامان جانے اور لے جانے کیلئے پورٹر یا مزدور بھی دئیے جاتے ہیں،
اگر آپ کے ٹو جیسے پہاڑ پر جانا چاہتے ہیں تو آپ کا خرچہ 2 لاکھ سے 5 لاکھ تک ہو سکتا ہے اور اگر کسی کی موت ہو جائے تو اس کی ڈیڈ باڈی واپس لانے پر 15 سے 20 لاکھ تک خرچہ آ جاتا ہے۔

نیپال کے مشہور کوہ پیما نرمل پورجا جس کو Nimsdai کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس نے 2019 میں 6 ماہ اور 6 دن، کل 189 دنوں میں یہ تمام 14 چوٹیاں سر کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس حیرت انگیز کارنامے اور Project Possible 14/7 پر 14Peaks Nothing Is Impossible کے نام سے ایک مشہور نیٹ فلکس ڈاکومنٹری بھی بن چکی ہے۔

اس ریکارڈ کے بعد 2023 میں ناروے کی کوہ پیما کرسٹن ہاریلا اور نیپالی شیرپا تینجن شیرپا نے مل کر اس ریکارڈ کو توڑ دیا اور یہ تمام 14 چوٹیاں محض 92 دنوں (تقریباً 3 ماہ) میں سر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

مشہور نیپالی کوہ پیما نرمل پورجا کی جولائی 2026 میں پاکستان میں واقع دنیا کی 12ویں سب سے اونچی چوٹی براڈ پیک پر ایک حادثے کے نتیجے میں موت ہوئی،
وہ ایک بین الاقوامی کوہ پیمائی مہم کی قیادت کر رہے تھے جب ایک برفانی تودا ان کی ٹیم سے آ ٹکرایا۔ اس حادثے میں نرمل پورجا سمیت ان کی ٹیم کے 10 کوہ پیما جان بحق ہوئے تھے۔

Gujranwala City News. Punjab Police Pakistan Official

.محترمہ کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز  اپنی کابینہ سے کرتیں.وزیروں کو ہتھکڑیاں لگواتیںپنجاب میں کرپشن کے خلاف مہم؟محترمہ۔اگر...
08/09/2026

.
محترمہ کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز اپنی کابینہ سے کرتیں.وزیروں کو ہتھکڑیاں لگواتیں
پنجاب میں کرپشن کے خلاف مہم؟
محترمہ۔اگر آپ کرپشن ختم کرنا چاہتیں تو اسکا آغاز اپنی کابینہ سے کرتیں
مال بنانے والے وزیروں کو ہتھکڑیاں لگواتیں۔
چیف منسٹر پنجاب نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف مہم میں سینکڑوں گرفتاریاں ہوئی ہیں۔۔
محترمہ۔اگر آپ کرپشن ختم کرنا چاہتیں تو اسکا آغاز اپنی کابینہ سے کرتیں
ترقیاتی فنڈز میں سے کمیشن کھانے والے ایم پی ایز کو تھانوں میں بند کراتیں
جو سیکرٹری۔کمشنر ، ڈی آئی جی ،ڈی پی او اور ڈی سی حرام کے پیسے اکٹھے کر رہے ہیں انہیں نشان عبرت
بنایا جاتا۔
۔ مال بنانے والے وزیروں کو ہتھکڑیاں لگواتیں۔

۔ مگر کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔
اگر آپ جاننا چاہیں تو ایجنسیوں کے نمائندوں یا باخبر صحافیوں کو بلا کر پوچھ لیں۔کہ کس کی کیا شہرت ہے۔

اسکے بعد ترقیاتی فنڈز میں سے کمیشن کھانے والے ایم پی ایز کو تھانوں میں بند کراتیں

۔۔مگر کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی

اسکے بعد جو
جو سیکرٹری۔کمشنر ، ڈی آئی جی ،ڈی پی او اور ڈی سی حرام کے پیسے اکٹھے کر رہے ہیں انہیں نشان عبرت
بنایا جاتا۔
پرتگال اور کینیڈا میں جائدادیں بنانے والے افسروں کو کٹہرے میں کھڑا کرتیں
نون لیگ ہو یا تحریک انصاف یا پیپلزپارٹی۔۔۔انہیں کرپشن سے کوئی نفرت نہیں

۔ مگر کسی کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا۔آپکے شہر لاہور میں بہت سی لیڈی ایس پیز بھی پیسے لیتی ہیں مگر
کیا آپ نے کرپشن میں ملوث ہونے پر کسی ڈی پی او یا آر پی او یا کسی کمشنر اور ڈی سی کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا ہے؟

اگر آپ کرپشن کے خاتمے کیلئے مخلص ہوتیں تو
پرتگال اور کینیڈا میں جائدادیں بنانے والے افسروں کو کٹہرے میں کھڑا کرتیں
۔انکی انکوائری انتہائی دیانتدار اور جرات مند افسروں سے کراتیں اور اور انہیں کرپشن کرنے پر جیل میں بند کرتیں
مگر کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

دکھاوے کے لیے چھوٹے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

اگر بڑے ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ہے تو پھر سب کہانیاں ہیں جس طرح عمران خان نے کرپشن کے خلاف نعرے لگا لگا کر لوگوں کی توقعات بہت بڑھا دی تھیں۔اور ہمارا خیال تھا کہ وہ واقعی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔۔۔مگر جب وقت آیا اور وہ وزیراعظم بن گئے تو انہوں نے بزدار، گوگی اور پرویز الٰہی وغیرہ کی کرپشن کے خلاف نہ صرف کوئی کاروائی نہ کی بلکہ انہیں مکمّل تحفظ دیا۔
اب تو اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ

نون لیگ ہو یا تحریک انصاف یا پیپلزپارٹی۔۔۔انہیں کرپشن سے کوئی نفرت نہیں

کرپشن اس ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔۔ اسکا خاتمہ صرف وہ ٹیم ہی کر سکتی ہے جو خود کلین ہو، اور سادہ زندگی بسر کرنے اور سادہ لباس پہننے والے قابل اور جرات مند افراد پر مشتمل ہو

میں تو کسی عہدے کا خواہشمند نہیں۔۔۔کئی بار آفرز بھی ہوئیں مگر قبول کرنے سے معذرت کی۔۔
۔مگر میرے پاس اختیار ہوتا تو پورے صوبے کو ایک مہینے میں کرپشن سے بالکل پاک کر دیتا۔۔

اسکے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنا دامن پاک اور صاف ہو۔ پھر
اجلے کردار کے قابل اور بہادر افراد کی ٹیم تیار کی جائے اور پھر اس مشن کو آہنی عزم کے ساتھ مکمّل کیا جانے
یعنی اسکے لئے تین چیزیں درکار ہیں

Character, Competence and strong will.

اگر یہ نہیں تو پھر سب کہانیاں ہیں یا ڈرامے ہیں۔

رکشوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔سی ٹی او گوجرانوالہ وسیم اختر کی ہدایت پر سرکل وزیرآباد می...
08/09/2026

رکشوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔
سی ٹی او گوجرانوالہ وسیم اختر کی ہدایت پر سرکل وزیرآباد میں رکشوں میں بطور فیول استعمال ہونے والے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔
غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال خطرناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ سی ٹی او گوجرانوالہ

Gujranwala ki Awaam ka mutalba
08/09/2026

Gujranwala ki Awaam ka mutalba

منشیات ڈیلراحمد علی عرف کالا برف والا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاکگوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے، 1 ریکارڈ ی...
08/09/2026

منشیات ڈیلراحمد علی عرف کالا برف والا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے، 1 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس مقابلہ:
بدنام زمانہ و ریکارڈ یافتہ منشیات ڈیلراحمد علی عرف کالا برف والا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ایک کلو سے زائد آئس برآمد

گوجرانوالہ: سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب۔

گوجرانوالہ: تھانہ سبزی منڈی پویس مقابلہ؛ منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات ڈیلر احمد علی عرف کالا برف والا اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ناکہ پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، قبضہ سے 1220 گرام آئس اور ناجائز اسلحہ برآمد، ہمراہی فرار۔

گوجرانوالہ: تھانہ صدر کامونکی پولیس کارروائی؛ چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ملزم مظہر آفتاب پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔

گوجرانوالہ: تھانہ احمد نگر پولیس؛ قتل، چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور منشیات فروشی میں ملوث عمران عرف مانی پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار، قبضہ سے منشیات اور بلا نمبری موٹر سائیکل برآمد۔

گوجرانوالہ: فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل، شہر بھر میں ناکہ بندی جاری۔

گوجرانوالہ: پر امن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔
سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان

ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ

آئی جی پنجاب نے 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ، ترجمان پنجاب پولیس
07/09/2026

آئی جی پنجاب نے 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ، ترجمان پنجاب پولیس

کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائیسول ڈیفنس پنجاب کے 12 اہلکار نوکری سے برخاست، 37 افسران و اہلکار معطل اور 7 کا تب...
07/09/2026

کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی

سول ڈیفنس پنجاب کے 12 اہلکار نوکری سے برخاست، 37 افسران و اہلکار معطل اور 7 کا تبادلہ

ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کا بڑا ایکشن؛ محکمے میں خود احتسابی کی عمدہ مثال

کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی پر سول ڈیفنس کے 12 اہلکار نوکری سے برخاست

نوکری سے برخاست ہونے والوں میں فرمان اللہ (سرگودھا)، نوید (خوشاب)، محمد ارشاد اور ناصر اقبال (ملتان)، اصغر ( لودھراں) شامل

گوجرانوالہ کے گروپ وارڈن رحمان مقبول اور حمزہ بلال بٹ نوکری سے برخاست

نوکری سے برخاست ہونے والوں میں امان اللہ اور فیضان (حافظ آباد)، شریف (نارووال)، بشیر احمد اور شبیر احمد (بہاولپور) شامل

عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنرز سرگودھا، خوشاب، ملتان، لودھراں، گوجرانوالہ، حافظ آباد، بہاولپور اور نارووال کو مراسلہ جاری

کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی پر سول ڈیفنس کے 37 افسران و اہلکار معطل

سول ڈیفنس آفیسر رحیم یار خان شکیب احمد معطل

وہاڑی، سیالکوٹ، خوشاب اور ساہیوال کے اسسٹنٹس سردار علی، ثناء اللہ، محمد کامران اور شاہ نواز معطل ہونے والوں میں شامل

نارووال اور گوجرانوالہ کے سینئر کلرک محمد الطاف اور محمد قاسم معطل

سول ڈیفنس کے 9 چیف انسٹرکٹر اور 15 انسٹرکٹر بھی معطل کیے گئے

چیف انسٹرکٹرز سلیمان (ٹوبہ ٹیک سنگھ)، محمد شکور (فیصل آباد)، محمد الطاف (اوکاڑہ)، غلام ربانی (ساہیوال)، عقیل گُل (رحیم یار خان)، کاشف مسعود (وہاڑی)، حافظ محمد زکریا (نورووال)، محمد یوسف (منڈی بہاؤالدین)، بلال احسان (قصور) معطل ہونے والوں میں شامل

انسٹرکٹر محمد بلال (میانوالی)، چراغ دین (قصور)، محمد شاہد اور مدثر لیاقت (شیخوپورہ)، سہیل پرویز (لاہور)، آصف علی (وہاڑی)، محمد زمان (گوجرانوالہ)، محمد عرفان اور محمد مستنصر (فیصل آباد)، راحیل اجمل (سرگودھا)، عاصف علی اور محمد ابوبکر (سیالکوٹ)، مبشر علی (ساہیوال)، احمد فیضان (رحیم یار خان)، صدف ظہور (راولپنڈی) معطل

ریسکیو لیڈر محمد اسلم (ملتان)، ریسکیور ناصر محمود (راولپنڈی)، فرسٹ ایڈر قمر الطاف (ملتان)، ڈرائیور اشفاق احمد (ملتان)، نائب قاصد محمد وارث (جھنگ)، سینٹری ورکر سہیل مسیح (گجرات) معطل ہونے والوں میں شامل

ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا

معطل کیے گئے افسران اور اہلکاروں کو سول ڈیفنس پنجاب ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم

طویل عرصہ تعیناتی اور انتظامی وجوہات کی بناء پر 7 سول ڈیفنس افسران کا تبادلہ بھی کیا گیا

سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشاد، سول ڈیفنس آفیسر وہاڑی تعینات

سول ڈیفنس آفیسر وہاڑی محمد ریحان کو سول ڈیفنس آفیسر بہاولنگر تعینات کیا گیا

سول ڈیفنس آفیسر فیصل آباد محمد عباس کا بطور سول ڈیفنس آفیسر ساہیوال تبادلہ

سول ڈیفنس آفیسر ساہیوال محمد عدنان قیصر، سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ تعینات

سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ محمد اقبال جاوید، سول ڈیفنس آفیسر فیصل آباد تعینات

سول ڈیفنس آفیسر (سول سیکرٹریٹ) لاہور سدرہ یاسین رانا ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس پنجاب میں چیف اسٹاف آفیسر تعینات

سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ فرحانہ عزیز، سول ڈیفنس آفیسر (سول سیکرٹریٹ)، لاہور تعینات

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں کے سربراہان کو محکمانہ احتساب کی ہدایت کی تھی

محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدانتظامی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

Address

16--over Head Bridge, Sialkot Road. , Opp. Tehsil Office
Gujranwala
52250

Telephone

+92553856186

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala City News. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujranwala City News.:

Shortcuts

Share