Daily Bright STAR

Daily Bright STAR daily bright star published from gujrnwala and nearby published other cities

08-06-2026
07/06/2026

08-06-2026

08-06-2026بروز پیر
07/06/2026

08-06-2026بروز پیر

05/06/26بروز جمعہ المبارک
04/06/2026

05/06/26بروز جمعہ المبارک

04-06-2026
03/06/2026

04-06-2026

04/06/26بروز جمعرات
03/06/2026

04/06/26بروز جمعرات

03-06-2026بروز بدھ
02/06/2026

03-06-2026بروز بدھ

02-06-2026بروزمنگل
01/06/2026

02-06-2026بروزمنگل

*سرگودھا: بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی اعلیٰ مثال، سرگودھا پولیس اور اہلیانِ سرگودھا کی جانب سے دیگر صوبوں س...
01/06/2026

*سرگودھا: بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی اعلیٰ مثال، سرگودھا پولیس اور اہلیانِ سرگودھا کی جانب سے دیگر صوبوں سے آئے طلباء کے اعزاز میں "عید ڈنر" کا اہتمام*

​ڈسٹرکٹ پولیس سرگودھا اور سرگودھا کے غیور شہریوں کی جانب سے بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے حصولِ علم کے لیے اپنے گھروں اور آبائی صوبوں سے دور سرگودھا میں مقیم بلوچستان، خیبر پختونخوا، اور گلگت بلتستان کے طلباء کے اعزاز میں ایک پروقار "عید ڈنر" کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پردیس میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اپنوں جیسی محبت اور عید کی خوشیوں کا احساس دلانا تھا۔
​تقریب کے مہمانِ خصوصی ایس پی عمران عباس چدھڑ تھے، جنہوں نے دیگر صوبوں سے آئے ہوئے سینکڑوں طلباء کا خود استقبال کیا اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا سرگودھا آپ کا اپنا گھر ہے، آپ خود کو اپنے پیاروں سے دور ضرور سمجھیں لیکن اکیلا ہرگز نہ سمجھیں، سرگودھا پولیس اور یہاں کا ہر شہری آپ کا محافظ اور بھائی ہے۔
​انہوں نے مزید کہا کہ آج اس محفل میں مجھے پورا پاکستان ایک چھت کے نیچے نظر آ رہا ہے۔ بلوچستان کی غیرت، خیبر پختونخوا کی مہمان نوازی اور گلگت بلتستان کا حسن سب مل کر ایک خوبصورت گلدستہ بن چکے ہیں۔ یہی وہ قومی یکجہتی ہے جس کی بدولت ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
​تقریب میں شریک دیگر صوبوں کے طلباء نے سرگودھا پولیس اور اہلیانِ سرگودھا کے اس فراخدلانہ اقدام کو بے حد سراہا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ اپنے گھروں سے دور عید کے موقع پر اس طرح کی تقریب کا انعقاد ان کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں، اور اس محبت نے ان کے دلوں میں پنجاب اور سرگودھا کے لیے عزت و احترام کو مزید بڑھا دیا ہے۔ وہ یہاں سے نہ صرف تعلیم بلکہ محبت اور یکجہتی کا ایک عظیم سفارت کاری کا پیغام لے کر اپنے صوبوں میں واپس لوٹیں گے۔
​تقریب کے اختتام پر تمام مہمان طلباء کے لیے روایتی اور پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

Address

M Block Trust Plaza Gt Road Gujranwala
Gujranwala

Telephone

+923364611983

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Bright STAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Bright STAR:

Share