07/08/2026
عنوان: 🌷 آسانی پیدا کرنا اور بندوں کے کام آنا
"ہماری زندگی کا حقیقی حسن صرف اپنے لیے جینے میں نہیں، بلکہ دوسروں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے میں ہے۔ کبھی کسی بوجھ تلے دبے انسان کا ہاتھ تھام لینا، کسی پریشان حال کی بات سن لینا، یا کسی کا راستہ آسان کر دینا، ہمارے رب کو بے حد پسند ہے۔
جب ہم مخلوقِ خدا کے لیے آسانیاں بانٹتے ہیں، تو ہمارا رب ہمارے لیے دنیا اور آخرت دونوں کی تمام راہوں کو آسان بنا دیتا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
»جو شخص کسی مومن کی دنیاوی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کرے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی سخت تکلیفوں میں سے ایک تکلیف دور فرمائے گا۔«
(صحیح مسلم: 2699)
آئے آج اپنے ارد گرد دیکھیں! شاید کوئی شخص ہماری ایک چھوٹی سی مدد، نرم لفظ یا حوصلہ افزائی کا منتظر ہو۔ کسی کی زندگی میں آسانیاں پھیلا ئیں، اللہ آپ کے مقدر میں سکون لکھ دے گا۔"