Murshad PK

Murshad PK "MURSHAD PK brings you the latest global news, covering a wide range of topics from politics and technology to entertainment.

Stay informed with breaking stories from around the world!"

16/11/2024

پاکستانی قوم شینگن ویزا مسترد ہونے میں پہلے نمبر پرشینگن ممالک میں یونان ویزا کی درخواست دینے والوں میں چھٹا مقبول ترین ...
13/11/2024

پاکستانی قوم شینگن ویزا مسترد ہونے میں پہلے نمبر پر
شینگن ممالک میں یونان ویزا کی درخواست دینے والوں میں چھٹا مقبول ترین ملک ہے۔
یونان 2023 کے دوران شینگن ممالک کے لیے ویزا کی درخواست دینے والوں میں چھٹا مقبول ترین ملک تھا۔
شینگن نیوز نے شینگن ویزا انفو کے ڈیٹا کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال شینگن ویزے کے لیے دی جانے والی 6 فیصد درخواستیں (627,008) یونان کے لیے تھیں۔
ان میں سے 40.5 فیصد یعنی 254377 درخواستیں ترک باشندوں کی تھیں۔ روسی باشندوں کی درخواستیں 62959 اور چینی باشندوں کی درخواستیں 35931 تھیں۔یونانی حکام نے جن ملکوں کے باشندوں کی طرف سے دی جانے والی ویزا کی درخواستیں مسترد کیں اُن میں پاکستان، الجزائر دورے، تیونس تیسرے، سینیگال چوتھے اور عراق پانچویں نمبر پر رہا۔
پاکستانیوں کی 560 میں سے 65 فیصد درخواستیں مسترد کی گئیں۔ الجزائری باشندوں کی 2066 میں سے 1230 درخواستیں مسترد کی گئیں۔ تیونس کے باشندوں کی 1564 میں سے 56.36 فیصد درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
سینیگال کے باشندوں کی 240 درخواستوں میں سے 135 مسترد کی گئیں۔ عراقی باشندوں نے 3568 درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 1756 مسترد کردی گئیں۔

کینیڈا کا مشہور کافی برانڈ گوجرانوالہ آنے کو تیار
19/10/2024

کینیڈا کا مشہور کافی برانڈ گوجرانوالہ آنے کو تیار

18/10/2024

اہم اطلاع AIOU۔

آج 18 اکتوبر بروز جمعہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے لیکن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پیپر ہو گا۔

آج والا پیپر معمول کے مطابق ہوگا۔ پیپر کی چھٹی نہیں ہے۔

آج گرین لینڈ کے جزیرے میں سورج غروب ہو جائے گا اور تقریباً 150 دنوں (5 ماہ) تک دوبارہ طلوع نہیں ہوگا۔ اس دوران پورا جزیر...
18/10/2024

آج گرین لینڈ کے جزیرے میں سورج غروب ہو جائے گا اور تقریباً 150 دنوں (5 ماہ) تک دوبارہ طلوع نہیں ہوگا۔ اس دوران پورا جزیرہ گہرے اندھیرے اور برفباری میں ڈوبا رہے گا۔_____________ ❄⛈️

یو اے ای میں  پاکستانیوں و بھارتیوں کی تعداد 54 لاکھ ہوگئ۔ جو کہ کل آبادی کا  50 فی صد ہیں اب انہیں کم ویزے ایشو ہوں گے۔...
16/10/2024

یو اے ای میں پاکستانیوں و بھارتیوں کی تعداد 54 لاکھ ہوگئ۔ جو کہ کل آبادی کا 50 فی صد ہیں
اب انہیں کم ویزے ایشو ہوں گے۔آبادی میں تنوع لانے کے لیے اب ساوتھ ایشین ممالک کے ویزے کی ریشو کم ہو گی۔پاکستان کو کوٹہ بہت محدود کر دیا گیا ہے۔دیگر مسائل بھی ہیں ۔میں ان پر نہیں بتا سکتا۔

بہتر ہے کہ دیگر آپشنز پر غور کریں۔ صرف گلف ممالک میں 2023 میں آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب ہے ۔امارات میں اڑھائ لاکھ کے قریب پاکستانی آئے ۔

اب ویت نام ۔کمبوڈیا۔تھائی لینڈ ۔ازبکستان۔برونائی ۔عراق و افریقی ممالک کا رخ کرنا ہو گا ۔

اب ملازمت کے کیے مقابلہ انتہائ سخت ہو رہا ہے ۔زیادہ اچھی تیاری کے بغیر پاکستان سے نہ نکلیں۔

اگر آپ باقاعدہ گائیڈئنس لے کر چلیں گے تو آسانی رہے گی ۔یو ٹیوب۔گوگل پر ہر بات کا جواب نہیں ہوتا ۔

دوبئ کے ویزے کب کھلیں گے ۔۔۔اس کا سو فی صد درست جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔لیکن میں نے آپکو ااشاراتا اوپر بتا دیا ہے۔عقل مندوں کے لیے اس میں نشانیاں ہیں ۔سمجھ جائیں

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین اور روسی وفود پاکستان پہنچ گئےاسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) ا...
14/10/2024

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین اور روسی وفود پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
روس کا 76رکنی جب کہ جب کہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچا ہے۔
کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔

💢 *سوئی کے نکے سے بھی چھوٹا مکھی کا دماغ جس کے رازوں نے سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔*⭕پہلی بار سائنسدانوں نے تحق...
13/10/2024

💢 *سوئی کے نکے سے بھی چھوٹا مکھی کا دماغ جس کے رازوں نے سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔*
⭕پہلی بار سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران مکھی کے سوئی کی نوک سے بھی چھوٹے دماغ میں موجود ایک لاکھ 30 ہزار خلیوں کی شکل، مقام اور حتیٰ کہ مکھی کے دماغ میں موجود پانچ کروڑ سے زیادہ ’کنکشنز‘ یعنی رابطوں کی غیر معمولی نشان دہی کی ہے۔
⭕ اگر اخبار یا کسی اور چیز سے مکھی کو مارنے کی کوشش کی جائے تو مکھی کے دماغ میں موجود بینائی کے کنکشن فورا اس حرکت سے متعلق سگنل مکھی کے پیروں تک بھیجتے ہیں اور وہ اُڑ جاتی ہے۔ کہہ سکتے ہیں کہ مکھی کو چھلانگ لگانے کیلئے سوچنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی یعنی سوچ کی رفتار سے بھی تیز۔

منڈی بہاؤالدین کا ایک اور نوجوان ڈنکی کی نذر۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔محسن کا تعلق گاؤں چاڑانوالہ سے تھا۔ 😞😓۔موریطانیہ ...
13/10/2024

منڈی بہاؤالدین کا ایک اور نوجوان ڈنکی کی نذر۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
محسن کا تعلق گاؤں چاڑانوالہ سے تھا۔ 😞😓۔
موریطانیہ سے سپین ڈنکی لگاتے ہوئے چار پاکستانی نوجوان کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ جن میں ایک محسن اور دوسرے ابوہریرہ کا تعلق وزیر آباد سے تھا۔

پی آر نمبر: 687/2024فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسیہیڈ کواٹر اسلام آبادجعلی دستاویزات - ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی بڑی کاروا...
13/10/2024

پی آر نمبر: 687/2024
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
ہیڈ کواٹر اسلام آباد

جعلی دستاویزات - ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی بڑی کاروائی

جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

مسافر کی شناخت ظہیر عباس کے نام سے ہوئی

ملزم کا تعلق بھمبر آزاد کشمیر سے ہے

ملزم ہانک ہانگ سے فلائٹ نمبر EK620 کے ذریعے سیالکوٹ ائرپورٹ پہنچا تھا

ملزم نے بتایا کہ اس کا پاسپورٹ ٹرانزٹ کے دوران کھو گیا

شک گزرنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی

تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے ارسلان شاہد کے نام پر پاسپورٹ برآمد ہوا

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ پاسپورٹ ارسلان شاہد نامی شخص سے 10 ہزار ہانک کانگ ڈالر کے عوض حاصل کیا

ملزم نے مذکورہ پاسپورٹ میرپور سے تعلق رکھنے والے یاسر نامی ایجنٹ کے ذریعے ارسلان شاہد سے حاصل کیا

ملزم نے ارسلان شاہد بن کر ہانگ کانگ سے پاکستان سفر کیا

ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے

ترجمان ایف آئی اے

Address

Gujranwala
52250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Murshad PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share