11/02/2014
الـجزائر: فوجی بار بردار طیارہ گر کر تباہ
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی اور ان کے خاندانوں کے افراد بتائے جاتے ہیں
الجزائر میں میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ایک فوجی بار بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک سو سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی ٹی وی چینل ’الانہار‘ کے مطابق یہ طیارہ صوبے ام البغی کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ ام البغی اورقسنطينۃ کے درمیان پرواز پر تھا جب اس کا کنٹرول ٹاور سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔
اس علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ جائے حادثہ دارالحکومت الجزیرہ سے 380 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی اور ان کے خاندانوں کے افراد بتائے جاتے ہیں، تاہم فوج نے ابھی تک اس حادثے کی تصدیق نہیں کی۔