08/07/2026
الحمدللہ ❤️🤲
آج میری شہزادی کی پہلی سالگرہ ہے۔
دو ماہ کی عمر میں اس کے ننھے سے دل کا آپریشن ہوا۔ وہ دن بھی تھے جب ہر سانس کے ساتھ صرف دعا تھی، اور آج وہ دن ہے جب ہر سانس کے ساتھ شکر ہے۔
میں نے اسے اللہ تعالیٰ سے مکہ مکرمہ میں، غلافِ کعبہ کو ہاتھ لگا کر، اپنی پہلی اولاد کے طور پر مانگا تھا۔ اللہ نے میری دعا قبول فرمائی اور مجھے یہ انمول نعمت عطا کی۔
میری بیٹی صرف میری خوشی نہیں، بلکہ اللہ کی رحمت اور قدرت کی زندہ نشانی ہے۔
یا اللہ! جس طرح تُو نے اسے دوسری زندگی عطا فرمائی، اسی طرح اسے ہمیشہ اپنی حفاظت، رحمت، کامل صحت، لمبی عمر، نیک نصیبی اور ایمان والی زندگی عطا فرما۔ ہر بری نظر اور ہر آزمائش سے محفوظ رکھ۔
الحمدللہ، میری شہزادی کو پہلی سالگرہ مبارک۔ 🤍🎂