11/08/2025
*درس قرآن کریم*
سورۃ القصص 62,63
وَ یَوۡمَ یُنَادِیۡہِمۡ فَیَقُوۡلُ اَیۡنَ شُرَکَآءِیَ الَّذِیۡنَ کُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَo
قَالَ الَّذِیۡنَ حَقَّ عَلَیۡہِمُ الۡقَوۡلُ رَبَّنَا ہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ اَغۡوَیۡنَا ۚ اَغۡوَیۡنٰہُمۡ کَمَا غَوَیۡنَا ۚ تَبَرَّاۡنَاۤ اِلَیۡکَ ۫ مَا کَانُوۡۤا اِیَّانَا یَعۡبُدُوۡنَo
ترجمہ:
اور جس دن ( اللہ ) انہیں پکارے گا تو فرمائے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جنہیں تم ( معبود ) خیال کیا کرتے تھے۔
وہ لوگ جن پر ( عذاب کا ) فرمان ثابت ہو چکا کہیں گے: اے ہمارے رب! یہی وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا ہم نے انہیں ( اسی طرح ) گمراہ کیا تھا جس طرح ہم ( خود ) گمراہ ہوئے تھے ، ہم ان سے بیزاری ظاہر کرتے ہوئے تیری طرف متوجہ ہوتے ہیں اور وہ ( درحقیقت ) ہماری پرستش نہیں کرتے تھے ( بلکہ اپنی نفسانی خواہشات کے پجاری تھے )