09/09/2025
گجرات ل
ستمبر 8 سن 2025
گجرات
اربن فلڈنگ کا پہلا شہید
محلہ شاہ حسین کا رہائشی ابراہیم ایک درویش انسان
جو پیشے کے لحاظ سے ایک درزی تھا
جو مسلسل کئی روز سے متاثرین تک کھانا پینا اور اشیائے ضروریہ پہنچانے کے لیے مصروف عمل نظر آیا
خدمت انسانیت کے مشن پہ آج اس نے اپنی جان وار دی
ڈھکی چوک کے نزدیک یہ ڈاکٹر طارق نامی شہری کے گھر سے پانی نکالنے کی خاطر موٹر کی تنصیب کر رہا تھا کہ اسے الیکٹرک کرنٹ لگا حالت بگڑنے پہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن یہ جانبر نہ ہو سکا
ابراہیم تین بچوں کا باپ ہے
اللہ کریم اسے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے کہ آخری سانس تک یہ اس کی مخلوق میں آسانیاں بانٹتا پھرا
گجرات شہر میں قیامت صغری بپا تھی اور طرم خان سارے کے سارے غائب تھے
کوئی وڈیرا متاثرین کی مدد کو پہنچا نہ کوئی وزیر شذیر
فلاحی تنظیموں اور گجرات کے غیور شہریوں نے جذبہ ایثار کی ایک نئی داستان رقم کر دی
سلام ہے ابراہیم جیسے ھیروں کو جو اس گھڑی مصیبت کے ماروں کے لئے مسیحا بن کر ابھرے
سالک و شافع پہ قرض ہے کہ اب وہ شہید ابراہیم کے بچوں کے سر پہ دست شفقت رکھیں
اس کے برے بھای کا فون نمبر 03134364868