
07/05/2025
پاک فوج زندہ باد ریلی زیر اہتمام لالہ موسیٰ یوتھ کونسل ریلوے چوک جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ سے شروع ہو کر میلاد چوک مین بازار کے سامنے ختم ہوئی جسمیں شہر بھر کی تمام مذہبی سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور خطابات کیا
ریلی کی قیادت بانی و چیرمین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل صاحبزادہ پیر محمد عثمان عزیز قادری نے کی اس موقع پر سی او بلدیہ لالہ موسیٰ تنویر عباس گجر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ مجاہد عباس نے خصوصی شرکت کی دیگر شرکاء میں چیرمین انجمن تاجران پختونخوں ظہیر خان کائرہ صدر عمران خان صدر T L P پی پی 33 احسان اللہ چشتی کشیمر کمیٹی لالہ موسیٰ کے صدر ملک ناصر علی مرکزی مسلم لیگ کے رہنما واجد ڈار قاری عبد الباسط مذہبی شخصیت مولانا ریاض احمد صدر پیپلز پارٹی یوتھ ونگ عمران اشرف گجر پسوال رہنما پاکستان سنی تحریک شہباز بٹ تاجر رہنما جہان شیر خان مدثر خان سمیت دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا
لالہ موسیٰ کی عوام نے بھرپور شرکت کی فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یارسول اللہ نعرہ حیدری یاعلی پاکستان زندہ پاک فوج زندہ باد سے گونج اٹھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل حافظ عزیر ارشد چوہدری نے کہا بزدل انڈیا نے رات کی تاریکی میں سویلین آبادیوں پر حملہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے انشاء اللہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بانی و چیرمین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل عثمان عزیز قادری نے کہا ہم انڈیا کی بربادی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور انی بہادر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر بزدل دشمن انڈیا کو بھرپور جواب دیں اور جسطرح رات کی تاریکی میں بزدل انڈیا نے حملہ کیا اور پھر ہماری پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور بزدل انڈیا سفید پرچم لہرانے پر مجبور ہوا اور اپنی شکست تسلیم کیا
اس موقع پر تمام شرکاء کا وائس چیئرمین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل حافظ عزیر ارشد چوہدری ثناء اللہ جٹ میاں عبداللہ اقبال بلال چاند ارسلان چوہدری ذیشان عارف شیخ چوہدری سعید ماجرہ راشد خان راحیل عباس قادری نے شکریہ ادا کیا
آخر میں مولانا ریاض صاحب نے شہداء پاک فوج اور حملے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات کی دعا کی