Heartless write'sツ

Heartless write'sツ اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

06/07/2025
25/06/2025

کیا بات ہے ، جِس کا غَم بہت ہے
کُچھ دِن سے یہ آنکھ نَم بہت ہے

مِل لیتا ہے گُفتگُو کی حد تک
اِتنا ہی تِرا کرم بہت ہے

گھر آپ ہی جگمگا اُٹھے گا
دہلیز پہ اِک قدم بہت ہے

مِل جائے اگر تِری رفاقت
مُجھکو تو یہی جنم بہت ہے

کیا شب سے ہمیں سوال کرنا ہے
ہونا تِرا ،،، صبحِ دَم بہت ہے

کیوں بُجھنے لگے چراغ میرے
اب کے تو ہَوا بھی کم بہت ہے

چُپ کیوں تُجھے لگ گئی ہے پروینؔ
سُنتے تھے کہ تُجھ میں رَم بہت ہے

(خوشبوؤں کی شاعرہ)
پروینؔ شاکر ¹⁹⁹⁴-¹⁹⁵²
مجموعۂ کلام : (انکار)

25/06/2025

"خاطری آرام و قلبی مهربان
از خدایِ مهربانم آرزوست....!!

مجھے اپنے "خدائے مہربان" سے ایک "مُطمئن ذہن و ضمیر"، اور ایک "مہربان قلب" کی آرزو ہے...!!!

25/06/2025

چند لوگ ہیں جو مجھے یاد رکھیں گے.. بہت سے ذہنوں کا مسئلہ نہیں ہوں میں۔

25/06/2025

میری ذاتی رائے ہے کہ محبت کے ہارے ہوئے ذہنی اذیت کے شکار شخص نے اگر خود کُشی کر لی ہے تو اُسے شہید لکھا جائے 🥺

"الفاظ ہمیشہ بے ذائقہ ہوتے ہیں ، ادا کرنے والے کا لب و لہجہ اِنہیں میٹھا یا کڑوا بنا دیتا ہے۔
25/06/2025

"الفاظ ہمیشہ بے ذائقہ ہوتے ہیں ، ادا کرنے والے کا لب و لہجہ اِنہیں میٹھا یا کڑوا بنا دیتا ہے۔

25/06/2025

آسان نہیں مرحلہ ترک وفا بھی
مدت ہوئی ،ہم اس کو بھلا نے میں لگے ہیں🥀

25/06/2025

زندہ انسان کا دل💔 دکھا کر
لوگ میت سے معافیاں مانگتے ہیں 🥲

25/06/2025

مجھے شوق تھا تیرے ساتھ کا
‏جو نہ مل سکا، چلو خیر ہے !
‏میری زندگی بھی گزر گئ
‏تو بھی جا چکا، چلو خیر ہے !!
‏یہ گھٹے گھٹے سے ہیں سلسلے
‏یہ رکے رکے سے ہیں تعلقات
‏نہ میں کہہ سکی، کبھی کھل کےکچھ
‏نہ تو سن سکا، چلو خیر ہے

Address

Gujrat

Telephone

+923492507646

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Heartless write'sツ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Heartless write'sツ:

Share