26/08/2025
عالمی برادری کی خاموشی اور مسلم دنیا کی بے حسی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے او آئی سی (OIC) نے بالآخر اسرائیل کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کر دیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے اقوامِ متحدہ میں اپنے خطاب میں اسرائیل کی جارحیت، مظالم، اور غزہ میں انسانیت سوز اقدامات کو واضح طور پر دنیا کے سامنے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں 83 فیصد تعلیمی ادارے تباہ کر دیے گئے ہیں، 60 سے زائد اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس بربریت کو روکنے کے لیے دنیا کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی حمایت اور بعض مسلم ممالک کی خاموشی نے اسرائیل کو مزید ظلم کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ پاکستان کی مستقل حمایت اور اسرائیل کے خلاف مضبوط مؤقف کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری مسلم دنیا کو اسی طرح متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ اسرائیل کے ظلم اور فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہیں تو اس پیغام کو پھیلائیں
🗣 اپنی آواز بلند کریں
🤲 دعا کریں اور باخبر رہیں