
27/09/2025
انشاءاللہ ہمارا اگلا سفر چترال اور کیلاش ویلی کی طرف ہے!
اس بار ہم جا رہے ہیں ان حسین وادیوں کی طرف جو صرف خوبصورتی میں نہیں بلکہ تاریخ، ثقافت، اور رومانوی کہانیوں میں بھی بے مثال ہیں۔
کیلاش ویلی — جسے کبھی "کافرستان" کہا جاتا تھا — ایک ایسی جگہ ہے جہاں کی تہذیب، روایات، اور طرزِ زندگی صدیوں پرانی تاریخ کی عکاسی کرتی ہے۔
ہم اس ویلی کے دلکش نظارے، مقامی روایات اور ان کہی داستانیں آپ تک پہنچائیں گے، صرف پاکستان ڈاکومنٹری نیٹورک (PDNC) پر۔
میں اور حسن سرگانہ اس خوبصورت مہم پر نکل رہے ہیں، جہاں ہمیں چترال کے حسن اور کیلاش کی پراسرار وادیوں میں چھپی کئی نئی کہانیاں دریافت کرنی ہیں۔
📸 سفر کی جھلکیاں، خوبصورت مناظر اور مقامی لوگوں کی زندگی کو دیکھنے کے لیے میرے ساتھ رہیے، اور ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنا مت بھولیے!
لنک کمنٹس میں ہوگا۔