Enn.news.gujrat

Enn.news.gujrat Zeeshan Ali Sandhu taranee reporter Gujrat

28/07/2025
25/06/2025

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

گجرات4180 فیصلہ شدہ مقدمات میں ضبط منشیات کو آگ لگا کر تلف کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سول جج گجرات جناب تہذیب الحسن شاہ...
18/06/2025

گجرات4180 فیصلہ شدہ مقدمات میں ضبط منشیات کو آگ لگا کر تلف کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق سول جج گجرات جناب تہذیب الحسن شاہ صاحب اور ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل ودیگر افسران کی زیر نگرانی4180 فیصلہ شدہ مقدمات میں ضبط منشیات کو آگ لگا کر تلف کیا گیا،تلف شدہ منشیات ضلع بھر کے تھانہ جات کے مختلف مقدمات میں ضبط کی گئی تھی،اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس کی طرف سے منشیا ت کو مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تا کہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ #

گجرات پولیس صدر سرکل کا اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 10 ملزمان گرفتار ، 01 عدد رائفل 244 بور ، 07 عدد پس...
16/06/2025

گجرات پولیس صدر سرکل کا اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

10 ملزمان گرفتار ، 01 عدد رائفل 244 بور ، 07 عدد پسٹلز ، 560 گرام چرس اور 15 لٹر شراب برآمد

گجرات پولیس سرکل سرائےعالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ،5ملزمان گرفتار،لاکھوں رو...
12/06/2025

گجرات پولیس سرکل سرائےعالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ،5ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی 01کلوسے زاہد ہیروئن،چرس،شراب پسٹل30بور اوررائفل12بوربرآمد۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی محترمہ مریم نوازشریف کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیراحمدفراز تارڑنےCCD ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم غزن حسین کو گرفتار کرکے1080گرام ہیروئن برآمد کرلی۔اسی طرح بولانی خالد محمودنےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان کوگرفتارکرکے ملزم عمران سےرائفل12بوراور ملزم طارق سے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرسجاد اعظم بھٹی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکےمحمد شفیق سے540گرام چرس اور ملزم عبدالمتین سے08لیٹرشراب برامد کرلی۔پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ #

شیخوپورہ۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس کا  ہوٹل میں چھا پہ  رنگ ریلیاں مناتی لڑکی کھڑکی سے چھلانگ لگاتے بازو اور ٹانگ کی ہڈیاں ت...
11/06/2025

شیخوپورہ۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس کا ہوٹل میں چھا پہ رنگ ریلیاں مناتی لڑکی کھڑکی سے چھلانگ لگاتے بازو اور ٹانگ کی ہڈیاں تڑوا بیٹھی

جو کل مرادوال میں  مہمان آئی ہوئی  بچی گم ہوئی کی خبر چلی تھی اس کی آج لاش  ان کے قریبی گھر کے پاس ہی ایک کماد کی فصل سے...
08/06/2025

جو کل مرادوال میں مہمان آئی ہوئی بچی گم ہوئی کی خبر چلی تھی اس کی آج لاش ان کے قریبی گھر کے پاس ہی ایک کماد کی فصل سے ملی اور موقع پر پورے علاقے کی پولیس پہنچ کر کاروائی جاری #

06/06/2025
Sad news 17-year-old TikTok and Instagram content creator Sana Yousaf has tragically passed away in Islamabad. According...
02/06/2025

Sad news
17-year-old TikTok and Instagram content creator Sana Yousaf has tragically passed away in Islamabad. According to reports, she was fatally shot by a guest at her residence.
#

گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی بڑی کاروائیقتل کے جرم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، آلہ قتل اوروقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سا...
02/06/2025

گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی بڑی کاروائی
قتل کے جرم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، آلہ قتل اوروقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 16مئی 2025 کو تھانہ ڈنگہ پولیس کوریاض نامی شخص نے اطلاع دی کہ میرے سالے نوید عالم کوعبدالمناف، طیر عباس وغیرہ نے ڈھلیان چوک پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SIفہد الرحمن، SI شعیب شاہ اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرکے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس استعمال کرتے ہوئے محض چند دنوں میں واقعہ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ عبدالمناف 2۔ طیر عباس شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے آلہ قتل رائفل 244 بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔۔ ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے جس میں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ #

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Enn.news.gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Enn.news.gujrat:

Share