
10/03/2025
🙏"میزبان پاکستان، مگر نہ فائنل پاکستان میں،نا ٹیم فائنل میں،نا پاکستان کا چیئرمین اختتامی تقریب میں"
بہت افسوس کی بات ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی، مگر فائنل کی اختتامی تقریب میں پاکستان کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ محسن نقوی صاحب غائب تھے، اور جے شاہ ایسے منہ اٹھا کر آ گئے جیسے وہ آئی سی سی کے نہیں بلکہ بی سی سی آئی کے چیئرمین ہوں۔ بھارتی کھلاڑیوں سے ان کا رویہ بھی حیران کن تھا، جیسے کسی نیوٹرل آفیشل نے نہیں بلکہ ایک بھارتی فین نے انہیں مبارکباد دی ہو۔ اپنی ٹیم کے لیے خوش ہونا الگ بات ہے، لیکن ایک آئی سی سی چیئرمین کو غیر جانبدار نظر آنا چاہیے۔
سب سے افسوسناک پہلو یہ تھا کہ فائنل پاکستان میں نہیں ہوا، اور تقریب میں نہ کوئی پی سی بی کا آفیشل تھا، نہ ہی پاکستان کی کوئی اور نمائندگی . یہ ایسا ہی ہے جیسے جس گھر میں شادی ہو، اور اُس گھر والے ہی ولیمے میں نظر نہ آئیں۔ میزبان ملک کی ایسی بے توقیری شاید ہی پہلے کبھی ہوئی ہو۔ یہ واقعی ایک شرمناک صورتحال تھی غلام قوم غلام ملک نا لائق ملک کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔پی سی بی پہلے بھی بد نام تھا لیکِن اِس چیئرمین آور ٹیم نے تو حد کر دی ہے! #فالو