Staff Galla Gujrat

Staff Galla Gujrat سٹاف گلہ گجرات اور مضافاتی علاقوں کے عوامی و بلدیاتی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کے لیے ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم

مسلم پورہ روڈ پر جنگلا موجود نا ہونے کی وجہ سے ہر وقت کسی حادثے کا خدشہ رہتا تھا واسا نے بالآخر  ہماری درخواست پرنوٹس لے...
18/08/2026

مسلم پورہ روڈ پر جنگلا موجود نا ہونے کی وجہ سے ہر وقت کسی حادثے کا خدشہ رہتا تھا واسا نے بالآخر ہماری درخواست پرنوٹس لے لیا ہے اور اگلے ایک دو دنوں میں انشاللّہ حفاظتی جنگلا نصب کر دیا جائے گا۔

تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ!الحمدللہ، علاقے کے درپیش سیوریج اور روڈ کی تعمیر سے متعلق درخواست اہلیانِ علاقہ کے دستخطوں ...
13/08/2026

تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ!
الحمدللہ، علاقے کے درپیش سیوریج اور روڈ کی تعمیر سے متعلق درخواست اہلیانِ علاقہ کے دستخطوں اور تعاون کے ساتھ جمع کروا دی گئی ہے۔
ہمارے ذمے جو کوشش تھی وہ ہم نے مل کر پوری کر دی۔ جن تمام دوستوں نے اس میں حصہ لیا، وقت دیا اور تعاون کیا، ان کا تہہ دل سے شکریہ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انتظامیہ اس پر جلد از جلد مثبت کارروائی کرے اور ہمارا یہ درینہ مسئلہ حل ہو۔
جزاکم اللہ خیرا!

07/08/2026

حال ہی میں گوندل پورہ مصطفائی مسجد کے قریب بجلی کی تاروں میں خوفناک آگ لگنے کے باعث اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہیں-

اس شدید حادثے کے باوجود واپڈا انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ مسئلے کا کوئی مستقل اور محفوظ حل نکالنے کے بجائے عملہ صرف عارضی طور پر انہی جلی اور خراب تاروں پر روزانہ صبح و شام ٹیپ لگا کر چلا جاتا ہے۔ جیسے ہی بجلی آن کی جاتی ہے، وہ تاریں دوبارہ پگھلنا شروع ہو جاتی ہیں اور ان سے پھر سے آگ نکلنے لگتی ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے یہی خطرناک کھیل جاری تھا۔

اب صورتحال یہ ہے کہ ٹرانسفارمر بلاسٹ ہوجانے کی وجہ سے علاقہ دو دن سےاندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، اور اب بھی ہر لمحہ کسی بڑے حادثے کا خوف منڈلا رہا ہے۔

ہماری اعلیٰ حکام اور واپڈا کے افسران سے پرزور اپیل ہے:
۱. خراب اور بوسیدہ تاروں کو فوری طور پر تبدیل کر کے نئی کیبلز لگائی جائیں اور لوڈ ڈسڑیبیوٹ کیا جائے۔
۲. عارضی ٹیپنگ کے بجائے مسئلے کا مستقل اور پائیدار حل نکالا جائے۔
GEPCO Gujrat Deputy Commissioner Gujrat Ali Abrar Jaura

ہماری گلیوں اور سڑکوں کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہو رہی ہے۔ پرانے اور ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے ہر روز نالیاں ا...
07/08/2026

ہماری گلیوں اور سڑکوں کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہو رہی ہے۔ پرانے اور ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے ہر روز نالیاں ابل پڑتی ہیں اورجب بھی بارش ہوتی ہے تو صورتحال ناقابل برداشت ہو جاتی ہے۔
عارضی صفائی اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ہم واسا (WASA) اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر نیا سیوریج سسٹم اور نئے پائپ ڈالے جائیں۔
جب تک بنیادی ڈھانچہ ٹھیک نہیں ہوگا، یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ ہم انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہیں!
WASA Gujrat Deputy Commissioner Gujrat

07/08/2026

WASA and ARAR have responded to our complaint by cleaning out the drains and removing the garbage and sludge. However, negotiations are still ongoing to achieve further improvements.

04/08/2026

یہ کوئی یوگنڈا کے مناظر نہیں بلکہ اندرون سٹاف گلہ بہت سے علاقوں کو لنک کرنے والی ٹاہلی پورہ روڈ ہے اور حکام بالا کی توجہ کی طلبگار ہے۔
Deputy Commissioner GujratChaudhry Salik Chaudhry Shafay HussainMaryam Nawaz Sharif

تمام متعلقہ ادارےخدارا کوئی ہوش کے ناخن لیں اور اپنی ذمہ داری کا احساس کریں
03/08/2026

تمام متعلقہ ادارےخدارا کوئی ہوش کے ناخن لیں اور اپنی ذمہ داری کا احساس کریں

متعلقہ اداروں تک بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود اُن کے سر پر جوں نہیں رینگ رہی اور واسا بارش کے بعد before and after ...
03/08/2026

متعلقہ اداروں تک بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود اُن کے سر پر جوں نہیں رینگ رہی اور واسا بارش کے بعد before and after والے فوٹو سیشن میں مصروف عمل ہے اور سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔اب حالت یہ ہے کہ مسلم پورہ روڈ متصل امین آباد مین گلی پر موجود iron grating بھی اکھڑ چکی ہے -
سمجھ سے بالا تر ہے کہ ادارے کام کیوں نہیں کرنا چاہ رہے یا پھر شاید کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہیں -
WASA Gujrat Deputy Commissioner Gujrat Hafiz Aqeel Jalil Chaudhry Shafay Hussain Chaudhry Salik Hussain

تھڑوں کے توڑنے کاعمل شروع ہوتے ہی پانی کے بہاؤ میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے
31/07/2026

تھڑوں کے توڑنے کاعمل شروع ہوتے ہی پانی کے بہاؤ میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے

30/07/2026

Address

Staff Galla
Gujrat
50700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Staff Galla Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share