Police Report HD

Police Report HD Police Report HD Official.
(1)

09/09/2025

راولپنڈی سیٹلائٹ ٹاؤن: مریض گردے کا علاج کرانے آیا
ڈاکٹر نے قبض بتا کر 50 ہزار کا انجیکشن لگا دیا
انجیکشن لگتے ہی مریض کو فالج کا اٹیک
Rawalpindi Police Punjab Police Pakistan Maryam Nawaz Sharif

رپورٹ (غفورحسین ) گجرات کے قریب کھاریاں سے جلالپور جٹاں جانے والی مِنی بس میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ مِنی بس کی چھت پر...
25/08/2025

رپورٹ (غفورحسین ) گجرات کے قریب کھاریاں سے جلالپور جٹاں جانے والی مِنی بس میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ مِنی بس کی چھت پر بیٹھے دو سگے بھائی، جن کی عمریں 14 اور 15 سال کے درمیان تھیں، اچانک درخت کی شاخ سے ٹکرا کر نیچے جا گرے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے دونوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچے کوٹ امیر حسین کے رہائشی اور اسلامیہ ہائی اسکول جلالپور جٹاں میں دسویں جماعت کے طالب علم تھے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقے میں کہرام مچ گیا۔

تھا نہ کنجاہ کے گاؤں ترکھا میں چند ماہ قبل او باش ملزمان نے 15 سالہ میٹرک کی طالبہ کو سر عام ہراساں کیا، سر سے دوپٹہ کھ...
22/08/2025

تھا نہ کنجاہ کے گاؤں ترکھا میں چند ماہ قبل او باش ملزمان نے 15 سالہ میٹرک کی طالبہ کو سر عام ہراساں کیا، سر سے دوپٹہ کھینچ کر ، کپڑے اتار کر روڈ پر برہنہ کر دیا اور موبائل پر ویڈیو بناتے رہے طالبہ ملزمان کے آگے ہاتھ جوڑتی رہی

بعد ازاں ملزمان بچی کو با اثر شخص کی کوٹھی میں لے گئے اور اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا ملزمان نے طالبہ کی دوران زیادتی دوبارہ ویڈیو بنائی ملزمان نے بچی کو سخت ہراساں کیا

15 سالہ بچی گھر میں خاموش رہنے لگی بچی کی والدہ کینسر کی مریض ہے جبکہ والد محنت مزدوری کرتا ہے بچی کے والد رحمت علی نے تھا نہ کنجاہ میں احسن ظفر وغیرہ نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے

مقدمہ کئی ماہ بعد درج کیا گیا ہے پولیس تھا نہ کنجاہ نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے

مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ ملزمان اس سے پہلے بھی سکول کی بچیوں کیسا تھا ایسے واقعات کر چکے ہیں اور ملزمان موٹر سائیکلوں پر سکول کی چھٹی کے وقت بچیوں کو ہراساں کرتے ہیں

مدعی مقدمہ رحمت علی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین ، ایم پی اے چوہدری موسیٰ الہی ، آئی جی پنجاب ، ڈی پی او گجرات و اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ترکھا میں سنگین نوعیت کے وقوعہ کی تفصیلی انکوائری کروائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے

(سورس سب تک نیوز)

گجرات (رپورٹ سلیمان علی بٹ) شاہین تھانہ کی پولیس نے ایس ایچ او اختر گجر کی نگرانی میں زبیر مراڑیاں کے ملکیتی فلیٹ پر قائ...
22/08/2025

گجرات (رپورٹ سلیمان علی بٹ) شاہین تھانہ کی پولیس نے ایس ایچ او اختر گجر کی نگرانی میں زبیر مراڑیاں کے ملکیتی فلیٹ پر قائم قحبہ خانے پر چھاپہ مارکر نائیکہ عائشہ بی بی عرف چٹو اور ایک مرد ذوالقرنین سمیت تین مردوں اور تین عورتوں کو زناکاری کرتے ہیں رنگے ہاتھوں پکڑلیا ھے ۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ زبیر مراڑیاں کے ملکیتی فلیٹ واقع شاہین چوک میں ذوالقرنین ساکن کامونکی ۔اور ایک عورت مسمات عائشہ عرف چٹو بی بی ساکن راوی ریحان مریدکے۔قحبہ خانہ چلا رہے ہیں ۔جو حرام کاری کے لیے بدقماش مردوزن کو پیسے لیکر جگہ فراہم کرتے ہیں

ایس ایچ او تھانہ شاہین چوہدری اختر گجر ۔اور ریاض احمد سب انسپکٹر معہ ملازمین ۔وہاں ریڈ کیا تو دو مردرجب علی ساکن گوندل کوٹ ۔اور عمران خان ساکن قاضی چک ۔دو بدکار عورتوں مسمات عالیہ دختر عبدالزاق ساکن امامیہ کالونی ۔اور ثناہ دختر عمرحیات ساکن شاہدرہ لاہور آپس میں زنا حرام کاری کررہے تھے

پولیس نے برہنہ حالت میں دونوں رنگیلے جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ھے ۔پولیس نے نائیکہ عائشہ عرف چٹو ۔زوالقرین ۔اور دو مردوں اور دو بدکارا عورتوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔مقامی لوگوں نے پولیس کی کاروائی کو سراہا ھے ۔

جشنِ آزادی مبارک!پولیس رپورٹ ایچ ڈی کی طرف سے ملک کے عظیم شہریوں کو 14 اگست کے تاریخی دن پر دلی مبارکباد۔ یہ دن ہمیں اپن...
13/08/2025

جشنِ آزادی مبارک!

پولیس رپورٹ ایچ ڈی کی طرف سے ملک کے عظیم شہریوں کو 14 اگست کے تاریخی دن پر دلی مبارکباد۔ یہ دن ہمیں اپنے قومی تشخص، یکجہتی اور عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

آئیے، ہم سب مل کر امن، محبت اور ترقی کا عہد کریں۔
پاکستان زندہ باد!


حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رانا عمر فاروق کو گجرات کا ڈی پی او مقرر کر دیا گیا ،انہیں ایس ایس پی سی ٹ...
05/08/2025

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رانا عمر فاروق کو گجرات کا ڈی پی او مقرر کر دیا گیا ،انہیں ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس کے عہدے سے تبادلہ کر کے گجرات میں تعینات کیا گیا ہے۔اس سے قبل رانا عمر فاروق ،ڈی پی او سیالکوٹ، جہلم اور خانیوال کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔۔۔

گجرات محکمہ صحت کی طرف سے سینئر صحافیوں کے خلاف درج کرایا جانے والا مقدمہ آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے فوری خ...
27/07/2025

گجرات محکمہ صحت کی طرف سے سینئر صحافیوں کے خلاف درج کرایا جانے والا مقدمہ آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے فوری خارج کیا جائے

Gujrat Press Club official Chaudhry Shafay Hussain Chaudhry Salik Hussain Maryam Nawaz Sharif

24/07/2025

راولپنڈی میں بلوچستان طرز کاواقعہ
24/07/2025

راولپنڈی میں بلوچستان طرز کاواقعہ

نیوی کمانڈر سفیان نصیر نے ڈی پی او آفس گجرات کا دورہ کیا اور گجرات میں بھرتیوں کے دوران شاندار سیکورٹی اور تعاون پر ڈی پ...
23/07/2025

نیوی کمانڈر سفیان نصیر نے ڈی پی او آفس گجرات کا دورہ کیا اور گجرات میں بھرتیوں کے دوران شاندار سیکورٹی اور تعاون پر ڈی پی او مہر محمد ریاض کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کمانڈر نے ڈی پی او کو نیوی کی کیپ پیش کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سٹی صدر علی ابرار جوڑا بھی موجود تھے۔

گجرات کے محلہ رحمت آباد سرگودھا روڈ پر 12 سالہ علی گھر کی  کیساتھ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ چھت پر کھیل رہا تھا۔ گھر وا...
22/07/2025

گجرات کے محلہ رحمت آباد سرگودھا روڈ پر 12 سالہ علی گھر کی کیساتھ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ چھت پر کھیل رہا تھا۔ گھر والوں کو آدھے گھنٹے بعد چھت سے دھواں اٹھتا دیکھ کر معلوم ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مدرسہ فاطمہ الزہرا میں پیش آیاجب بچے کی طبیعت ناساز ہونے پر گھر والے بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال...
22/07/2025

یہ واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مدرسہ فاطمہ الزہرا میں پیش آیاجب بچے کی طبیعت ناساز ہونے پر گھر والے بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال لے گئے جہاں معائنے کے بعد یہ انکشاف ہوا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Address

G. T Road
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Police Report HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Police Report HD:

Share