ADS News Chanel

ADS News Chanel We here to serve yoو latest
news

08/01/2022

برف باری دیکھنی اتنی بھی ضروری نہیں لیکن ہماری قوم جس طرف چل پڑے سارے ہی ایک دوسرے کے پیچھے نکل پڑتے ہیں اب حالات یہاں تک ا گۓ ہیں کہ گاڑیوں میں ہی جوان اورننے مونےبچے مررہے ہیں

08/01/2022

رپورٹ۔ADS نیوز
اسلام اباد میں بھیس بدل کر مانگنے والےفراڈیئےپولیس کے ہتھ چڑگئےساری کہانی انہیں کی زبانی

06/01/2022

عامر الیکٹرونکس سروس موڑ گجرات برانچ میں ڈکیتی کی واردات ڈائریکٹر عبدالشکور کی لائیو پریس کانفرنس ۔ گجرات پولیس کی کارکردگی کے بارے میں صدر پاکستان بزنس فورم گجرات حاجی اسلم جاوید صاحب کا اظہار خیال۔

ٹرک کے پیٹرول کی ٹینکی میں کئی من منشیات اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیاانسداد اسمگلنگ کی جاری سخت مہم کے تسلسل م...
06/01/2022

ٹرک کے پیٹرول کی ٹینکی میں کئی من منشیات اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

انسداد اسمگلنگ کی جاری سخت مہم کے تسلسل میں پاکستان کسٹمزفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دوعلیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 1340 ملین روپے مالیت کی ممنوعہ اشیاء (منشیات) ضبط کر لیں جن کی طورخم کے راستے سمگلنگ کی جا رہی تھی ۔

پہلے واقعے میں پاکستان کسٹمز نے 35 کلو گرام ہیروئن اور 17.4 کلو گرام میتھم فیٹامائن (آئس ڈرگز) پر مشتمل منشیات ضبط کیں جس کی قیمت 550 ملین روپے بنتی ہے۔ مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر کسٹمز ویجیلنس ٹیم کو مشتبہ گاڑی کا سراغ لگانے کیلئے تعینات کیا گیا۔ ایک مشتبہ گاڑی طورخم کسٹم اسٹیشن پر آئی اور وہاں کھڑی رہی۔ کسٹمز نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اسے پشاور (طورخم سے 39 کلومیٹردور) لے گئے۔ فیول ٹینک کو کاٹنے پر پتہ چلا کہ منشیات کو چھپانے کے لیے ٹینک کے نصف حصے کی الگ سے ویلڈنگ کی گئی تھی۔

اسی طرح ایک اورکارروائی میں پاکستان کسٹمز نےطور خم پر80 کلو گرام وزنی ہیروئن پاؤڈر کے 113 تھیلوں پر مشتمل منشیات کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کیا جس کی مالیت 790 ملین روپے بنتی ہے ۔ اسمگل شدہ اشیاء کی حامل گاڑی کو اپریزمنٹ کلکٹریٹ کے عملے کی جانب سے مشکوک قرار دیا گیا ۔ مکمل چھان بین پر گاڑی کے فیول ٹینک اور فریم میں خفیہ خانے پائے گئے جنہیں بڑی مہارت کے ساتھ ویلڈ کیا گیا تھا۔ خفیہ خانوں کو کاٹ کر کھولا گیا اور منشیات کا بھاری ذخیرہ (ہیروئن پاؤڈر) برآمد ہوا۔ دونوں واقعات میں گاڑیوں کے ڈرائیورزکو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی اورمعاملوں پر مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اوربارڈر پرکارگو کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی مزیدبڑھا دی گئی ہے ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کی ملک بھر میں کامیابی سے جاری انسداد سمگلنگ مہم کو سراہا ۔ چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویژن، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے تمام طرح کی سمگلنگ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنانے پر ممبر کسٹمز (آپریشنز ) ایف بی آر، سید محمد طارق ہدا کی تعریف کی ۔انہوں نے اس کامیاب دہرے آپریشن پرطورخم میں تعینات کسٹمز عملے کو نقد انعامات اور میرٹ سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا اور ٹیکس کمپلائنس کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ملک بھر میں اسمگلنگ کے ناسورسے نبرد آزما ہونے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

05/01/2022

خبرشامل کرتے ہیں اٹلی شہربریشیاسے
تحریک کشمیراٹلی کے صدرمحمود شریف کے صاحبزادے عمارمحمود کی منی پاکستان کہلانے والےاٹلی کےشہر بریشیامیں ایکسٹیوو ریسٹورنٹ میں ہونےوالی دعوت ولیمہ میں کثیرتعداد میں دوست احباب کو مدھو کیاگیا جن میں نمایا شخصیت نےشرکت کی شرکت کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ق کے اٹلی کےصدرچوہدری مبشرزمان اف دولت نگر۔بریشیاسے منخب عوامی کونسلر چوہدری طعلت حسین ڈوگہ ۔ چوہدری شھزاد رولیہ۔راہنمامسلم لیگ ن سابق ممبرپنجاب اسمبلی وپاک فیڈریشن اٹلی کے بانی صدرچوہدری شبیراحمد کوٹلہ ممتاز اطالوی بزنس مین چوہدری امجدحسین رولیہ صحافی راجہ عبدالغفارفیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری ویورو سروسزکے ڈائرکٹرچوہدری آصف رضا چوہدری بشیراحمدعمرا چوہدری خالد محمود آف غازی پور ۔چوہدری عزیز احمدککرالی ۔چوہدری یاسر شبیرککرالی ۔چوہدری نصاراحمدرولیہ ۔چوہدری قیصرحیات تارڑ ۔چوہدری محمدزمان کھٹانہ ۔چوہدری ناصرعلی رانجھا ۔چوہدری شھزادمشتاق بنیاں ۔چوہدری شھزادساہی اف باگڑیاں ۔چوہدری مستنصرورائچ۔ ۔چوہدری میرضیغم مچھیانہ ۔چوہدری مدثرریاض تھلہ ۔چوہدری مراد ڈوگہ چوہدری ارشد کنگ ۔حاجی امتیاز احمد ۔محمد عمران عمرا ۔یاسرشبیر محمدامین بٹ سمیت سیکنڑوں افراد نے شرکت کی

31/12/2021

نئے سال کی آمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات عمر سلامت کا شہریوں کے نام خصوصی پیغام

22/12/2021

ضلع کونسل کا آخری اجلاس،تنویررضا کوٹلہ دوران خطاب آبدیدہ ہوگئےمزید جانیئے اس ویڈیو میں
#

‏لودھراں پولیس نے بین الاصوبائی منشیات سمگلر  گرفتار کر کے گاڑی میں چھپائی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی 60 کلو گرام چرس برآ...
21/12/2021

‏لودھراں پولیس نے بین الاصوبائی منشیات سمگلر گرفتار کر کے گاڑی میں چھپائی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی 60 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ پنجاب پولیس نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہیں۔

ضلع کونسل گجرات کے اجلاس کے بعد چئیرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کے ہمراہ ممبرز ضلع کونسل گجرات کا گروپ فوٹ...
21/12/2021

ضلع کونسل گجرات کے اجلاس کے بعد چئیرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کے ہمراہ ممبرز ضلع کونسل گجرات کا گروپ فوٹو !

20/12/2021
دولت نگر(ADS نیوز)*گجرات ۔تھانہ دولت نگر کے علاقہ سے دو سالہ بچی کے اغواء کا معاملہ*گجرات ۔بچے کے نانا کی مدعیت میں مقدم...
10/12/2021

دولت نگر(ADS نیوز)
*گجرات ۔تھانہ دولت نگر کے علاقہ سے دو سالہ بچی کے اغواء کا معاملہ*

گجرات ۔بچے کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے کچھ ہی دیر بعد نعش بچی کے والد کے گھر سے برآمد ہوئی ۔پولیس

گجرات ۔بچی کی ہلاکت کے بعد نعش کو ٹینکی میں چھپایا گیا تھا۔پولیس

گجرات -پولیس نے بچی کے والد کو حراست میں لے لیا ہے

گجرات۔گھریلو ناچاکی کی وجہ سے بچی کے والدین میں علیحدگی ہو چکی تھی۔پولیس

گجرات ۔کرائم سین اور PFSAکی ٹیمیں موقع سے شواہد اکھٹے کر رہی ہیں ۔پولیس

گجرات۔پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے ۔ڈی پی او گجرات

ترجمان گجرات پولیس پے اعتراض ہے

Address

Shadman
Gujrat
MUBASHAR666

Telephone

+923150779799

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ADS News Chanel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ADS News Chanel:

Share