AMAR AZEEM

AMAR AZEEM Digital creator, SEO service provider,Digital Marketer

19/08/2024

ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮔﺪﮬﺎ ﺭﯾﮍﮬﯽ ﭘﺮ ﺷﯿﺸﮧ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺳﮍﮎ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﻠﮯ ﮔﭩﺮ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﯾﮍﮬﯽ ﺍﻟﭧ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﺍ ﺷﯿﺸﮧ ﭨﻮﭦ ﮔﯿﺎ.. ﻭﮦ ﻏﺮﯾﺐ ﻓﭧ ﭘﺎﺗﮫ ﭘﺮ ﺳﺮ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﻣﺎﻟﮏ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ.. ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺭﺩ ﮔﺮﺩ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺪﺭﺩﯼ ﺗﺴﻠﯽ ﺩﯾﻨﮯ ﻟﮕﮯ..
ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮒ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﻮ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ" ..ﺑﯿﭩﺎ ! ﺍﺱ ﺳﮯ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﺗﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺭﮐﮫ ﻟﻮ"..
ﺑﺰﺭﮒ ﮐﯽ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺑﺎﻗﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﺮ ﺳﻮ ﭘﭽﺎﺱ ﮐﮯ ﻧﻮﭦ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﺷﺮﻭﻉ
ﮐﺮﺩﺋﯿﮯ.. ﺗﮭﻮﮌﯼ ﮨﯽ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﭘﻮﺭﯼ ﮨﻮﮔﺌﯽ.. ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺐ ﮐﺎ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺑﻮﻻ" ..ﺑﮭﺌﯽ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺍﻥ ﺑﺰﺭﮒ ﮐﺎ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻭ ﺟﻨﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﯾﮧ ﺭﺍﮦ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ
ﭼﭙﮑﮯ ﺳﮯ ﭼﻞ ﺩﺋﯿﮯ"..
ہم ﺳﺐ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻧﯿﮑﯽ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﮩﻼ ﻗﺪﻡ ﺑﮍﮬﺎﺋﮯ ﮐﻮﻥ? ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺩﮐﮭﺎﺋﮯ ﮐﻮﻥ؟
ﺁئیے ﻋﮩﺪ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮧ ﭘﮩﻼﻗﺪﻡ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﭨﮭﺎﻧﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺩﮐﮭﺎﻧﺎ ﮨﮯ۔
ان شاء اللّٰہ

09/08/2024

✿ شاندار کہانیوں میں سے ایک ✿:
کہا جاتا ہے کہ ایک لڑکی اپنے بستر پر لیٹی ہوئی تھی اور شدید بیماری میں مبتلا تھی۔

اس نے اپنی بڑی بہن سے، جو کھڑکی کے پاس موجود درخت کو دیکھ رہی تھی، پوچھا: "درخت پر کتنے پتے باقی ہیں؟"
بڑی بہن نے آنکھوں میں آنسو لیے جواب دیا: "کیوں پوچھ رہی ہو، میری جان؟"

بیمار بچی نے جواب دیا: "کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میرے دن آخری پتے کے گرنے کے ساتھ ختم ہو جائیں گے۔"
بڑی بہن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "تو جب تک وہ وقت نہیں آتا، ہم اپنی زندگی کا لطف اٹھائیں گے اور

خوبصورت دن گزاریں گے۔"
دن گزرتے گئے اور پتے گرتے گئے، اور آخر میں ایک پتہ رہ گیا۔
بیمار بچی اس پتے کو دیکھتی رہی، یہ سمجھتے ہوئے کہ جس دن یہ پتہ گرے گا، بیماری اس کی زندگی ختم کر دے گی۔

خزاں ختم ہو گئی، اس کے بعد سردی آئی اور سال گزر گیا لیکن وہ پتہ نہیں گرا۔

لڑکی اپنی بہن کے ساتھ خوش تھی اور آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہی تھی یہاں تک کہ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی۔

سب سے پہلا کام جو اس نے کیا، وہ یہ تھا کہ اس معجزاتی پتے کو دیکھنے گئی جو نہیں گرا تھا۔
تو اس نے دیکھا کہ وہ ایک پلاسٹک کا پتہ تھا جسے اس کی بہن نے درخت پر باندھ دیا تھا...❣️
CP

07/08/2024

دو عورتیں آفس میں ایک دوسرے سے بات چیت اسطرح کر رہی تھی....
"میری تو کل شام اچھی گزری"
آپ کی کیسی رہی؟ بہت بری, میرے میاں گھر آئے تین منٹ میں کھانا کھایا اور سوگے. تمہارے ساتھ کیا ہوا؟
پہلی عورت "بہت ہی زبردست! میرے میاں گھر آئے, وہ مجھے کھانے کےلیے باہر لے گئے کھانے کےبعد ہم نے لمبی واک کی جب ہم گھر آئے تو ہم نے سارے گھر کو کینڈل سے روشن کیا. یہ سب بالکل خواب سا لگ رہا تھا"

دوسری طرف ان دونوں کے شوہر آفس میں آپس میں بات کر رہے تھے,
میاں نمبر ون: دوسرے سے "آپکی شام کیسی گزری؟
میاں نمبر ٹو: " بہت اچھی, میں گھر گیا کھانا میز پر تھا کھایا اور سو گیا. آپ سناؤ؟
میاں نمبر ون: بہت مشکل تھی یار! میں گھر گیا کھانا بھی نہیں پکا تھا کیونکہ میں نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا تھا تو گھر کی بجلی کٹی ہوئی تھی پھر مجھے باہر کھانے کےلیے بیوی کو لے جانا پڑا. کھانے کا بل اتنا زیادہ بنا تھا کہ واپس گھر آنے کےلیے کرایہ ہی نہیں بچا تھا.
تو پھر ہمیں گھنٹوں چل کر آنا پڑا.
جب گھر آئے تو سارا گھر اندھیرے میں ڈوبا تھا تو روشنی کےلیے موم بتیاں جلانی پڑیں!!"

سبق:
"حقیقت چاہے کچھ بھی ہو پیش کرنے کا انداز اعلی ہونا چاہے"

07/08/2024

یہ دنیا ہمدردی ، دوستانہ رویوں ، نرمی اور خلوص کی قاتل ہے اور منافقت ، مصنوعی پن اور دوغلے پن کی عاشق ہے.
~البرٹ کیموس
#

Digital creator, SEO service provider,Digital Marketer

No doubt !!
07/08/2024

No doubt !!

Beshak
07/08/2024

Beshak

02/06/2024

اگر ہمارےپاس سے کوئی ایمبولینس گزرے تو ہمارا خق ہے کہ جیسے بھی ممکن جو اسکو راستہ بھی دیں اور دعا بھی کریں کہ اللہ پاک اس ایمبولینس میں جو بھی ہے ان کو صحت کاملہ عطا فرماے۔ اس بات کا احساس تب ھوتا ہے جب ہم خود اس خالت میں ہوتے ہیں یا ھمارا کوئ عزیز اس خالت میں ھوتا ھے۔ آج ھم کسی کے لئے دعا کریں گئے تو کل کو کوئی ھمارے لئے بھی دعا کرے گا۔
ویسے بھی خقوق العباد میں یہ بات زیادہ اہم ہے کہ آپ اپنے مومن بھائ کے لئے اگر کچھ نہیں کر سکتے تو ان کے لئے دعا کر دیں دیکھنے میں تو یہ چھوٹا سا عمل ہے مگر اسلامی طرز زندگی میں اس کا بہت بڑا مقام ہے۔۔
اگر میری بات اچھی لگی ہو تو آگے بھی شئیر کریں ہو سکتا ہے ہمارے اس چھوٹے سے عمل سے کسی کی زندگی بچ جاے۔۔
تحریر : عامر عظیم

25/04/2024

یہ تو فطرت ہے انسان کی
بارش ختم ہونے پر چھتری بوجھ لگتی ہے

🥀❤️🥀                                                          Please follow and like my page.. thanks
25/04/2024

🥀❤️🥀





Please follow and like my page.. thanks

                                       
25/04/2024
































"فیس بک پر ایک "پوسٹ" گردش کر رہی ہے، کہ پنجاب میں آسمانی بجلی گِرنے سے گیارہ لوگ مرگٸے۔۔ چونکہ جن لوگوں نے فزکس پڑھا ہے...
25/04/2024

"فیس بک پر ایک "پوسٹ" گردش کر رہی ہے، کہ پنجاب میں آسمانی بجلی گِرنے سے گیارہ لوگ مرگٸے۔۔ چونکہ جن لوگوں نے فزکس پڑھا ہے۔۔ وہ جانتے ہیں کہ آسمانی بجلی کس چیز کا نام ہے۔ لیکن اکثر دوست نہیں جانتے اور غلطی کرتے ہیں۔ اس ایک غلطی کے سبب "جان" سے ہاتھ دھو بیھٹتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ "پانی" ہر وقت اور ہر لمحہ "بخارات" کی شکل میں اوپر کی طرف اٹھتا ہے۔ اور یہ کام ہوا کی وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔۔۔ بخارات جب اوپر اٹھتے ہیں تو جس ہوا میں بخارات ہوتے ہیں وہ ہوا عموماً سرد ہوتی ہے۔اسکی وجہ ان میں واٹر کی مالیکولز کا موجود ہونا ہے جو ان کو سرد رکھتے ہیں، تو بادلوں میں یہی سرد ہوا گرم ہوا سے رگڑ کھاتی ہے، جس کے سبب ہوا میں ایک چارج پیدا ہوجاتا ہے جسکو ہم فزکس کی زبان میں سٹیٹک چارج کہتے ہیں۔۔ اس عمل سے منفی چارج ہلکا ہونے کیوجہ سے بادل کی اوپری سطح میں اکٹھی ہوتی رہتی ہے،، اور مثبت (+) چارج بھاری ہونے کی وجہ سے بادل کے نچلے حصے میں اکٹھی ہوتی رہتی ہے۔

جب ان چارجز کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے، تو مخالف چارج کی وجہ سے یہ ایک دوسرے کی طرف کھنچتے ہیں، اور اس دوران بجلی پیدا ہوتی ہے چونکہ مخالف "چارجز" اربوں کی تعداد میں ہوتی ہیں،،، اس وجہ سے تقریبا کروڑوں وولٹ اور کروڑوں ایمپٸر کرنٹ پیدا ہوتا ہے۔۔۔ ہم گھروں میں جو بجلی استعمال کرتے ہیں،،، وہ محض 220 وولٹ ہوتی ہے۔ کروڑوں وولٹ کی طاقت بہت زیادہ ہوتی ہے۔۔۔۔ آسمانی بجلی چونکہ ارتھ ڈھونڈتی ہے۔۔۔ اس وجہ سے جو بجلی زمین پر گرتی ہے وہ آگ کی شکل میں ہوتی ہے۔ یعنی مکمل "آگ" ہی ہوتی ہے۔ جسکا درجہ گرمائش 30000 کیلون تک نوٹ کی جاچکی ہے جس سے بہت زیادہ نقصان کا خدشہ ہوتا ہے۔

یہ مخالف"چارجز" کا ایک دوسرے کی طرف کھنچنے کا عمل عموما بادلوں کے درمیان میں بھی ہوتا ہے۔۔۔ مگر کبھی کبھار یہ بجلی نیچے زمین کی طرف آتی ہے۔۔۔۔ یہ جیسے ہی نیچے آتی ہے تو قریبی گراؤنڈ ڈھونڈتی ہے جیسے کہ اونچے درخت یا موصل دھاتوں کی بنی ہوئی اشیاء وغیرہ۔۔۔۔ تاکہ خود کو نیوٹرل کرسکے، کاٸنات میں ہر ایک چیز خود کو سٹیبل کرنے کے لیے انرجی ریلیز کرتی ہے۔۔۔اس وجہ سے جب آسمان گرج رہا ہوتا ہےتو درختوں کے قریب نہ جایا کریں کیونکہ آسمانی بجلی 99 فیصد اونچے اونچے "درختوں" پر گرتی ہے، جیسے کہ کجھور کا درخت،۔ اگر آپکے آس پاس چار درخت ہوں، اور اس وقت آسمانی بجلی گرے،، تو وہ ان چاروں میں سے سب سے اونچے درخت کا انتخاب کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہذا آپ نے ایسی صورت حال میں اونچے "درختوں" کے پاس ہرگز نہیں جانا،،،،،،،، کیونکہ وہاں بجلی گرنے کا امکان دیگر جگہوں کی نسبت 99 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق آسمانی بجلی زمین پر دن میں تقریبا 80 لاکھ مرتبہ گرتی ہے،،،،، اور ہر بولٹ سورج کی سطح سے پانچ گنا زیادہ گرم ہوتا ہے، لہذا ان کو ہلکا نہ لیں"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

تحریر: Tehsin Ullah Khan

Address


Telephone

+923237850085

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMAR AZEEM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AMAR AZEEM:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share