Al Hejaz News Tv HD

Al Hejaz News Tv HD Official page of Al Hejaz News Tv HD which is the leading news TV network of Pakistan covering national news, international news and breaking news

09/07/2025

پاکستان اور باقی دنیا کے کئی ممالک میں زمین آسمان کا فرق ہے — ہم ایک باقاعدہ تسلیم شدہ ایٹمی قوت ہیں۔ دنیا نے آج تک کسی ایٹمی طاقت سے براہِ راست ٹکرانے کا تجربہ نہیں کیا، اور اگر کسی نے ایسی جرات کی، تو اس کے نتائج نہایت تباہ کن اور ناقابلِ برداشت ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر

09/07/2025

ناجائز اسلحہ رکھنا،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنا اور ہوائی فائرنگ ایک خلاف قانون فعل ہے
والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس فعل سے سختی سے منع کریں اس سے قبل کہ ان کا مجرمانہ ریکارڈ مرتب ہو اور وہ کسی بھی محکمے میں بھرتی کے لیے اپلائی کے اہل نہ ہو۔

09/07/2025

صرف 4 ماہ میں 3 بھارتی جیگوار طیارے گر کر تباہ

• 7 مارچ – ہریانہ: تکنیکی خرابی کے بعد پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

• 2 اپریل – گجرات: جڑواں سیٹوں والا جیگوار گر کر تباہ ہو گیا۔ ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی۔

• 9 جولائی – راجستھان: چورو میں جیٹ گر کر تباہ: 2 زمین پر ہلاک

09/07/2025

کرایہ دار نے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی۔
کاہنہ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بچی کی خالہ کی وفات کے باعث والدین شیخوپورہ گئے ہوئے تھے۔
گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی

09/07/2025

ایس پی سٹی بلال احمد کی کھلی کچہری، روزانہ مسائل کا حل

عوامی مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری

سفارشی کلچر کا خاتمہ، عوام سے براہِ راست رابطہ

جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح

بلا خوف 15 پر جرائم کی اطلاع دیں

انصاف اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا رہی ہے

09/07/2025

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد۔

اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سیکیورٹی/ہیڈکوارٹرز سید علی رضا، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان، سیکیورٹی، تربیت اور مجموعی پولیسنگ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے افسران کو مستقبل کے حوالے سے مزید بہتری کے لئے ٹاسکس دئیے۔

بھارت اپنے لڑاکا طیارے محض روٹین ایکسرسائز کے دوران ہی تباہ کر کے دنیا کے سامنے اپنی فوجی طاقت کا خودساخته بُت مسخ کرتا ...
09/07/2025

بھارت اپنے لڑاکا طیارے محض روٹین ایکسرسائز کے دوران ہی تباہ کر کے دنیا کے سامنے اپنی فوجی طاقت کا خودساخته بُت مسخ کرتا جا رہا ہے۔

وہ پڑی دنیا کی چوتھی بڑی فوج کی میت!

09/07/2025

ہیڈلائنز — 9 جولائی 2025

09/07/2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

زرعی اصلاحات پر عمل در آمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کیا جائے گا. وزیر اعظم

زرعی فنانسنگ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا. وزیر اعظم

زرعی ترقیاتی بینک میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کی جائیں تاکہ کسانوں کو آسان قرضے کی فراہمی شفاف انداز میں یقینی بنائی جا سکے ۔وزیراعظم

آئندہ پی ایس ڈی پی (PSDP) میں زرعی پراجیکٹس کو مرکزیت حاصل ہوگی ، اور ترقیاتی منصوبے میکینائزیشن، ڈیجیٹائزیشن، کسانوں کی قرضوں تک آسان رسائی اور کاروبار دوست ماحول کے قیام پر مرکوز ہوں، وزیراعظم

زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا، وزیراعظم

زرعی اصلاحات کے شعبے میں زرعی اجناس کے علاوہ لائیو سٹاک سیکٹر کی اصلاحات پر بھی بھرپور توجہ دی جائے ۔وزیراعظم

زرعی شعبے کی اصلاحات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر بھرپور تعاون سے کام کریں گی۔وزیراعظم

زرعی شعبے میں اصلاحات سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، وزیراعظم

زرعی اجناس کی سٹوریج گنجائش بڑھانے کے حوالے طویل مدتی اور قلیل مدتی حکمت عملی کے لئے نئی تجاویز لائی جائیں. وزیراعظم

زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے صوبوں کے ساتھ تعاون سے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیراعظم

زراعت کے شعبے میں ترقی سے سب سے زیادہ فائدہ کسانوں اور دیہی علاقوں کو ہو گا. وزیراعظم

شعبہ زراعت صرف تب عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ترقی کر سکتا ہے جب اس شعبے کے ماہرین زرعی پالیسیوں کی سمت کا تعین کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں، وزیراعظم

پاکستان میں ایگریکلچرل زوننگ اور ویلیو چین کی حکمت عملی کے استعمال سے زرعی پیداوار کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے. وزیر اعظم

چھوٹی ملکیتی زمینوں کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے. وزیر اعظم

کسانوں کو نئی زرعی معلومات سے آگاہ کرنے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا مربوط استعمال کیا جائے. وزیر اعظم

اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی شعبے میں اصلاحات بالخصوص زرعی پیداوار میں اضافے، زرعی انفراسٹرکچر، کاروبار دوست ماحول کے لیے آسان اور پائیدار قوائد و ضوابط کے قیام اور کسانوں کی آسان زرعی قرضوں تک رسائی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں

نیشنل ایگریکلچر انوویشن اینڈ گروتھ ایکشن پلان کسانوں کی آمدنی بڑھانے، پیداوار میں اضافے اور درست سمت میں اصلاحات پر مرکوز ہے، بریفنگ

زرعی اجناس کے محفوظ ذخائر قائم کرنے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں، بریفنگ

کسانوں کی آسان قرضوں تک رسائی کے منصوبے کا افتتاح جلد کیا جائے گا، بریفنگ

دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں زرعی قرضہ جات کا آسان اور شفاف نظام بنا کر کسانوں کی مالی امداد کی جا سکتی ہے. بریفنگ

زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار کو موثر انداز میں بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا سکتا ہے. بریفنگ

زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کر کے برآمدات سے کسانوں کی آمدنی بڑھائی جائے گی اور قینتی زر مبادلہ کمایا جا سکے گا، بریفنگ

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، زرعی شعبے کے لیے وزیراعظم کے چیف کوآرڈینیٹر احمد عمیر، زرعی شعبے سے وابستہ نجی شعبے کے ماہرین اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔

جب دنیا کی دو سپر پاورز پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں، تو سمجھ لیں جیت کس کی ہوئی ہے۔پاکستانی ایئرچیف کا پہ...
09/07/2025

جب دنیا کی دو سپر پاورز پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں، تو سمجھ لیں جیت کس کی ہوئی ہے۔
پاکستانی ایئرچیف کا پہلے امریکہ کا طویل دورہ، اور اب چینی فضائیہ کے سربراہ سے اعلیٰ سطحی ملاقات یہ محض اتفاق نہیں، بلکہ عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔
مئی 2025 کی پاک-بھارت کشیدگی میں کس نے میدان مارا، اس کا اندازہ واشنگٹن اور بیجنگ کی ترجیحات سے لگایا جا سکتا ہے۔
پاکستان نہ صرف خطے کا اہم کھلاڑی ہے، بلکہ اب عالمی توازن کا مرکزی کردار بن چکا ہے۔

08/07/2025

*حافظ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن — چار بدنامِ زمانہ ملزمان گرفتار، 3400 گرام چرس برآمد*

حافظ آباد: ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران چار بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 3400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ تھانہ ونیکی تارڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلال حسن ولد غلام رسول سکنہ دھیرنکے سے 1320 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے دورانِ گشت محمد انور ولد علی محمد سے 1020 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ کالیکی منڈی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ندیم اختر ولد نذیر احمد سکنہ کالیکی منڈی سے 540 گرام چرس برآمد کی تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے دورانِ گشت افتاب احمد ولد نور سے 520 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ حافظ آباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

08/07/2025

خاتون کی جانب سے جھوٹے الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کا انکشاف — پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا*

حافظ آباد: تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں ایک خاتون نے شریف شہری کے خلاف زنا بالجبر کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست دی۔ پولیس تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ مذکورہ خاتون اس سے قبل بھی مختلف ناموں سے مختلف تھانوں میں اسی نوعیت کے جعلی مقدمات درج کروا چکی ہے اور بعد ازاں متاثرہ شہریوں کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم وصول کرتی رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون شریف شہریوں پر زنا بالجبر جیسے سنگین اور جھوٹے الزامات عائد کر کے ان کی عزت و وقار کو مجروح کرتی رہی اور پھر صلح کے نام پر مالی فائدہ حاصل کرتی تھی۔ خاتون کے اس غیر قانونی اور معاشرتی امن کو خراب کرنے والے طرز عمل کی روک تھام کے لیے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد نے واضح کیا ہے کہ قانون کی بالادستی اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ بلیک میلنگ، جھوٹے مقدمات درج کرانے اور معاشرتی بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Address

Muhammad Center Near Bijli Ghar Jalalpur Road Gujrat
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hejaz News Tv HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Hejaz News Tv HD:

Share