
19/09/2025
سرائے عالمگیر :ایس ایچ او تھانہ سٹی اور صدر کی سرائے عالمگیر پریس کلب آمد
سرائے عالمگیر: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ایس ایچ او صدر نے سرائے عالمگیر پریس کلب کا دورہ کیا اور سرپرست اعلیٰ، صدر، جنرل سیکرٹری سمیت کابینہ اراکین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شہر اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایچ او صاحبان نے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ پریس کلب کے عہدیداران نے امن و امان کے قیام اور شہری مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون علاقے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایس ایچ اوز نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے میڈیا کی رہنمائی اور تعاون کو ہمیشہ ترجیح دی جائے گی۔
صدر پریس کلب اور کابینہ اراکین نے ایس ایچ اوز کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسے تعمیری روابط کے تسلسل پر زور دیا۔