Ali Murtaza

Ali Murtaza I am a Facebook marketer and Shopify expert, helping businesses grow through targeted ads, conversion optimization, and eCommerce scaling.

28/02/2026
28/02/2026

Confused by marketing jargon? Here are 15 key terms like CAC, NPS, and ROAS explained simply to help you scale your business.

25/02/2026

صرف پیسہ کما کر آپ دولت مند نہیں بن سکتے۔۔۔جتنا کماتے جائیں گے اتنے خرچے بڑھتے جائیں گے، بات وہیں کی وہیں رہے گی، ذہنی ٹینشن دباؤ وہیں کا وہیں رہے گا۔۔۔

پیسہ کی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو پیسے کے سسٹم کو سمجھنا ہوگا۔۔۔ اس کی سٹیجز کو اور ان کی ترتیب کو سمجھنا ہوگا۔۔۔ اگر درست ترتیب سے چلتے ہیں تو کم پیسے کما کر بھی آپ کئی خود زیادہ کمانے والوں سے بھی خوشحال اور ذہنی سکون میں رہیں گے۔۔۔!!

چلیں ان سٹیجز کا بتاتا ہوں۔۔۔سات میجر سٹیجز ہیں۔۔۔اور ہر سٹیج کا اپنا مقصد، اپنا رسک لیول، اور اپنی ذہنی حالت ہوتی ہے۔۔۔!

پہلی سٹیج: کمائی (Income Creation)
یہاں فوکس ایک ہی چیز پر ہوتا ہے۔۔۔اپنی ویلیو کو مارکیٹ میں بیچ کر پیسہ کمانا بھلے وہ پراڈکٹ ہو یا سروس کچھ بھی ہو سکتا ہے جس کے بدلے پیسے کمائے جا سکیں۔۔۔یہ ویلیو ایڈیشن کی سٹیج ہے۔۔!!

دوسری سٹیج: کنٹرول (Cash Flow Control)
یہاں زیادہ تر لوگ فیل ہو جاتے ہیں،کماتے بہت ہیں…
لیکن مہینے کے آخر میں بچتا کچھ نہیں۔۔۔
یہاں دو چیزیں ضروری ہیں:
پہلی انکم ٹریکنگ ۔۔۔اور دوسری اخراجات کی کیٹیگرائزیشن
فکسڈ ایکسپینس
ویری ایبل ایکسپینس
لگژری ایکسپینس
جب تک آپ کو پتا نہیں کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے۔۔۔ آپ اسے کنٹرول نہیں کر سکتے۔۔۔!!

تیسری سٹیج: سیونگز (Capital Formation)
یہ سب سے انڈرریٹڈ سٹیج ہے۔۔۔ لوگ اکثر مس کنسیپشن کی وجہ سے یہاں مار کھا جاتے کہ لو یہ پیسے سٹک پڑے ان کو وہاں لگاتا یہاں لگاتا وغیرہ وغیرہ حالانکہ۔۔۔یہ سٹیج پیسہ بڑھانے کی نہیں بلکہ مستحکم رکھنے کی ہے۔۔اس میں کم سے کم تین سے چھ ماہ کا ایمرجنسی فنڈ شامل ہوتا ہے۔۔۔ تاکہ جب خدانخواستہ مارکیٹ گرے، یا بزنس سلو ہو یا نوکری جائے۔۔۔تو آپ کو اپنے اثاثے بیچنے نہ پڑیں۔۔۔!

چوتھی سٹیج: پروٹیکشن (Risk Management)
یہ وہ سٹیج ہے جسے پاکستانی عموماً مکمل نظر انداز کرتے ہیں۔
ہیلتھ انشورنس(تکافل وغیرہ)
بزنس رسک ڈائیورسفکیشن
اس کو یوں سمجھ لیں کہ اگر خدانخواستہ ایک بیماری آپ کی ساری سیونگز ختم کر دے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے پروٹیکشن سٹیج اسکپ کی تھی۔۔۔

پانچویں سٹیج: ملٹیپل انکم اسٹریمز (Diversification of Income)
یہاں فوکس ہوتا ہے انکم سٹریمز کو ڈائیوریسفائیڈ کرنے کا تاکہ اگر ایک سٹریم ڈاون جا رہی تو دوسری سپورٹ کر رہی ہو۔۔۔ آپ دباؤ میں نہ آئیں۔۔۔ اس سے مراد ایک وقت میں چار چار بزنس شروع کرنا نہیں بلکہ ایکٹو انکم سٹریم میں ملٹی پل سیلز چینلز۔۔۔ اور ایکٹو کے بعد سیمی پیسیو اور پیسیو انکم سٹریمز کا بنانا ہوتا۔۔۔

چھٹی سٹیج: انویسٹمنٹ (Wealth Multiplication)
یہ وہ سٹیج ہے جس پر سب کودنا چاہتے ہیں۔۔ لیکن اسے سمجھے بغیر ہی😃۔۔۔!! خیر اس میں شیئرز، انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز، ریئل اسٹیٹ، بزنس ایکویٹی جیسے آپشنز آ جاتے ہیں۔۔۔ لیکن ایک اصول یاد رکھیں انویسٹمنٹ اور ٹریڈنگ میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے انویسٹمنٹ ہمیشہ لانگ ٹرم ہوتی ہے۔۔۔اس میں صرف وہی پیسہ لگایا جاتا جس کی اپکو کئی سال تک ضرورت نہ ہو۔۔۔اور اس میں بھی پورٹفولیو ڈائیورسیفائیڈ رکھنا ہوتا۔۔۔

ساتویں سٹیج: ویلتھ پریزرویشن اور لیوریج
یہ پرو لیول سٹیج ہے۔۔۔یہاں آپ کا فوکس ہوتا ہے:
ٹیکس ایفیشنسی، لیوریج، ایسٹ پروٹیکشن
لانگ ٹرم اسٹرکچرنگ جس میں آپکے ایسٹس آپکے لیے مزید ایسٹس بلڈ کرتے ہیں۔۔۔یہ تھوڑی ٹپیکل سٹیج آ جاتی ہے لیکن اس سٹیج تک جاتے جاتے بندہ یہ سب سیکھ چکا ہوتا ہے۔۔۔۔

یہاں صرف موٹی موٹی سٹیجز واضح کی ہیں ،ہر سٹیج پر پوری پوری کتاب لکھی جا سکتی،لہذا ایک ایک کر کے تفصیل سے لکھتا رہوں گا ان پر۔۔۔!!
آپ سوچیے اس وقت کس سٹیج پر ہیں۔۔ اور اگلی سٹیج پر جانے کی حکمت عملی موجود ہے پاس یا نہیں۔۔؟؟
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز
انٹرپرینیور | بزنس کوچ اینڈ کنسلٹنٹ | ایف پی اے پروفیشنل
#ماسٹرمحمدفہیم

31/01/2026

The algorithm didn’t change overnight — creators did.

In 2026, reach is driven by value, saves, shares, and real conversations, not vanity metrics.

𝗩𝗶𝘀𝘂𝗮𝗹 𝗰𝗼𝗻𝘁𝗲𝗻𝘁 𝘄𝗶𝗻𝘀. 𝗖𝗼𝗺𝗺𝗲𝗻𝘁𝘀 𝗺𝗮𝘁𝘁𝗲𝗿. 𝗟𝗶𝗻𝗸𝘀 𝗱𝗼𝗻’𝘁 𝗸𝗶𝗹𝗹 𝗿𝗲𝗮𝗰𝗵 𝗮𝗻𝘆𝗺𝗼𝗿𝗲.
𝗔𝗱𝗮𝗽𝘁 𝗻𝗼𝘄 𝗼𝗿 𝘀𝘁𝗮𝘆 𝗶𝗻𝘃𝗶𝘀𝗶𝗯𝗹𝗲.

16/01/2026
16/01/2026

Your one-post cheat sheet for perfect social media visuals!

Stop guessing sizes. Start posting sharp, scroll-stopping content across Facebook, Instagram, X, YouTube & LinkedIn — without awkward crops or quality loss.

Save this
Share with your designer/team
Use it before your next post

Consistency + correct sizing = instant brand upgrade

Kamal 💖
14/01/2026

Kamal 💖

05/01/2026

AI, digital products, content, investing —

50 passive income ideas in one place.
Save this!

30/12/2025

لوگ پیسے کیوں دیتے ہیں؟
اگر اس تحریر کو اچھے سے سمجھ لیا تو سیلز کی سائیکی سمجھ آ جائے گی۔۔۔
لوگ پیسے پروڈکٹ کے لیے نہیں دیتے۔۔۔لوگ پیسے پرسیوڈ ویلیو کے دیتے ہیں۔۔۔ جب اگلے کو لگتا ہے کہ جو(پیسے/ویلیو)میں دے رہا ہوں اس کے بدلے مجھے جو مل رہا اس کی ویلیو "زیادہ" ہے۔۔۔تو لوگوں کا بائنگ ڈسیژن بن جاتا ہے۔۔۔
اب یہ "زیادہ" پرائمیریلی چار چیزوں سے آتا ہے۔۔۔
پرابلم انٹینسٹی(شدت)۔۔۔
ٹائم کمپریشن۔۔۔
رسک ریڈکشن۔۔۔
اوٹ کم کلیرٹی۔۔۔
کچھ مثالوں سے ان سب کو واضح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔
ہر پرابلم برابر نہیں ہوتی سر درد چھوٹی پرابلم ہے اس کے لیے کم پیسے نکلتے ۔۔۔ سرجری بڑی پرابلم ہے اس کے لیے زیادہ پیسے لگائے جاتے ۔۔۔
جس مسئلے کی شدت زیادہ۔۔۔اس پر ویلیو بھی زیادہ اور قیمت بھی زیادہ پے کرنے پر آمادہ ہوں گے لوگ۔۔
اب اگلی بات۔۔ سیم پرابلم کی انٹینسیٹی بھی ڈفرنٹ ہو سکتی۔۔۔
جیسے لیپ ٹاپ کا سست ہونا بھی ایک پرابلم ہے۔۔
لیکن لیپ ٹاپ سلو ہونے سے پراجیکٹ ڈیڈ لائن مس ہو جانا، کلائنٹ خراب ہو جانا۔۔ ریپوٹیشن خراب ہو جانا۔۔۔ یہ بہت بڑا پرابلم ہے۔۔۔
تو کور پرابلم تو ایک ہی تھی۔۔۔ لیکن پہلی اپروچ پر وہ بھلے پچاس ہزار والا لیپ ٹاپ بھی نہ لے دوسرے سنیریو میں وہ لاکھ روپے بھی لگا لے گا۔۔۔
کیونکہ کاسٹ بینفٹ اینالسز میں۔۔۔ اس لاکھ روپے کی ویلیو اس کی ریپوٹیشن سے اور کلائنٹ سے کم ہے۔۔۔اس لیے سمارٹ بزنسز ہمیشہ مسئلے کی شدت پر فوکس کرتے ہیں نہ کے پیسے مانگنے پر۔۔۔
دوسری چیز ٹائم کمپریشن ہے جس کی مثال یہ کہ لوگ فری کی یوٹیوب چھوڑ کر پرسنل کنسلٹنسی کی طرف جاتے ہیں۔۔۔یا پیڈ کورسز کی طرف کیونکہ بہت سارا ٹائم بچتا اور اوتھینٹیسیٹی ملتی۔۔۔
کئی چیزیں جو خود بھی کی جا سکتی سیکھ کر اس کو سیکھنے کے بجائے ایکسپرٹ سے کروا لیا جاتا کیونکہ ٹائم بچتا ہے۔۔۔ اور ٹائم کی ویلیو جنہیں سمجھ آتی وہ ہمیشہ پیسے کو کم ویلیو کرتے ہیں ایسے سمارٹ لوگوں کا ٹائم بچا کر آپ کما سکتے ہیں۔۔۔
پھر رسک کم کرنے کے لیے لوگ پیسے لگاتے جس کی ایک مثال پاک وہیل کی انسپیکشن سروس ہے۔۔۔ کہ لوگ گاڑی خریدنے سے پہلے پاک وہیل کو دس دس ہزار روپے دیتے تاکہ کل کو مسئلہ نہ نکل آئے۔۔۔
دوسری مثال ٹیکنو ایکس کی ہے کہ لیپ ٹاپ لیتے ہوئے مارکیٹ کے ہزار ، دو ہزار سستے لیکن رسکی لیپ ٹاپ کو چھوڑ کر ٹیکنو ایکس پر آتے تاکہ رسک ریڈیوس ہو جائے کہ کل کو پیسے ضائع ہو جائیں گے۔۔۔ جہاں رسک کم ہوتا وہاں لوگ بخوشی پیسے لگا لیا کرتے۔۔۔ یہ ون ون سیچوئشن ہوتی۔۔۔سمجھدار لوگ مہنگا روئے ایک بار سستا روئے بار بار کو سمجھتے ہیں۔۔۔
اور لاسٹ چیز اوٹ کم کلیرٹی۔۔ میں اگر مثال دوں تووووو۔۔۔ جیسے لوگ پلاٹ خریدتے ہیں تو ایک اوٹ کم ایک نتیجہ ہوتا ذہن میں کہ اس پر گھر بناوں گا، بیوی بچوں کے ساتھ اپنی چھت تلے رہوں گا۔۔۔
اور یہ چاروں چیزیں ویلیو میں آتی ہیں۔۔ لہذا کسٹمر سے پیسے مانگنے کے بجائے ان چیزوں پر فوکس کریں۔۔۔ مسئلے کی شدت کو پکڑیں۔۔۔ ٹائم بچائیں۔۔ رسک کم کریں۔۔ یا نتیجے کی اوٹ کم کی کلیرٹی دیں کہ یہ پلاٹ اس لیے لے لیں کہ کل اس پر آپکا خوبصورت سا گھر ہوگا۔۔۔وہ گھر کی امیجینشن اور کلییرٹی ہے جو پیسے دینے پر آمادہ کرتی ہے۔۔۔ آپکی سیل پچز نہیں۔۔۔
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز
انٹرپرینیور | بزنس کوچ اینڈ کنسلٹنٹ
#ماسٹرمحمدفہیم

Kamal ❤️
22/12/2025

Kamal ❤️

06/12/2025

Address

Gujrat
50700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Murtaza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share